ur-udtb-test

Universal Dependencies - Urdu - UDTB

LanguageUrdu
ProjectUDTB
Corpus Parttest
AnnotationBhat, Riyaz Ahmad; Zeman, Daniel

Javascript seems to be turned off, or there was a communication error. Turn on Javascript for more display options.

indexsentence 1 - 6 < sentence 7 - 17 > sentence 18 - 28

اےک شخص نے مبینہ طور پر اپنی منگیتر اور اس کے والدین پر چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوان لڑکی کی پاک_دامنی پر شبہ کرتے ہوئے حملہ کیا۔ ڈی بھارت کرشنا خانگی ملازم جو 24 سالہ خاتون فروین صنم متعلم ایم کام سے عشق کرتا تھا۔ دونوں کے ارکان خاندان ان کی اس سال فبروری مےں منگنی کرنے کے بعد شادی سے اتفاق کیا تھا اور 21 مئی کو شادی مقرر تھی۔ تاہم بھارت کرشنا کو اپنی منگیتر کے چال و چلن پر شبہ ہوا اور الزام عائد کیا کہ وہ کسی اور شخص کے ساتھ تعلقات رکھتی ہے۔ لڑکی کے گردن اور ہاتھ پر شدید زخم آئے۔ والدین معمولی زخمی ہوئے ہےں۔ چیف جسٹس مسٹر جسٹس نثار احمد کاکرو اور جسٹس وی وی افضل پورکر پر مشتمل بنچ نے یہ ہدایت جاری کی۔ عدالت کی ہدایت کے باوجود یہاں بلدیہ کی جانب سے سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت مذکورہ سڑک کی تعمیر کا کام جاری رکھا گیا تھا۔ رات مےں بھی تعمیری کام جاری رکھا گیا اور راستہ کو عوام کے لئے کھولنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس پر عثمان بن محمد الہاجری نے اےک درخواست ہائیکورٹ مےں داخل کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ مذکورہ قبرستان کی حصاربندی کرتے ہوئے اس کے تقدس کا تحفظ کیا جائے۔

Download XMLDownload textSentence viewDependency trees