s-301
| یہ بات توگٹہ منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر سری کانت نے بتائی۔ |
s-302
| مستقر گجویل مےں مشتبہ حالت مےں اےک نوجوان خاتون فوت ہو گئی۔ |
s-303
| ہر سال کی طرح اس سال بھی گورنمنٹ کالج بودھن مےں انٹر سال دوم اردو میڈیم کے نتائج 91 فیصد رہے۔ |
s-304
| پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج بودھن جناب رشید بیگ کی اطلاع کے بموجب ایم پی سی گروپ مےں 933 نشانات کے ساتھ طالبہ فرحانہ بیگم نے گورنمنٹ جونیر کالجس مےں پہلا اور ضلع مےں چوتھا مقام حاصل کیا اور بودھن شہر کی سطح پر اردو میڈیم مےں پہلا رینک حاصل کیا۔ |
s-305
| اسی طرح سی ای سی مےں 830 نشانات اور بی پی سی مےں 811 نشانات حاصل کرتے ہوئے جونیر کالج بودھن نے بہترین مظاہرہ کیا۔ |
s-306
| پرنسپل رشید بیگ نے تمام سرپرستوں اور لکچرر صاحبان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ |
s-307
| انھوں نے کہا کہ اولیائے طلبہ تعلیمی معیار کے لئے پرائیویٹ کالج کے بجائے گورنمنٹ جونیر کالج مےں داخلہ دلوائیں۔ |
s-308
| انھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دیگر پرائیویٹ کالجس سے اچھا مظاہرہ کرنے والے طالبہ فرحانہ بیگم اےک پنٹر کی بیٹی ہے۔ |
s-309
| کالج مےں صد فیصد حاضری اور کسی دوسرے ٹیوشن و کوچنگ کے بغیر 933 نشانات حاصل کرتے ہوئے دوسروں کے لئے مثال بنی ہے۔ |
s-310
| اس طالبہ نے حساب مےں دونوں برسوں مےں 150 مےں 150 نشانات حاصل کئے۔ |
s-311
| پرنسپل نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ہر مضمون مےں کامیابی کا تناسب 96 فیصد سے زائد ہے۔ |
s-312
| انھوں نے کہا کہ اردو میڈیم کے طلبہ اگر انگریزی مےں اچھا مظاہرہ کریں تو وہ ریاستی رینکس حاصل کر سکتے ہیں۔ |
s-313
| انگریزی مےں کامیابی کا تناسب 86 فیصد رہا۔ |
s-314
| جامع مسجد کمیٹی صدر جناب محمد فصیح الدین اور معتمد کمیٹی محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے ریاستی وزیر آئی ٹی مسٹر پنالہ لکشمیا اور مارکٹ کمیٹی چیرمین وائی سدھاکر کی گلپوشی کی اور مارکٹ چیرمین کو مبارکباد پیش کی۔ |
s-315
| دورہ کے موقع پر ڈی ایس پی جنگاؤں ناگراج کی نگرانی مےں پولیس کا معقول بندوبست تھا۔ |
s-316
| اس موقع پر شہریان محبوب نگر کی کثیر تعداد موجود تھی۔ |
s-317
| مرزا جاوید بیگ منیجر سرکس نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے بتایا کہ اس سرکس مےں ایسے کرتب موجود ہےں جو کبھی نہیں دیکھے گئے۔ |
s-318
| ڈاکٹر سلیم عابدی نظامت کے فرائض انجام دیں_گے۔ |
s-319
| حلیم بابر داعی نے شرکت کی خواہش کی ہے۔ |
s-320
| کڑپہ رکن پارلیمان اور کڑپہ رکن اسمبلی انتخابات مےں وائی ایس آر کانگریس قائدین ماں اور بیٹے کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے کی کڑپہ مسلم اقلیتوں سے شیخ چاند وائی ایس آر کانگریس تعلقہ صدر نے اپیل کی۔ |
s-321
| وائی ایس آر تعلقہ صدر شیخ چاند کی نگرانی مےں سرپور ٹاؤن قائدین نے کڑپہ انتخابات مےں حصہ لینے کے لئے روانہ ہوئے۔ |
s-322
| صفا بیت المال ورنگل کے زیر اہتمام حسب سابق موسم گرما مےں ایم جی ایم دواخانہ مےں پانی پلانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ |
s-323
| ایم جی ایم دواخانہ مےں آج ڈاکٹر اشوک کمار سپرنٹنڈنٹ کے ہاتھوں اس آبدار خانہ کا افتتاح عمل مےں آیا۔ |
s-324
| اس اختتامی تقریب مےں ڈاکٹر منوہر، پروفیسر و ڈاکٹر ناگیشور راؤ، مولانا محمد فصیح الدین قاسمی، قاری سی شبیر احمد، عبدالقھار، حافظ محمد شاہد احمد، عبدالرزاق، حافظ سید صادق حسین، محمد شکیل، عبدالرحیم و ڈاکٹرس اور عوام کی کثیر تعداد شریک رہی۔ |
s-325
| مولانا محمد یوسف شریف حسامی کی رقت_انگیز دعا پر اس تقریب کا اختتام عمل مےں آیا۔ |
s-326
| کسانوں کو کانگریس حکومت نے مفت برقی سربراہ کرتے ہوئے اےک بڑا کارنامہ انجام دیا۔ |
s-327
| ریاستی وزیر آئی ٹی مسٹر پنالہ لکشمیا نے جنگاؤں مارکٹ کمیٹی کی حلف_برداری تقریب مےں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ |
s-328
| انھوں نے کہا کہ جنگاؤں مارکٹ کمیٹی کے احاطہ مےں اےک نئی بلڈنگ تعمیر کی گئی۔ |
s-329
| دھان اور دیگر اناج کا ذخیرہ کرنے کے لئے گودام بنائے گئے۔ |
s-330
| 120 کروڑ روپیوں کی لاگت سے افزائش مویشیان کے محکمہ کو ترقی دینے کے لئے مرکز سے منظور کروایا گیا ہے۔ |
s-331
| یہاں پر کسانوں کو ہر طرح کی ترقی دینے کے لئے مدد کی جائےگی۔ |
s-332
| ریاستی وزیر لکشمیا نے کہا کہ جنگاؤں کے عوام کے لئے پینے کا پانی گوداوری ندی کا لفٹ ایریگیشن کے تحت چیٹا کوڈور کے پاس سے لایا گیا اور وہاں پر فلٹر بیڈ قائم کیا گیا۔ |
s-333
| ریاستی وزیر آئی ٹی مسٹر پنالہ لکشمیا نے جنگاؤں مےں اپنے مکان کے پاس سے موٹر سائیکل ریالی نکالی۔ |
s-334
| رکن پارلیمنٹ مسٹر راج گوپال ریڈی نے موٹر سائیکل خود چلائی، جن کے پیچھے ریاستی وزیر مسٹر پنالہ لکشمیا بیٹھے ہوئے تھے۔ |
s-335
| جنگاؤں کی تمام سڑکوں پر گھومتے ہوئے مقامی پروگرامس مےں حصہ لیا۔ |
s-336
| گرنی گڈہ اے بی وی ہائی اسکول کے پاس کمیونیٹی ہال کا افتتاح کیا اور گنڈلہ گڈہ کے پاس ترکاری مارکٹ کا افتتاح ریاستی وزیر نے کیا۔ |
s-337
| یہاں پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ترکاری مارکٹ کامپلیکس تعمیر کرنے کے لئے حکومت سے علیحدہ فنڈس منظور کروائے گئے۔ |
s-338
| ترکاری کے دوکانداروں کو بھی سہولت ہوگی اور عوام کو بھی سہولت پہنچےگی۔ |
s-339
| ان کے ہمراہ جنگاؤں مارکٹ کمیٹی کے چیرمین وائی سدھاکر، سابق مجلس بلدیہ چیرمین ستیہ نارائنا ریڈی، پنالہ وائی شالی، سرینواس ریڈی، محمد ابراہیم، انور، مظہر شریف، ریاض اور دوسرے بھی موجود تھے۔ |
s-340
| سابق رکن بلدیہ جنگاؤں مسٹر محمد اکبر، شیخ محمود، محمد فصیح الدین اور جمال شریف ایڈوکیٹ نے کلکٹر ورنگل سے درخواست کی ہے کہ جنگاؤں مےں پکوان گیس صحیح طریقے سے سربراہ نہیں ہو رہی ہے۔ |
s-341
| لہذا جنگاؤں گیس کمپنی کا جائزہ لیتے ہوئے گیس صحیح طریقے سے سربراہ کرنے کی ہدایت دیں اور اس جانب سیول سپلائز کے عہدہ_دار بھی دلچسپی لیں، تاکہ عوام کو جلد سے جلد گیس مل سکے۔ |
s-342
| پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے 2G اسکےم پر رپورٹ کے مسودہ مےں سابق وزیر ٹیلی کام اے راجہ کو ماخوذ کیا ہے اور ساتھ ہی وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) اور کابینی سکریٹریٹ پر درست کارروائی نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ |
s-343
| اس مسودہ مےں وزیراعظم کی غیرارادی طور پر کی گئی غلطیوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ |
s-344
| صدرنشین پی اے سی مرلی منوہر جوشی نے مسودہ رپورٹ آج اجلاس مےں گشت کرایا اور امکان ہے کہ حکمراں یوپی اے کے ارکان کی جانب سے اس پر اعتراض کیا جائےگا۔ |
s-345
| اس مسودہ مےں سابق وزیر فینانس پی چدمبرم پر تنقید کی گئی ہے، جنھوں نے وزیراعظم سے سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانے والوں کے ذمہ_دار افراد کے خلاف کارروائی کے بجائے اس باب کو بند کرنے کی سفارش کی تھی۔ |
s-346
| پی اے سی کی ضخیم رپورٹ مےں وزیراعظم منموہن سنگھ کے تعلق سے بعض ناپسندیدہ الفاظ استعمال کیے گئے کیوں کہ انھوں نے 2G اسپیکٹرم مسئلے پر اپنے دفتر پر خاطرخواہ کنٹرول نہیں کیا، جس کے نتیجے مےں اے راجہ کو غلط، یکطرفہ اور ناپاک عزائم کو پورا کرنے مےں مدد ملی۔ |
s-347
| مولانا محمد عامر خان قاسمی شیخ الحدیث جامعہ انوار الھدیٰ کشن باغ حیدرآباد نے کہا کہ قرآنِ کریم کا ترجمہ دنیا کی تمام زبانوں مےں کیا گیا ہے۔ |
s-348
| یہی وہ مقدس کتاب ہے جو سب سے زیادہ پڑھی جاتی ہے۔ |
s-349
| انھوں نے قرآنِ کریم کی عظمت پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کتاب کی تلاوت خوب کریں۔ |
s-350
| اس کتاب کو سمجھ کر پڑھنے سے قلوب کو راحت محسوس ہوتی ہے اور زندگیوں مےں خیر و برکت حاصل ہوتی ہے۔ |
s-351
| دنیا و آخرت مےں یہ کتاب کامیابی کا ذریعہ ہے۔ |
s-352
| جناب عامر خان قاسمی مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم میدک کے جلسہ سالانہ تقسیم اسناد اور امسال قرآنِ پاک کا حفظ مکمل کرنے والے طلبا کی دستاربندی کی محفل مےں قرآن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ |
s-353
| اس تقریب کی صدارت مولانا محمد سمیع الدین قاسمی صدر جمعیتہ العلما آندھرا پردیش ضلع میدک و ناظم مدرسہ مفتاح القرآن نرساپور نے کی۔ |
s-354
| انھوں نے بتایا کہ روز محشر مےں قرآنِ کریم شکایت بھی کرےگا اور سفارش بھی کرےگا۔ |
s-355
| مولانا نے کہا کہ قرآنِ مجید شریعت کا مرکز ہے۔ |
s-356
| اس مےں تمام حل موجود ہیں۔ |
s-357
| اس جلسہ کو مولانا محمد امیراللہ خاں قاسمی ناظم جامعہ اسلامیہ سراج البنات محبوب نگر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اگر بندے کو دولت_مند بناتا ہے تو دولت کے استعمال کے متعلق بھی سوال کیا جائےگا۔ |
s-358
| اللہ کی دی ہوئی دولت کو اللہ کے راستہ مےں بھی صرف کریں۔ |
s-359
| انھوں نے لڑکیوں کو دینی علوم سے آراستہ کرنے پر زور دیا۔ |
s-360
| اگر عورت نیک بن جائے تو سارا گھر علم کی روشنی سے منور ہو جائےگا۔ |
s-361
| مولانا عبدالقوی ناظم ادارہ اشرف العلوم نے عورتوں کو پردہ کی پابندی کرنے کی تلقین کی۔ |
s-362
| قبل_ازیں جلسہ سالانہ بعد نماز عصر مدینتہ العلوم سے متصل اےک علیحدہ عمارت کا افتتاح مولانا امیراللہ خاں قاسمی کے ہاتھوں عمل مےں آیا۔ |
s-363
| اس جلسہ کی نظامت مفتی صابر قاسمی نے چلائی۔ |
s-364
| مفتی خواجہ شریف کی تلاوت قرآنِ پاک اور حافظ سید شفیع اللہ حسینی کے ہدیۂ نعت شریف سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ |
s-365
| طلبا مدرسہ نے تعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔ |
s-366
| اس جلسہ مےں خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ |
s-367
| بعد_ازاں مدرسہ ہذا سے حفظ قرآنِ پاک مکمل کرنے والے طلبا مےں اسناد کی تقسیم عمل مےں آئی اور دعا پڑھائی گئی۔ |
s-368
| علاوہ اس کے دستاربندی بھی عمل مےں آئی۔ |
s-369
| اس جلسہ مےں حافظ تنویر اختر سداسیوپیٹ کے علاوہ اطراف و اکناف کے مدارس سے تعلق رکھنے والے حفاظ کرام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ |
s-370
| ناظم مدرسہ مدینتہ العلوم مولانا محمد جاوید علی حسامی نے کہا کہ ماہ جون سے لڑکیوں کے مدرسہ مےں داخلوں کا آغاز ہوگا۔ |
s-371
| انھوں نے بتایا کہ داخلہ کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں رہےگی۔ |
s-372
| بلالحاظ عمر خواتین کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنا اولین مقصد ہے۔ |
s-373
| جگتیال ڈیویژن دھرمپوری منڈل مےں واقع واحد سرکاری اپر پرائمری اردو میڈیم اسکول کی حالت خستہ ہے، جو حکومت کی اردو دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔ |
s-374
| دھرمپوری منڈل مےں گورنمنٹ اردو میڈیم اسکول کا قیام تقریباً 8 سال قبل عمل مےں آیا۔ |
s-375
| دو سال قبل اسے اپر پرائمری ساتویں جماعت تک کیا گیا، لیکن آج تک حکومت کی جانب سے کوئی سرکاری ریگولر ٹیچر کا تقرر عمل مےں نہیں لایا گیا۔ |
s-376
| جبکہ اس مدرسہ مےں تقریباً 80 طلبہ زیر تعلیم ہےں، جہاں پر صرف دو کلاس رومس ہیں۔ |
s-377
| ساتویں جماعت تک اسکول چلایا جا رہا ہے، جہاں ودیا والنٹیرس کام کر رہے ہیں۔ |
s-378
| سرکاری مدرسہ مےں ابھی تک کوئی ریگولر سرکاری ٹیچر یا انتظامیہ کا تقرر نہ کیا جانا حیرت_انگیز بات ہے۔ |
s-379
| دھرمپوری مےں مسلم آبادی کا تناسب اچھا ہے - |
s-380
| 300 سے زائد مکانات ہےں - |
s-381
| جہاں پر اردو میڈیم مدرسہ کی جانب سرکاری طور پر ایجوکیشنل محکمہ کی عدم توجہی، خستہ حالت اور سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اقلیتی اولیائے طلبہ اپنے بچوں کو مادری زبان مےں تعلیم دلوانے کے بجائے دوسرے میڈیم مےں تعلیم دلوانے پر مجبور ہیں۔ |
s-382
| حکومت کو چاہئے کہ جی او 55 پر عمل کرتے ہوئے اس مدرسہ مےں ریگولر اساتذہ کا تقرر عمل مےں لاتے ہوئے اردو دوستی کا ثبوت دے اور اس جانب ملت کے ہمدرد اور ذمہ_دار حضرات بھی خصوصی توجہ دیں، تاکہ طلبہ کے مستقبل کو تابناک بنایا جا سکے۔ |
s-383
| اس سے قبل جناب محمد معزالدین خازن آئٹا ضلع میدک نے سورۂ قلم کی پہلی آیت کا درس پیش کیا۔ |
s-384
| بعد_ازاں آئٹا کو مستحکم کرنے اور اس کی توسیع کے لئے آئٹا کے ذمہ_داران نے باہمی گفت و شنید کی اور مفید مشورے و تجاویز پیش کئے گئے۔ |
s-385
| اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے ضلعی آئٹا و مشاورتی کونسل کا پورے ضلع مےں تنظیمی و ہنگامی دورہ کیا جائےگا۔ |
s-386
| خاتون ٹیچرس کی قابل لحاظ تعداد کی بنا پر شعبۂ خواتین آئٹا ضلع میدک کی سکریٹری کا انتخاب عمل مےں لایا جائےگا۔ |
s-387
| ماہ مئی کا مشاورتی کونسل کا اجلاس 15 مئی کو منعقد کیا جائےگا۔ |
s-388
| جناب ایم جی انور صدر MPJ ضلع میدک نے تعاون کیا۔ |
s-389
| حکومت نے وقف قانون اور حقِ تعلیم قانون مےں بعض مجوزہ ترمیمات پر مسلمانوں کے اندر پیدا ہونے والے اندیشوں کو کم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم اداروں کے دستوری حقوق مےں کوئی مداخلت نہیں کی جائےگی۔ |
s-390
| ان اداروں کے بنیادی اصولوں سے روگردانی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ |
s-391
| وزارت اقلیتی امور نے کہا کہ اقلیتی اداروں کے دستوری حقوق مےں مداخلت کرنے یا بنیادی اصولوں سے روگردانی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ |
s-392
| مسلمانوں کو اپنے تعلیمی اداروں، مذہبی یا چیریٹیبل ادارے چلانے کا دستوری حق ہے۔ |
s-393
| وزارت نے یہ بھی کہا کہ وقف قانون مےں ترمیمات سے متعلق پیدا ہونے والے شبہات غیرضروری ہےں، جس پر پہلے ہی لوک سبھا مےں مباحث ہو چکے ہیں۔ |
s-394
| ایوان زیریں مےں اسے منظوری کے بعد راجیہ سبھا کی سلیکٹ کمیٹی سے رجوع کیا گیا ہے۔ |
s-395
| واضح رہے کہ لوک سبھا مےں کئی دنوں تک کارروائی نہ ہونے کے بعد لوک سبھا کے غیرمعینہ مدت کے التوا سے قبل ہی اےک مختصر سا موقع دستیاب ہوا تھا، |
s-396
| ایوان کی کارروائی کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ کئی اہم مسلم ارکان پارلیمنٹ نے اس بل پر مباحث کیے اور متفقہ طور پر بل کو منظوری دی۔ |
s-397
| راجیہ سبھا کی سلیکٹ کمیٹی مےں بھی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اےک رکن کے بشمول کئی سرکردہ مسلم ارکان پارلیمنٹ شامل ہیں۔ |
s-398
| یہ سلیکٹ کمیٹی بہت جلد اپنی رپورٹ پیش کرےگی۔ |
s-399
| وزارت اقلیتی امور نے اپنے وضاحتی بیان مےں کہا کہ حیدرآباد مےں منعقدہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اجلاس سے متعلق اخباری رپورٹس کے پیش نظر یہ کہا گیا ہے کہ قانون_سازی کے بعض دفعات پر مسلم پرسنل لا بورڈ نے اعتراضات کیے ہیں۔ |
s-400
| وزارت کا احساس ہے کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اجلاس مےں مجوزہ قانون کے بعض امور پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ غلط تناظر مےں جائزہ لیا گیا اور یہ سمجھا گیا کہ وقف قانون 1995 اور حقِ تعلیم قانون مےں ترمیم کے لیے مجوزہ قوانین کے بعض امور مےں ردوبدل کی جا رہی ہے۔ |