ur-udtb-test
Universal Dependencies - Urdu - UDTB
Language | Urdu |
---|
Project | UDTB |
---|
Corpus Part | test |
---|
Annotation | Bhat, Riyaz Ahmad; Zeman, Daniel |
---|
View options
Tags:
Javascript seems to be turned off, or there was a communication error. Turn on Javascript for more display options.
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
صدر تلگودیشم مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کڑپہ کے ضمنی انتخابات مےں اضافی فورسیس کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو مکتوب روانہ کیا۔ انہوں نے کڑپہ کے پارلیمانی اور پولی ویندلہ کے اسمبلی انتخابات کو صاف و شفاف بنانے کے لئے زائد پولیس فورس تعینات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان انتخابات مےں غیرسماجی عناصر کی جانب سے بدامنی پھیلائے جانے کا خدشہ ہے۔ مسٹر نائیڈو نے اپنے مکتوب مےں چیف الیکشن کمشنر سے خواہش کی کہ وہ ہر حلقہ اسمبلی مےں علحدہ علحدہ فورس کی تعیناتی کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں تاکہ آزادانہ و منصفانہ انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ یوم مسٹر نائیڈو پر ضلع کڑپہ مےں ہوئے حملہ کے بعد مسٹر نائیڈو نے اس طرح کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کڑپہ مےں گروہ_واری عناصر انتخابات مےں دھاندلیوں کی منصوبہ_بندی کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جمہوریت کی بقاء کے لئے یہ ضروری ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ان انتخابات کی راست نگرانی اور غنڈہ عناصر پر کنٹرول کے لئے سخت_ترین انتظامات کئے جائیں۔ مسٹر نائیڈو نے سی ای سی کو روانہ_کردہ مکتوب مےں اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ علاقے مےں وائی ایس جگن موہن ریڈی کی جانب سے بدعنوانیوں و بےقاعدگیوں کے ذریعہ حاصل_کردہ دولت کے استعمال کے ذریعہ رائےدہندوں کو راغب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف_ورزی ہے -
Download XML • Download text
• Sentence view • Dependency trees