Dependency Tree

Universal Dependencies - Urdu - UDTB

LanguageUrdu
ProjectUDTB
Corpus Parttest

Select a sentence

Showing 302 - 401 of 535 • previousnext

s-302 مستقر گجویل مےں مشتبہ حالت مےں اےک نوجوان خاتون فوت ہو گئی۔
s-303 ہر سال کی طرح اس سال بھی گورنمنٹ کالج بودھن مےں انٹر سال دوم اردو میڈیم کے نتائج 91 فیصد رہے۔
s-304 پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج بودھن جناب رشید بیگ کی اطلاع کے بموجب ایم پی سی گروپ مےں 933 نشانات کے ساتھ طالبہ فرحانہ بیگم نے گورنمنٹ جونیر کالجس مےں پہلا اور ضلع مےں چوتھا مقام حاصل کیا اور بودھن شہر کی سطح پر اردو میڈیم مےں پہلا رینک حاصل کیا۔
s-305 اسی طرح سی ای سی مےں 830 نشانات اور بی پی سی مےں 811 نشانات حاصل کرتے ہوئے جونیر کالج بودھن نے بہترین مظاہرہ کیا۔
s-306 پرنسپل رشید بیگ نے تمام سرپرستوں اور لکچرر صاحبان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
s-307 انھوں نے کہا کہ اولیائے طلبہ تعلیمی معیار کے لئے پرائیویٹ کالج کے بجائے گورنمنٹ جونیر کالج مےں داخلہ دلوائیں۔
s-308 انھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دیگر پرائیویٹ کالجس سے اچھا مظاہرہ کرنے والے طالبہ فرحانہ بیگم اےک پنٹر کی بیٹی ہے۔
s-309 کالج مےں صد فیصد حاضری اور کسی دوسرے ٹیوشن و کوچنگ کے بغیر 933 نشانات حاصل کرتے ہوئے دوسروں کے لئے مثال بنی ہے۔
s-310 اس طالبہ نے حساب مےں دونوں برسوں مےں 150 مےں 150 نشانات حاصل کئے۔
s-311 پرنسپل نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ہر مضمون مےں کامیابی کا تناسب 96 فیصد سے زائد ہے۔
s-312 انھوں نے کہا کہ اردو میڈیم کے طلبہ اگر انگریزی مےں اچھا مظاہرہ کریں تو وہ ریاستی رینکس حاصل کر سکتے ہیں۔
s-313 انگریزی مےں کامیابی کا تناسب 86 فیصد رہا۔
s-314 جامع مسجد کمیٹی صدر جناب محمد فصیح الدین اور معتمد کمیٹی محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے ریاستی وزیر آئی ٹی مسٹر پنالہ لکشمیا اور مارکٹ کمیٹی چیرمین وائی سدھاکر کی گلپوشی کی اور مارکٹ چیرمین کو مبارکباد پیش کی۔
s-315 دورہ کے موقع پر ڈی ایس پی جنگاؤں ناگراج کی نگرانی مےں پولیس کا معقول بندوبست تھا۔
s-316 اس موقع پر شہریان محبوب نگر کی کثیر تعداد موجود تھی۔
s-317 مرزا جاوید بیگ منیجر سرکس نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے بتایا کہ اس سرکس مےں ایسے کرتب موجود ہےں جو کبھی نہیں دیکھے گئے۔
s-318 ڈاکٹر سلیم عابدی نظامت کے فرائض انجام دیں_گے۔
s-319 حلیم بابر داعی نے شرکت کی خواہش کی ہے۔
s-320 کڑپہ رکن پارلیمان اور کڑپہ رکن اسمبلی انتخابات مےں وائی ایس آر کانگریس قائدین ماں اور بیٹے کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے کی کڑپہ مسلم اقلیتوں سے شیخ چاند وائی ایس آر کانگریس تعلقہ صدر نے اپیل کی۔
s-321 وائی ایس آر تعلقہ صدر شیخ چاند کی نگرانی مےں سرپور ٹاؤن قائدین نے کڑپہ انتخابات مےں حصہ لینے کے لئے روانہ ہوئے۔
s-322 صفا بیت المال ورنگل کے زیر اہتمام حسب سابق موسم گرما مےں ایم جی ایم دواخانہ مےں پانی پلانے کا انتظام کیا گیا ہے۔
s-323 ایم جی ایم دواخانہ مےں آج ڈاکٹر اشوک کمار سپرنٹنڈنٹ کے ہاتھوں اس آبدار خانہ کا افتتاح عمل مےں آیا۔
s-324 اس اختتامی تقریب مےں ڈاکٹر منوہر، پروفیسر و ڈاکٹر ناگیشور راؤ، مولانا محمد فصیح الدین قاسمی، قاری سی شبیر احمد، عبدالقھار، حافظ محمد شاہد احمد، عبدالرزاق، حافظ سید صادق حسین، محمد شکیل، عبدالرحیم و ڈاکٹرس اور عوام کی کثیر تعداد شریک رہی۔
s-325 مولانا محمد یوسف شریف حسامی کی رقت_انگیز دعا پر اس تقریب کا اختتام عمل مےں آیا۔
s-326 کسانوں کو کانگریس حکومت نے مفت برقی سربراہ کرتے ہوئے اےک بڑا کارنامہ انجام دیا۔
s-327 ریاستی وزیر آئی ٹی مسٹر پنالہ لکشمیا نے جنگاؤں مارکٹ کمیٹی کی حلف_برداری تقریب مےں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔
s-328 انھوں نے کہا کہ جنگاؤں مارکٹ کمیٹی کے احاطہ مےں اےک نئی بلڈنگ تعمیر کی گئی۔
s-329 دھان اور دیگر اناج کا ذخیرہ کرنے کے لئے گودام بنائے گئے۔
s-330 120 کروڑ روپیوں کی لاگت سے افزائش مویشیان کے محکمہ کو ترقی دینے کے لئے مرکز سے منظور کروایا گیا ہے۔
s-331 یہاں پر کسانوں کو ہر طرح کی ترقی دینے کے لئے مدد کی جائےگی۔
s-332 ریاستی وزیر لکشمیا نے کہا کہ جنگاؤں کے عوام کے لئے پینے کا پانی گوداوری ندی کا لفٹ ایریگیشن کے تحت چیٹا کوڈور کے پاس سے لایا گیا اور وہاں پر فلٹر بیڈ قائم کیا گیا۔
s-333 ریاستی وزیر آئی ٹی مسٹر پنالہ لکشمیا نے جنگاؤں مےں اپنے مکان کے پاس سے موٹر سائیکل ریالی نکالی۔
s-334 رکن پارلیمنٹ مسٹر راج گوپال ریڈی نے موٹر سائیکل خود چلائی، جن کے پیچھے ریاستی وزیر مسٹر پنالہ لکشمیا بیٹھے ہوئے تھے۔
s-335 جنگاؤں کی تمام سڑکوں پر گھومتے ہوئے مقامی پروگرامس مےں حصہ لیا۔
s-336 گرنی گڈہ اے بی وی ہائی اسکول کے پاس کمیونیٹی ہال کا افتتاح کیا اور گنڈلہ گڈہ کے پاس ترکاری مارکٹ کا افتتاح ریاستی وزیر نے کیا۔
s-337 یہاں پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ترکاری مارکٹ کامپلیکس تعمیر کرنے کے لئے حکومت سے علیحدہ فنڈس منظور کروائے گئے۔
s-338 ترکاری کے دوکانداروں کو بھی سہولت ہوگی اور عوام کو بھی سہولت پہنچےگی۔
s-339 ان کے ہمراہ جنگاؤں مارکٹ کمیٹی کے چیرمین وائی سدھاکر، سابق مجلس بلدیہ چیرمین ستیہ نارائنا ریڈی، پنالہ وائی شالی، سرینواس ریڈی، محمد ابراہیم، انور، مظہر شریف، ریاض اور دوسرے بھی موجود تھے۔
s-340 سابق رکن بلدیہ جنگاؤں مسٹر محمد اکبر، شیخ محمود، محمد فصیح الدین اور جمال شریف ایڈوکیٹ نے کلکٹر ورنگل سے درخواست کی ہے کہ جنگاؤں مےں پکوان گیس صحیح طریقے سے سربراہ نہیں ہو رہی ہے۔
s-341 لہذا جنگاؤں گیس کمپنی کا جائزہ لیتے ہوئے گیس صحیح طریقے سے سربراہ کرنے کی ہدایت دیں اور اس جانب سیول سپلائز کے عہدہ_دار بھی دلچسپی لیں، تاکہ عوام کو جلد سے جلد گیس مل سکے۔
s-342 پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے 2G اسکےم پر رپورٹ کے مسودہ مےں سابق وزیر ٹیلی کام اے راجہ کو ماخوذ کیا ہے اور ساتھ ہی وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) اور کابینی سکریٹریٹ پر درست کارروائی نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
s-343 اس مسودہ مےں وزیراعظم کی غیرارادی طور پر کی گئی غلطیوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔
s-344 صدرنشین پی اے سی مرلی منوہر جوشی نے مسودہ رپورٹ آج اجلاس مےں گشت کرایا اور امکان ہے کہ حکمراں یوپی اے کے ارکان کی جانب سے اس پر اعتراض کیا جائےگا۔
s-345 اس مسودہ مےں سابق وزیر فینانس پی چدمبرم پر تنقید کی گئی ہے، جنھوں نے وزیراعظم سے سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانے والوں کے ذمہ_دار افراد کے خلاف کارروائی کے بجائے اس باب کو بند کرنے کی سفارش کی تھی۔
s-346 پی اے سی کی ضخیم رپورٹ مےں وزیراعظم منموہن سنگھ کے تعلق سے بعض ناپسندیدہ الفاظ استعمال کیے گئے کیوں کہ انھوں نے 2G اسپیکٹرم مسئلے پر اپنے دفتر پر خاطرخواہ کنٹرول نہیں کیا، جس کے نتیجے مےں اے راجہ کو غلط، یکطرفہ اور ناپاک عزائم کو پورا کرنے مےں مدد ملی۔
s-347 مولانا محمد عامر خان قاسمی شیخ الحدیث جامعہ انوار الھدیٰ کشن باغ حیدرآباد نے کہا کہ قرآنِ کریم کا ترجمہ دنیا کی تمام زبانوں مےں کیا گیا ہے۔
s-348 یہی وہ مقدس کتاب ہے جو سب سے زیادہ پڑھی جاتی ہے۔
s-349 انھوں نے قرآنِ کریم کی عظمت پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کتاب کی تلاوت خوب کریں۔
s-350 اس کتاب کو سمجھ کر پڑھنے سے قلوب کو راحت محسوس ہوتی ہے اور زندگیوں مےں خیر و برکت حاصل ہوتی ہے۔
s-351 دنیا و آخرت مےں یہ کتاب کامیابی کا ذریعہ ہے۔
s-352 جناب عامر خان قاسمی مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم میدک کے جلسہ سالانہ تقسیم اسناد اور امسال قرآنِ پاک کا حفظ مکمل کرنے والے طلبا کی دستاربندی کی محفل مےں قرآن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔
s-353 اس تقریب کی صدارت مولانا محمد سمیع الدین قاسمی صدر جمعیتہ العلما آندھرا پردیش ضلع میدک و ناظم مدرسہ مفتاح القرآن نرساپور نے کی۔
s-354 انھوں نے بتایا کہ روز محشر مےں قرآنِ کریم شکایت بھی کرےگا اور سفارش بھی کرےگا۔
s-355 مولانا نے کہا کہ قرآنِ مجید شریعت کا مرکز ہے۔
s-356 اس مےں تمام حل موجود ہیں۔
s-357 اس جلسہ کو مولانا محمد امیراللہ خاں قاسمی ناظم جامعہ اسلامیہ سراج البنات محبوب نگر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اگر بندے کو دولت_مند بناتا ہے تو دولت کے استعمال کے متعلق بھی سوال کیا جائےگا۔
s-358 اللہ کی دی ہوئی دولت کو اللہ کے راستہ مےں بھی صرف کریں۔
s-359 انھوں نے لڑکیوں کو دینی علوم سے آراستہ کرنے پر زور دیا۔
s-360 اگر عورت نیک بن جائے تو سارا گھر علم کی روشنی سے منور ہو جائےگا۔
s-361 مولانا عبدالقوی ناظم ادارہ اشرف العلوم نے عورتوں کو پردہ کی پابندی کرنے کی تلقین کی۔
s-362 قبل_ازیں جلسہ سالانہ بعد نماز عصر مدینتہ العلوم سے متصل اےک علیحدہ عمارت کا افتتاح مولانا امیراللہ خاں قاسمی کے ہاتھوں عمل مےں آیا۔
s-363 اس جلسہ کی نظامت مفتی صابر قاسمی نے چلائی۔
s-364 مفتی خواجہ شریف کی تلاوت قرآنِ پاک اور حافظ سید شفیع اللہ حسینی کے ہدیۂ نعت شریف سے جلسہ کا آغاز ہوا۔
s-365 طلبا مدرسہ نے تعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔
s-366 اس جلسہ مےں خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔
s-367 بعد_ازاں مدرسہ ہذا سے حفظ قرآنِ پاک مکمل کرنے والے طلبا مےں اسناد کی تقسیم عمل مےں آئی اور دعا پڑھائی گئی۔
s-368 علاوہ اس کے دستاربندی بھی عمل مےں آئی۔
s-369 اس جلسہ مےں حافظ تنویر اختر سداسیوپیٹ کے علاوہ اطراف و اکناف کے مدارس سے تعلق رکھنے والے حفاظ کرام کی بڑی تعداد شریک تھی۔
s-370 ناظم مدرسہ مدینتہ العلوم مولانا محمد جاوید علی حسامی نے کہا کہ ماہ جون سے لڑکیوں کے مدرسہ مےں داخلوں کا آغاز ہوگا۔
s-371 انھوں نے بتایا کہ داخلہ کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں رہےگی۔
s-372 بلالحاظ عمر خواتین کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنا اولین مقصد ہے۔
s-373 جگتیال ڈیویژن دھرمپوری منڈل مےں واقع واحد سرکاری اپر پرائمری اردو میڈیم اسکول کی حالت خستہ ہے، جو حکومت کی اردو دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔
s-374 دھرمپوری منڈل مےں گورنمنٹ اردو میڈیم اسکول کا قیام تقریباً 8 سال قبل عمل مےں آیا۔
s-375 دو سال قبل اسے اپر پرائمری ساتویں جماعت تک کیا گیا، لیکن آج تک حکومت کی جانب سے کوئی سرکاری ریگولر ٹیچر کا تقرر عمل مےں نہیں لایا گیا۔
s-376 جبکہ اس مدرسہ مےں تقریباً 80 طلبہ زیر تعلیم ہےں، جہاں پر صرف دو کلاس رومس ہیں۔
s-377 ساتویں جماعت تک اسکول چلایا جا رہا ہے، جہاں ودیا والنٹیرس کام کر رہے ہیں۔
s-378 سرکاری مدرسہ مےں ابھی تک کوئی ریگولر سرکاری ٹیچر یا انتظامیہ کا تقرر نہ کیا جانا حیرت_انگیز بات ہے۔
s-379 دھرمپوری مےں مسلم آبادی کا تناسب اچھا ہے -
s-380 300 سے زائد مکانات ہےں -
s-381 جہاں پر اردو میڈیم مدرسہ کی جانب سرکاری طور پر ایجوکیشنل محکمہ کی عدم توجہی، خستہ حالت اور سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اقلیتی اولیائے طلبہ اپنے بچوں کو مادری زبان مےں تعلیم دلوانے کے بجائے دوسرے میڈیم مےں تعلیم دلوانے پر مجبور ہیں۔
s-382 حکومت کو چاہئے کہ جی او 55 پر عمل کرتے ہوئے اس مدرسہ مےں ریگولر اساتذہ کا تقرر عمل مےں لاتے ہوئے اردو دوستی کا ثبوت دے اور اس جانب ملت کے ہمدرد اور ذمہ_دار حضرات بھی خصوصی توجہ دیں، تاکہ طلبہ کے مستقبل کو تابناک بنایا جا سکے۔
s-383 اس سے قبل جناب محمد معزالدین خازن آئٹا ضلع میدک نے سورۂ قلم کی پہلی آیت کا درس پیش کیا۔
s-384 بعد_ازاں آئٹا کو مستحکم کرنے اور اس کی توسیع کے لئے آئٹا کے ذمہ_داران نے باہمی گفت و شنید کی اور مفید مشورے و تجاویز پیش کئے گئے۔
s-385 اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے ضلعی آئٹا و مشاورتی کونسل کا پورے ضلع مےں تنظیمی و ہنگامی دورہ کیا جائےگا۔
s-386 خاتون ٹیچرس کی قابل لحاظ تعداد کی بنا پر شعبۂ خواتین آئٹا ضلع میدک کی سکریٹری کا انتخاب عمل مےں لایا جائےگا۔
s-387 ماہ مئی کا مشاورتی کونسل کا اجلاس 15 مئی کو منعقد کیا جائےگا۔
s-388 جناب ایم جی انور صدر MPJ ضلع میدک نے تعاون کیا۔
s-389 حکومت نے وقف قانون اور حقِ تعلیم قانون مےں بعض مجوزہ ترمیمات پر مسلمانوں کے اندر پیدا ہونے والے اندیشوں کو کم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم اداروں کے دستوری حقوق مےں کوئی مداخلت نہیں کی جائےگی۔
s-390 ان اداروں کے بنیادی اصولوں سے روگردانی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔
s-391 وزارت اقلیتی امور نے کہا کہ اقلیتی اداروں کے دستوری حقوق مےں مداخلت کرنے یا بنیادی اصولوں سے روگردانی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔
s-392 مسلمانوں کو اپنے تعلیمی اداروں، مذہبی یا چیریٹیبل ادارے چلانے کا دستوری حق ہے۔
s-393 وزارت نے یہ بھی کہا کہ وقف قانون مےں ترمیمات سے متعلق پیدا ہونے والے شبہات غیرضروری ہےں، جس پر پہلے ہی لوک سبھا مےں مباحث ہو چکے ہیں۔
s-394 ایوان زیریں مےں اسے منظوری کے بعد راجیہ سبھا کی سلیکٹ کمیٹی سے رجوع کیا گیا ہے۔
s-395 واضح رہے کہ لوک سبھا مےں کئی دنوں تک کارروائی نہ ہونے کے بعد لوک سبھا کے غیرمعینہ مدت کے التوا سے قبل ہی اےک مختصر سا موقع دستیاب ہوا تھا،
s-396 ایوان کی کارروائی کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ کئی اہم مسلم ارکان پارلیمنٹ نے اس بل پر مباحث کیے اور متفقہ طور پر بل کو منظوری دی۔
s-397 راجیہ سبھا کی سلیکٹ کمیٹی مےں بھی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اےک رکن کے بشمول کئی سرکردہ مسلم ارکان پارلیمنٹ شامل ہیں۔
s-398 یہ سلیکٹ کمیٹی بہت جلد اپنی رپورٹ پیش کرےگی۔
s-399 وزارت اقلیتی امور نے اپنے وضاحتی بیان مےں کہا کہ حیدرآباد مےں منعقدہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اجلاس سے متعلق اخباری رپورٹس کے پیش نظر یہ کہا گیا ہے کہ قانون_سازی کے بعض دفعات پر مسلم پرسنل لا بورڈ نے اعتراضات کیے ہیں۔
s-400 وزارت کا احساس ہے کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اجلاس مےں مجوزہ قانون کے بعض امور پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ غلط تناظر مےں جائزہ لیا گیا اور یہ سمجھا گیا کہ وقف قانون 1995 اور حقِ تعلیم قانون مےں ترمیم کے لیے مجوزہ قوانین کے بعض امور مےں ردوبدل کی جا رہی ہے۔
s-401 25 اپریل کو منعقدہ مسلم پرسنل لا بورڈ کے اجلاس مےں دھمکی دی گئی ہے کہ حکومت کی جانب سے اگر شریعت، اسلامی قوانین مےں کسی بھی قسم کی چھیڑچھاڑ کی گئی تو اس کے خلاف ملک_گیر احتجاج شروع کیا جائےگا اور ملک بھر کے مسلمانوں پر زور دیا جائےگا کہ وہ اس احتجاج مےں شامل ہو جائیں۔

Text viewDownload CoNNL-U