s-202
| فائر بریگیڈ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ آگ ادیوگ نگر علاقہ مےں کل شام 7 بجے لگی تھی اور آگ بجھانے کے لئے 50 فائر انجنوں کو طلب کر لیا گیا تھا۔ |
s-203
| آگ پر قابو پانے کے لئے 12 گھنٹے کا وقت درکار ہوا۔ |
s-204
| ملبہ سے دس نعشیں نکالی گئی ہےں۔ |
s-205
| پاکستان نے آج ہندوستان کے ساتھ عدم_امتیاز پر مبنی تجارتی دور شروع کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات سے اتفاق کیا۔ |
s-206
| دونوں ممالک نے الیکٹریسٹی اور پٹرولیم پروڈکٹس کے شعبہ مےں باہمی تجارت کو فروغ دینے کا اعلان کیا ہے جو کہ اعتماد کی بحالی کے اقدامات کا حصہ ہوگا۔ |
s-207
| ہندوستان اور پاکستان کے کامرس سکریٹریز کی دو روزہ بات_چیت کے بعد آج مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس کے مطابق فریقین ماہرین کے دو گروپس تشکیل دیں_گے جو الیکٹریسٹی کے شعبہ مےں تجارت کو فروغ دینے کی نئی کوششوں کے لئے طریقہ_کار کا جائزہ لیں_گے اور تمام نوعیت کی پٹرولیم اشیا کو وسعت دینے کے لئے پہل یقینی بنائیں_گے - |
s-208
| برقی کی تجارت کے لئے گروپ جون کے ختم تک قائم کیا جائےگا اور اس کا پہلا اجلاس اکتوبر مےں منعقد ہوگا۔ |
s-209
| اس گروپ کا پہلا اجلاس ستمبر مےں منعقد ہوگا۔ |
s-210
| مذاکرات کے دوران پاکستان نے کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ غیرامتیازی تجارتی دور کو ختم کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات یقینی بنائےگا۔ |
s-211
| پاکستان نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ ہندوستان کو'' پسندیدہ ملک'' کا موقف دیا جائے۔ |
s-212
| معتمدین سطح کی آئندہ ملاقات نومبر مےں نئی دہلی مےں منعقد ہوگی۔ |
s-213
| پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آج غیریقینی کیفیت کا شکار ہو گئی جبکہ یو پی اے اتحاد نے اس کمیٹی مےں بی ایس پی اور سماجوادی پارٹی کی تائید حاصل کرنے مےں کامیابی حاصل کر لی جس کی مدد سے اسے کمیٹی مےں حیرت_انگیز طور پر اکثریت حاصل ہو گئی جس کے ذریعہ 2G اسکام کی رپورٹ کے مسودہ کو مسترد کر دیا گیا۔ |
s-214
| کہا گیا ہے کہ اس رپورٹ مےں وزیراعظم, دفتر وزیراعظم اور دوسروں پر سخت تنقید کی گئی تھی۔ |
s-215
| کانگریس کے سات ارکان پارلیمنٹ, ڈی ایم کے کے دو ارکان نے مل کر 21 رکنی کمیٹی کے صدرنشین اور سینئر بی جے پی لیڈر مسٹر مرلی منوہر جوشی پر سخت تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ انہوں نے اس رپورٹ کے مسودہ کا افشا عمل مےں لایا ہے جو آج بعض اخبارات مےں شہ_سرخیوں مےں چھایا رہا۔ |
s-216
| اس کے علاوہ رپورٹ مےں اس وقت کے وزیر فینانس پی چدمبرم اور دفتر وزیراعظم کے عہدیداروں پر بھی تنقید کی گئی۔ |
s-217
| آج منعقدہ پی اے سی کے اجلاس مےں کانگریس و ڈی ایم کے کے ارکان پارلیمنٹ نے تین گھنٹوں تک صدرنشین کمیٹی کو گھیرنے کی کوشش کی اور ان پر یکطرفہ رپورٹ پیش کرنے کا الزام عائد کیا۔ |
s-218
| ان پر مفادات پر مبنی رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے استعفی کا مطالبہ بھی کیا۔ |
s-219
| ان نو ارکان پارلیمنٹ کو حیرت_انگیز طور پر سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی کے رکن کی بھی تائید حاصل ہو گئی جبکہ ان سے اپوزیشن ارکان کی تائید کی امید تھی۔ |
s-220
| پی اے سی اجلاس مےں آغاز کے ساتھ ہی گڑبڑ شروع ہو گئی۔ |
s-221
| اس کمیٹی کی معیاد ہفتہ کو ختم ہونے والی ہے جبکہ کانگریس اور ڈی ایم کے ارکان نے مسودہ پر تنقید کی اور ان کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ مسٹر جوشی نے سیاسی مفادات کے تحت حکومت کو عدم_استحکام کا شکار کرنے کی غرض سے تیار کی ہے۔ |
s-222
| یو پی اے ارکان نے کہا کہ مسٹر جوشی نے یہ رپورٹ باہر سے تیار کروا کے منگوائی ہے۔ |
s-223
| مسٹر جوشی اس رپورٹ کی منظوری پر زور دے رہے تھے تاہم انہوں نے ان ارکان کو اظہار خیال کا موقع دیا۔ |
s-224
| جب مسٹر جوشی نے ان الزامات پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا تو ان کے ساتھی مسٹر یشونت سنہا نے مسٹر جوشی کی مدافعت کی کوشش کی۔ |
s-225
| یو پی اے اےک حکمت عملی کے ساتھ آئے تھے اور انہوں نے تحریر مےں مطالبہ کیا کہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اس پر رائے_دہی کروائی جائے۔ |
s-226
| سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی رکن سمیت گیارہ ارکان نے تحریری درخواست مےں کہا کہ وہ اس مسودہ رپورٹ کو, جسے صدرنشین کی جانب سے گشت کروایا گیا ہے, مسترد کرتے ہےں۔ |
s-227
| صورتحال کو دیکھتے ہوئے مسٹر جوشی نے دو بجے دن اجلاس کو لنچ کے لئے ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سشن چار بجے منعقد کیا۔ |
s-228
| جیسے ہی اجلاس دوبارہ شروع ہوا کانگریس لیڈر سیف الدین سوز نے قرارداد پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صدرنشین کے مسودہ کو مسترد کر دیا جائے۔ |
s-229
| ہنگامہ شروع ہوا اور دونوں جانب سے سخت الفاظ کا تبادلہ بھی عمل مےں آیا اور چند ہی لمحوں مےں اجلاس ملتوی ہو گیا۔ |
s-230
| مسٹر جوشی نے یہ ادعا کیا ہے کہ انہوں نے اجلاس کو ملتوی کیا ہے جبکہ یو پی اے ارکان کا کہنا ہے کہ صدرنشین کمیٹی اجلاس سے واک آوٹ کر گئے اور فرار ہو گئے ان کے ساتھ اپوزیشن ارکان بھی چلے گئے۔ |
s-231
| اےک غیرمتوقع ڈرامائی تبدیلی مےں یو پی اے کے علاوہ بی ایس پی اور سماجوادی ارکان نے آج کے اجلاس کے لئے مسٹر سوز کو اپنا صدرنشین منتخب کر لیا اور انہوں نے متفقہ طور پر رپورٹ کے مسودہ کو مسترد کر دیا ہے۔ |
s-232
| کانگریس ارکان پارلیمنٹ کا ادعا تھا کہ سیف الدین سوز منتخبہ صدرنشین تھے اور مسٹر جوشی اجلاس سے فرار ہو گئے اور انہوں نے اس مسئلہ پر رائےدہی کا مطالبہ قبول نہیں کیا۔ |
s-233
| قوانین کے مطابق کسی بھی فینانشیل کمیٹی کے صدرنشین کا تقرر اسپیکر لوک سبھا کی جانب سے کیا جاتا ہے اور یہ رکن لوک سبھا کا ہوتا ہے جبکہ مسٹر سوز راجیہ سبھا رکن ہیں۔ |
s-234
| سیف الدین سوز نے کہا کہ یہ عجیب و غریب صورت_حال ہے جس مےں صدرنشین نے راہ فرار اختیار کی۔ |
s-235
| انہوں نے کہا کہ اسپیکر سے مشاورت کے بعد مزید کارروائی کی جائیگی۔ |
s-236
| صورت_حال پر احتجاجی موقف رکھنے والے مسٹر جوشی نے آج کے اجلاس کی کارروائی کی اہمیت پر سوال کیا اور کہا کہ انہوں نے اجلاس کو ملتوی کر دیا تھا۔ |
s-237
| ان کا کہنا تھا کہ مناسب طریقہ_کار اختیار کئے بغیر کسی طرح کی رائے_دہی نہیں ہو سکتی۔ |
s-238
| انہوں نے کہا کہ اجلاس کے التوا کے بعد کسی صدرنشین کا انتخاب عمل مےں نہیں آ سکتا اور اس مسئلہ پر اسپیکر لوک سبھا سے بات کی جانی چاہئے۔ |
s-239
| انہوں نے کہا کہ آج کے واقعات دراصل لوک سبھا سیکریٹریٹ پر شبہات ظاہر کرنے کے مترادف ہیں۔ |
s-240
| یہاں یہ تذکرہ ضروری ہے کہ گزشتہ دس دن کے دوران اس محلہ مےں موٹر سائیکلوں کی چوری کی یہ چوتھی واردات ہے۔ |
s-241
| انھوں نے کہا کہ ترقی کا اہم ذریعہ تعلیم ہے اور یو پی اے سرکار کو اس کا احساس ہے۔ |
s-242
| انھوں نے مزید بتایا کہ مرکزی حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے لئے گزشتہ سال سے 24 فیصد زیادہ رقم مختص کر رکھی ہے۔ |
s-243
| چونکہ تعلیم حاصل کرنا بچوں کا حق ہے، اس لئے سروا سکھشا ابھیان (تعلیم سب کے لئے) پروگرام کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے کے لئے ریاست کرناٹک کو 21 ہزار کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ |
s-244
| انھوں نے بتایا کہ کیندریہ یونیورسٹی کی ملک مےں جملہ 1073 برانچس ہےں جن مےں 11 ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں۔ |
s-245
| علاوہ_ازیں پچاس ہزار طلبا مختلف شعبہ_جات مےں برسر روزگار ہیں۔ |
s-246
| محمد اکرام الدین صدر الامین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے کہا ہے کہ این ایس ایس کیمپ سے طلبا کو جوڑنے کا مقصد ان مےں سماجی خدمات کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ |
s-247
| موصوف شہر کے مضافات مےں گنبدانِ سلاطین بہمنی کے دامن مےں منعقدکردہ الامین این ایس ایس کیمپ کے اختتامی اجلاس کو مخاطب کر رہے تھے۔ |
s-248
| جناب سید محبوب علی جنرل سکریٹری الامین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے اپنی تقریر مےں بتایا کہ سماجی خدمت بھی اےک اہم فریضہ ہے۔ |
s-249
| طلبا برادری جو کسی بھی قوم کے مستقبل کی ضمانت ہوتے ہےں، انھیں اپنے تئیں بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔ |
s-250
| انھوں نے معاشرے مےں پھیلی ہوئی برائیوں کو دور کرنے، غریب اور پسماندہ افراد کی مدد کرنے، برائیوں اور اخلاقی بگاڑ سے دور اور اپنی شخصیت_سازی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے طلبا کو بتایا کہ یہ تمام کام سماجی خدمت کے تحت آتے ہیں۔ |
s-251
| لہٰذا طلبا کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی عملی زندگی مےں ان معاملات کی انجام_دہی کو اپنا فرض عین سمجھیں۔ |
s-252
| پروفیسر محمد مقبول احمد پرنسپال الامین ڈگری کالج بیدر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس ہذا کی کارروائی کا محترمہ ثمرین سلطانہ بی اے سال اول نے استقبال کیا اور نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ |
s-253
| محترمہ آمنہ بیگم طالبہ سال دوم نے سات روزہ کیمپ سے متعلق اپنے تاثرات بیان کئے۔ |
s-254
| این ایس ایس آفیسر محمد یاسر حسین نے شکریہ ادا کیا۔ |
s-255
| افضل پورہ بیرون شاہ گنج بیدر مےں موٹر سائیکل نمبر (ap11 - H - 1801) کے سرقہ کا واقعہ پیش آیا۔ |
s-256
| موٹر سائیکل مالک محمد صلاح الدین کی شکایت پر پولیس مارکٹ نے حسب ضابطہ کارروائی انجام دی۔ |
s-257
| یہاں یہ تذکرہ ضروری ہے کہ گزشتہ دس دن کے دوران اس محلہ مےں موٹر سائیکلوں کی چوری کی یہ چوتھی واردات ہے۔ |
s-258
| سپرنٹنڈنٹ پولیس بیدر سے اہلیان محلہ نے خواہش کی ہے کہ وہ اس جانب خصوصی توجہ دیں اور پولیس کارکردگی کو موثر بنائیں۔ |
s-259
| شیخ خواجہ معین الدین مرحوم، سپروائزر اے پی ایس آر ٹی سی محبوب نگر کی دختر کا عقد مسعود مسٹر کے ایم عمران علی فرزند جناب کے ایم جعفر علی موظف صدر مدرس سے 30 اپریل بروز ہفتہ بعد نماز عشا۶ بمقام سدرشن گارڈن روبرو ایل آئی سی آفس نزد ریلوے اسٹیشن محبوب نگر انجام پایا۔ |
s-260
| خطیب اہل سنت و جماعت مولانا الحاج قاری شاہ محمد مبشر احمد رضوی القادری نے خطبہ نکاح پڑھا اور عاقدین کے روشن مستقبل کے لئے دعائے خیر فرمائی۔ |
s-261
| اس تقریب مےں علما، مشائخین، ڈاکٹرس، انجینئرز اور دیگر سربرآوردہ شخصیتوں نے شرکت کی۔ |
s-262
| شیخ امتیاز علی، شیخ فیروز علی برادران عروس اور اقربا خاندان نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ |
s-263
| مستقر گمبھی راؤ پیٹ کے گاندھی چوراہے پر آج شام چھ بجے محکمہ پولیس کی جانب سے قائم_کردہ آبدار خانہ کا افتتاح ڈی ایس پی اے بھاسکر کے ہاتھوں عمل مےں آیا۔ |
s-264
| اس موقع پر انہوں نے موسم گرما کے دوران عوام و بالخصوص مسافروں کو ٹھنڈے پانی کی سربراہی کار خیر قرار دیا۔ |
s-265
| محمد توصیف الدین شاداب آرگنائزر جونیر اسوسی_ایٹ سرکل کورٹلہ یونٹ کے بموجب ایس آئی او کورٹلہ یونٹ کے زیر اہتمام یکم تا 20 مئی گرمائی دینی کلاسیس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ |
s-266
| علاوہ_ازیں اسپوکن انگلش کی کلاس و کمپیوٹر کے تعارفی کلاسیس بھی چلائی جائیں_گی۔ |
s-267
| ان کلاسیس مےں علمائے کرام و اہل علم سے استفادہ کیا جائےگا۔ |
s-268
| کلاسیس یکم مئی تا 20 مئی روزانہ صبح 8.30 تا 10.30 بجے ایس آئی او آفس روبرو جامع مسجد محلہ بنڈہ پلی مےں منعقد ہوں_گی۔ |
s-269
| کلاسیس کے اختتام پر امتحانات منعقد کئے جائیں_گے اور پُرکشش انعامات سے نوازے جائےگا۔ |
s-270
| بودھن ٹاؤن صدر ٹی آر ایس جناب عبدالرزاق نے انسانی حقوق کمیشن آندھراپردیش کے نام تحریرکردہ اپنے مکتوب مےں انھوں نے حلقہ اسمبلی بودھن مےں ضامن روزگار اسکیم کے تحت مزدوروں کو تقسیم کے لئے مختص_کردہ رقم اےک کروڑ 67 لاکھ روپئے مبینہ طور پر تغلب کرنے کا سرکاری عہدہ_داروں اور قائدین پر الزام عائد کیا۔ |
s-271
| مسٹر عبدالرزاق نے انسانی حقوق کمیشن کو بتایا کہ مزدوروں اور عوامی کاموں کے نام پر حلقہ اسمبلی بودھن مےں اتنی خطیر رقم کا مبینہ طور پر تغلب کا انکشاف ہونے کے بعد مقامی رکن اسمبلی و ریاستی وزیر مسٹر پی سدرشن ریڈی کے کان پر جوں تک نہیں دوڑی بلکہ مسٹر سدرشن ریڈی نے ان مشتبہ قائدین کو نامزد عہدے فراہم کرنے حکومت سے سفارش کی۔ |
s-272
| مسٹر عبدالرزاق نے انسانی حقوق کمیشن سے حلقہ اسمبلی بودھن مےں جاری مبینہ بدعنوانیوں اور مزدوروں کی حق_تلفی کے خلاف مثبت ردعمل کی اپیل کی۔ |
s-273
| مسٹر عبدالرزاق نے سوشیل آڈٹ کی نقل بودھن پولیس اسٹیشن مےں پیش کرتے ہوئے انھوں نے معاشی جرائم مےں شامل عہدہ_داروں اور قائدین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی خواہش کی۔ |
s-274
| یہ واضح کرتے ہوئے کہ صدر بارک اوباما ہند - امریکہ تعلقات کو ایشیا مےں امریکہ کے لئے اہمیت کا حامل سمجھتے ہےں وائیٹ ہاوز نے آج کہا کہ امریکہ ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید گیرائی عطا کرنے کے تعلق سے پابند ہے اور وہ ہندوستان کے ساتھ اپنی ترجیحات جاری رکھےگا۔ |
s-275
| مسٹر کارنی کا بیان اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے مےں اوباما انتظامیہ کے عزائم مےں کسی طرح کی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ |
s-276
| حالانکہ ہندوستان نے دو امریکی کمپنیوں بوئنگ اور لوک ہیڈ مارٹن کو 126 لڑاکا طیارے حاصل کرنے کی معاملت سے خارج کر دیا ہے۔ |
s-277
| امریکی محکمہ دفاع پنٹگان اور امریکی سفیر برائے ہند مسٹر ٹموتھی ریومر نے ہندوستان کے اس فیصلہ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ |
s-278
| مسٹر کارنی نے کہا کہ مسٹر ریومر کی دو سالہ معیاد کے دوران اوباما نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو کافی آگے بڑھایا ہے اور یہ تعلقات ہمیشہ امریکہ کی ترجیح رہے ہیں۔ |
s-279
| امریکہ کے خیال مےں ہند۔ امریکہ تعلقات 21 ویں صدی مےں کافی اہمیت کے حامل ہیں۔ |
s-280
| آئی پی ایل کے اےک میچ مےں کولکتہ نائیٹ رائیڈرس نے دہلی ڈیر ڈیولس کو 17 رنوں سے شکست دے دی۔ |
s-281
| کولکتہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے منوج تیواری کے 60 ناٹ آوٹ رنوں کی بدولت 148 رن بنائے تھے۔ |
s-282
| جواب مےں دہلی ڈیر ڈیولس نے 131 رن نو وکٹس کے نقصان سے بنائے۔ |
s-283
| اسے 17 رنوں سے شکست ہو گئی۔ |
s-284
| اقبال عبداللہ نے تین وکٹس لئے۔ |
s-285
| عام خیال ہے کہ کڑپہ کے سیاسی نتائج ریاست کی سیاست مےں اےک نیا موڑ ثابت ہو سکتے ہیں۔ |
s-286
| جبکہ عوامی کارکردگی کے جو نقوش آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے چھوڑے ہےں اس کو ریاست کے عوام بالخصوص غریب عوام کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ |
s-287
| حتیٰ کہ مذہبی رہنماؤں نے بھی جو تجاویز پیش کیں ان کو من و عن انہوں نے منظوری دیتے ہوئے اےک تاریخ رقم کی کیونکہ دوسری ریاستوں مےں گیاس سلنڈر پر پچاس روپئے کی سبسیڈی نہیں ہے, ملک کی ہر ریاست میں 108 سرویس کی سہولت نہیں ہے، ہر ریاست مےں نسل نو کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اسکالر شپس فیس ریمبرسمنٹ کی سہولت بھی نہیں ہے اور ہر ریاست مےں دو روپئے کیلو چاول اسکیم بھی نہیں ہے۔ |
s-288
| یہ تمام اسکیمات صرف اور صرف وائی ایس آر کی دین ہےں اور انہی اسکیمات کے تناظر مےں کڑپہ علاقہ کے عوام ماں اور بیٹے کو انتخابات مےں کامیابی سے ہمکنار کروا سکتے ہیں۔ |
s-289
| یہ انتخابات ساری ریاست کی سیاسی صورتحال تبدیل کر سکتے ہیں۔ |
s-290
| یہاں قدم قدم پر سازشیں ہو رہی ہےں اور کوئی کسی کو اٹھتا ہوا نہیں دیکھ سکتے۔ |
s-291
| یہی سبب ہے کہ کم عمر سیاستداں کی مقبولیت آج ریاست کی سیاست مےں بلندی کو پہنچ گئی ہے۔ |
s-292
| عوام کو رائےدہی اور نتائج کا انتظار ہے تاہم یہ انتخابات ریاست کی سیاست مےں اےک سیاسی طوفان بھی برپا کر سکتے ہیں۔ |
s-293
| منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے بلارم موضع مےں گرام پنچایت عمارت کے تعمیری کام کے معائنہ کے لئے پنچایت راج اے ای مسٹر رام انجینلو نے دورہ کرتے ہوئے تعمیری کام کا معائنہ کیا۔ |
s-294
| ان دنوں موضع بلارم میں 10 لاکھ روپئے لاگت سے پنچایت بھون کی تعمیر عمل مےں لائی جا رہی ہے۔ |
s-295
| اس موقع پر انہوں نے متعلقہ گتہ_دار سے کہا کہ ساتھ ساتھ کام کی کیورنگ کرواتے رہیں اور انتباہ دیا کہ اگر تعمیری کام مےں کوئی نقص رہا تو بل منظور نہیں کئے جائیں_گے۔ |
s-296
| انہوں نے مشورہ دیا کہ کام مےں تیزی پیدا کرتے ہوئے اسے جلد مکمل کیا جائے۔ |
s-297
| گمبھی راؤ پیٹ مستقر مےں آج محنت_کش و غیرمنظم شعبہ کے مزدوروں کے علاوہ فورتھ کلاس ایمپلائز ورکرس نے مئی ڈے کے موقع پر مارچ کرتے ہوئے مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے پرچم_کشائی کی رسم انجام دی۔ |
s-298
| اس موقع پر گاندھی چوراہے پر سرخ رنگ کی جھنڈیاں مختلف تنظیموں کی جانب سے لگائی گئی تھیں۔ |
s-299
| مستقر گجویل مےں مشتبہ حالت مےں اےک نوجوان خاتون فوت ہو گئی۔ |
s-300
| توگٹہ منڈل کے دیہاتوں کی ترقی کے لئے حکومت کی جانب سے تیرھویں سالانہ منصوبہ کے تحت سات لاکھ 41 ہزار روپیوں کی منظوری عمل مےں آئی۔ |
s-301
| یہ بات توگٹہ منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر سری کانت نے بتائی۔ |