Dependency Tree

Universal Dependencies - Urdu - UDTB

LanguageUrdu
ProjectUDTB
Corpus Parttest

Select a sentence

Showing 201 - 300 of 535 • previousnext

s-201 دارالحکومت دہلی کے شمال مغربی علاقہ مےں پلاسٹک اشیا کی اےک فیکٹری مےں اچانک مہیب آگ لگنے کے اےک واقعہ مےں کم از کم دس افراد زندہ جل گئے جبکہ شبہ کیا جا رہا ہے کہ مزید افراد اس مےں پھنسے ہوئے ہیں۔
s-202 فائر بریگیڈ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ آگ ادیوگ نگر علاقہ مےں کل شام 7 بجے لگی تھی اور آگ بجھانے کے لئے 50 فائر انجنوں کو طلب کر لیا گیا تھا۔
s-203 آگ پر قابو پانے کے لئے 12 گھنٹے کا وقت درکار ہوا۔
s-204 ملبہ سے دس نعشیں نکالی گئی ہےں۔
s-205 پاکستان نے آج ہندوستان کے ساتھ عدم_امتیاز پر مبنی تجارتی دور شروع کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات سے اتفاق کیا۔
s-206 دونوں ممالک نے الیکٹریسٹی اور پٹرولیم پروڈکٹس کے شعبہ مےں باہمی تجارت کو فروغ دینے کا اعلان کیا ہے جو کہ اعتماد کی بحالی کے اقدامات کا حصہ ہوگا۔
s-207 ہندوستان اور پاکستان کے کامرس سکریٹریز کی دو روزہ بات_چیت کے بعد آج مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس کے مطابق فریقین ماہرین کے دو گروپس تشکیل دیں_گے جو الیکٹریسٹی کے شعبہ مےں تجارت کو فروغ دینے کی نئی کوششوں کے لئے طریقہ_کار کا جائزہ لیں_گے اور تمام نوعیت کی پٹرولیم اشیا کو وسعت دینے کے لئے پہل یقینی بنائیں_گے -
s-208 برقی کی تجارت کے لئے گروپ جون کے ختم تک قائم کیا جائےگا اور اس کا پہلا اجلاس اکتوبر مےں منعقد ہوگا۔
s-209 اس گروپ کا پہلا اجلاس ستمبر مےں منعقد ہوگا۔
s-210 مذاکرات کے دوران پاکستان نے کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ غیرامتیازی تجارتی دور کو ختم کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات یقینی بنائےگا۔
s-211 پاکستان نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ ہندوستان کو'' پسندیدہ ملک'' کا موقف دیا جائے۔
s-212 معتمدین سطح کی آئندہ ملاقات نومبر مےں نئی دہلی مےں منعقد ہوگی۔
s-213 پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آج غیریقینی کیفیت کا شکار ہو گئی جبکہ یو پی اے اتحاد نے اس کمیٹی مےں بی ایس پی اور سماجوادی پارٹی کی تائید حاصل کرنے مےں کامیابی حاصل کر لی جس کی مدد سے اسے کمیٹی مےں حیرت_انگیز طور پر اکثریت حاصل ہو گئی جس کے ذریعہ 2G اسکام کی رپورٹ کے مسودہ کو مسترد کر دیا گیا۔
s-214 کہا گیا ہے کہ اس رپورٹ مےں وزیراعظم, دفتر وزیراعظم اور دوسروں پر سخت تنقید کی گئی تھی۔
s-215 کانگریس کے سات ارکان پارلیمنٹ, ڈی ایم کے کے دو ارکان نے مل کر 21 رکنی کمیٹی کے صدرنشین اور سینئر بی جے پی لیڈر مسٹر مرلی منوہر جوشی پر سخت تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ انہوں نے اس رپورٹ کے مسودہ کا افشا عمل مےں لایا ہے جو آج بعض اخبارات مےں شہ_سرخیوں مےں چھایا رہا۔
s-216 اس کے علاوہ رپورٹ مےں اس وقت کے وزیر فینانس پی چدمبرم اور دفتر وزیراعظم کے عہدیداروں پر بھی تنقید کی گئی۔
s-217 آج منعقدہ پی اے سی کے اجلاس مےں کانگریس و ڈی ایم کے کے ارکان پارلیمنٹ نے تین گھنٹوں تک صدرنشین کمیٹی کو گھیرنے کی کوشش کی اور ان پر یکطرفہ رپورٹ پیش کرنے کا الزام عائد کیا۔
s-218 ان پر مفادات پر مبنی رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے استعفی کا مطالبہ بھی کیا۔
s-219 ان نو ارکان پارلیمنٹ کو حیرت_انگیز طور پر سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی کے رکن کی بھی تائید حاصل ہو گئی جبکہ ان سے اپوزیشن ارکان کی تائید کی امید تھی۔
s-220 پی اے سی اجلاس مےں آغاز کے ساتھ ہی گڑبڑ شروع ہو گئی۔
s-221 اس کمیٹی کی معیاد ہفتہ کو ختم ہونے والی ہے جبکہ کانگریس اور ڈی ایم کے ارکان نے مسودہ پر تنقید کی اور ان کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ مسٹر جوشی نے سیاسی مفادات کے تحت حکومت کو عدم_استحکام کا شکار کرنے کی غرض سے تیار کی ہے۔
s-222 یو پی اے ارکان نے کہا کہ مسٹر جوشی نے یہ رپورٹ باہر سے تیار کروا کے منگوائی ہے۔
s-223 مسٹر جوشی اس رپورٹ کی منظوری پر زور دے رہے تھے تاہم انہوں نے ان ارکان کو اظہار خیال کا موقع دیا۔
s-224 جب مسٹر جوشی نے ان الزامات پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا تو ان کے ساتھی مسٹر یشونت سنہا نے مسٹر جوشی کی مدافعت کی کوشش کی۔
s-225 یو پی اے اےک حکمت عملی کے ساتھ آئے تھے اور انہوں نے تحریر مےں مطالبہ کیا کہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اس پر رائے_دہی کروائی جائے۔
s-226 سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی رکن سمیت گیارہ ارکان نے تحریری درخواست مےں کہا کہ وہ اس مسودہ رپورٹ کو, جسے صدرنشین کی جانب سے گشت کروایا گیا ہے, مسترد کرتے ہےں۔
s-227 صورتحال کو دیکھتے ہوئے مسٹر جوشی نے دو بجے دن اجلاس کو لنچ کے لئے ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سشن چار بجے منعقد کیا۔
s-228 جیسے ہی اجلاس دوبارہ شروع ہوا کانگریس لیڈر سیف الدین سوز نے قرارداد پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صدرنشین کے مسودہ کو مسترد کر دیا جائے۔
s-229 ہنگامہ شروع ہوا اور دونوں جانب سے سخت الفاظ کا تبادلہ بھی عمل مےں آیا اور چند ہی لمحوں مےں اجلاس ملتوی ہو گیا۔
s-230 مسٹر جوشی نے یہ ادعا کیا ہے کہ انہوں نے اجلاس کو ملتوی کیا ہے جبکہ یو پی اے ارکان کا کہنا ہے کہ صدرنشین کمیٹی اجلاس سے واک آوٹ کر گئے اور فرار ہو گئے ان کے ساتھ اپوزیشن ارکان بھی چلے گئے۔
s-231 اےک غیرمتوقع ڈرامائی تبدیلی مےں یو پی اے کے علاوہ بی ایس پی اور سماجوادی ارکان نے آج کے اجلاس کے لئے مسٹر سوز کو اپنا صدرنشین منتخب کر لیا اور انہوں نے متفقہ طور پر رپورٹ کے مسودہ کو مسترد کر دیا ہے۔
s-232 کانگریس ارکان پارلیمنٹ کا ادعا تھا کہ سیف الدین سوز منتخبہ صدرنشین تھے اور مسٹر جوشی اجلاس سے فرار ہو گئے اور انہوں نے اس مسئلہ پر رائےدہی کا مطالبہ قبول نہیں کیا۔
s-233 قوانین کے مطابق کسی بھی فینانشیل کمیٹی کے صدرنشین کا تقرر اسپیکر لوک سبھا کی جانب سے کیا جاتا ہے اور یہ رکن لوک سبھا کا ہوتا ہے جبکہ مسٹر سوز راجیہ سبھا رکن ہیں۔
s-234 سیف الدین سوز نے کہا کہ یہ عجیب و غریب صورت_حال ہے جس مےں صدرنشین نے راہ فرار اختیار کی۔
s-235 انہوں نے کہا کہ اسپیکر سے مشاورت کے بعد مزید کارروائی کی جائیگی۔
s-236 صورت_حال پر احتجاجی موقف رکھنے والے مسٹر جوشی نے آج کے اجلاس کی کارروائی کی اہمیت پر سوال کیا اور کہا کہ انہوں نے اجلاس کو ملتوی کر دیا تھا۔
s-237 ان کا کہنا تھا کہ مناسب طریقہ_کار اختیار کئے بغیر کسی طرح کی رائے_دہی نہیں ہو سکتی۔
s-238 انہوں نے کہا کہ اجلاس کے التوا کے بعد کسی صدرنشین کا انتخاب عمل مےں نہیں آ سکتا اور اس مسئلہ پر اسپیکر لوک سبھا سے بات کی جانی چاہئے۔
s-239 انہوں نے کہا کہ آج کے واقعات دراصل لوک سبھا سیکریٹریٹ پر شبہات ظاہر کرنے کے مترادف ہیں۔
s-240 یہاں یہ تذکرہ ضروری ہے کہ گزشتہ دس دن کے دوران اس محلہ مےں موٹر سائیکلوں کی چوری کی یہ چوتھی واردات ہے۔
s-241 انھوں نے کہا کہ ترقی کا اہم ذریعہ تعلیم ہے اور یو پی اے سرکار کو اس کا احساس ہے۔
s-242 انھوں نے مزید بتایا کہ مرکزی حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے لئے گزشتہ سال سے 24 فیصد زیادہ رقم مختص کر رکھی ہے۔
s-243 چونکہ تعلیم حاصل کرنا بچوں کا حق ہے، اس لئے سروا سکھشا ابھیان (تعلیم سب کے لئے) پروگرام کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے کے لئے ریاست کرناٹک کو 21 ہزار کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔
s-244 انھوں نے بتایا کہ کیندریہ یونیورسٹی کی ملک مےں جملہ 1073 برانچس ہےں جن مےں 11 ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں۔
s-245 علاوہ_ازیں پچاس ہزار طلبا مختلف شعبہ_جات مےں برسر روزگار ہیں۔
s-246 محمد اکرام الدین صدر الامین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے کہا ہے کہ این ایس ایس کیمپ سے طلبا کو جوڑنے کا مقصد ان مےں سماجی خدمات کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔
s-247 موصوف شہر کے مضافات مےں گنبدانِ سلاطین بہمنی کے دامن مےں منعقدکردہ الامین این ایس ایس کیمپ کے اختتامی اجلاس کو مخاطب کر رہے تھے۔
s-248 جناب سید محبوب علی جنرل سکریٹری الامین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے اپنی تقریر مےں بتایا کہ سماجی خدمت بھی اےک اہم فریضہ ہے۔
s-249 طلبا برادری جو کسی بھی قوم کے مستقبل کی ضمانت ہوتے ہےں، انھیں اپنے تئیں بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔
s-250 انھوں نے معاشرے مےں پھیلی ہوئی برائیوں کو دور کرنے، غریب اور پسماندہ افراد کی مدد کرنے، برائیوں اور اخلاقی بگاڑ سے دور اور اپنی شخصیت_سازی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے طلبا کو بتایا کہ یہ تمام کام سماجی خدمت کے تحت آتے ہیں۔
s-251 لہٰذا طلبا کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی عملی زندگی مےں ان معاملات کی انجام_دہی کو اپنا فرض عین سمجھیں۔
s-252 پروفیسر محمد مقبول احمد پرنسپال الامین ڈگری کالج بیدر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس ہذا کی کارروائی کا محترمہ ثمرین سلطانہ بی اے سال اول نے استقبال کیا اور نظامت کے فرائض انجام دیئے۔
s-253 محترمہ آمنہ بیگم طالبہ سال دوم نے سات روزہ کیمپ سے متعلق اپنے تاثرات بیان کئے۔
s-254 این ایس ایس آفیسر محمد یاسر حسین نے شکریہ ادا کیا۔
s-255 افضل پورہ بیرون شاہ گنج بیدر مےں موٹر سائیکل نمبر (ap11 - H - 1801) کے سرقہ کا واقعہ پیش آیا۔
s-256 موٹر سائیکل مالک محمد صلاح الدین کی شکایت پر پولیس مارکٹ نے حسب ضابطہ کارروائی انجام دی۔
s-257 یہاں یہ تذکرہ ضروری ہے کہ گزشتہ دس دن کے دوران اس محلہ مےں موٹر سائیکلوں کی چوری کی یہ چوتھی واردات ہے۔
s-258 سپرنٹنڈنٹ پولیس بیدر سے اہلیان محلہ نے خواہش کی ہے کہ وہ اس جانب خصوصی توجہ دیں اور پولیس کارکردگی کو موثر بنائیں۔
s-259 شیخ خواجہ معین الدین مرحوم، سپروائزر اے پی ایس آر ٹی سی محبوب نگر کی دختر کا عقد مسعود مسٹر کے ایم عمران علی فرزند جناب کے ایم جعفر علی موظف صدر مدرس سے 30 اپریل بروز ہفتہ بعد نماز عشا۶ بمقام سدرشن گارڈن روبرو ایل آئی سی آفس نزد ریلوے اسٹیشن محبوب نگر انجام پایا۔
s-260 خطیب اہل سنت و جماعت مولانا الحاج قاری شاہ محمد مبشر احمد رضوی القادری نے خطبہ نکاح پڑھا اور عاقدین کے روشن مستقبل کے لئے دعائے خیر فرمائی۔
s-261 اس تقریب مےں علما، مشائخین، ڈاکٹرس، انجینئرز اور دیگر سربرآوردہ شخصیتوں نے شرکت کی۔
s-262 شیخ امتیاز علی، شیخ فیروز علی برادران عروس اور اقربا خاندان نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
s-263 مستقر گمبھی راؤ پیٹ کے گاندھی چوراہے پر آج شام چھ بجے محکمہ پولیس کی جانب سے قائم_کردہ آبدار خانہ کا افتتاح ڈی ایس پی اے بھاسکر کے ہاتھوں عمل مےں آیا۔
s-264 اس موقع پر انہوں نے موسم گرما کے دوران عوام و بالخصوص مسافروں کو ٹھنڈے پانی کی سربراہی کار خیر قرار دیا۔
s-265 محمد توصیف الدین شاداب آرگنائزر جونیر اسوسی_ایٹ سرکل کورٹلہ یونٹ کے بموجب ایس آئی او کورٹلہ یونٹ کے زیر اہتمام یکم تا 20 مئی گرمائی دینی کلاسیس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
s-266 علاوہ_ازیں اسپوکن انگلش کی کلاس و کمپیوٹر کے تعارفی کلاسیس بھی چلائی جائیں_گی۔
s-267 ان کلاسیس مےں علمائے کرام و اہل علم سے استفادہ کیا جائےگا۔
s-268 کلاسیس یکم مئی تا 20 مئی روزانہ صبح 8.30 تا 10.30 بجے ایس آئی او آفس روبرو جامع مسجد محلہ بنڈہ پلی مےں منعقد ہوں_گی۔
s-269 کلاسیس کے اختتام پر امتحانات منعقد کئے جائیں_گے اور پُرکشش انعامات سے نوازے جائےگا۔
s-270 بودھن ٹاؤن صدر ٹی آر ایس جناب عبدالرزاق نے انسانی حقوق کمیشن آندھراپردیش کے نام تحریرکردہ اپنے مکتوب مےں انھوں نے حلقہ اسمبلی بودھن مےں ضامن روزگار اسکیم کے تحت مزدوروں کو تقسیم کے لئے مختص_کردہ رقم اےک کروڑ 67 لاکھ روپئے مبینہ طور پر تغلب کرنے کا سرکاری عہدہ_داروں اور قائدین پر الزام عائد کیا۔
s-271 مسٹر عبدالرزاق نے انسانی حقوق کمیشن کو بتایا کہ مزدوروں اور عوامی کاموں کے نام پر حلقہ اسمبلی بودھن مےں اتنی خطیر رقم کا مبینہ طور پر تغلب کا انکشاف ہونے کے بعد مقامی رکن اسمبلی و ریاستی وزیر مسٹر پی سدرشن ریڈی کے کان پر جوں تک نہیں دوڑی بلکہ مسٹر سدرشن ریڈی نے ان مشتبہ قائدین کو نامزد عہدے فراہم کرنے حکومت سے سفارش کی۔
s-272 مسٹر عبدالرزاق نے انسانی حقوق کمیشن سے حلقہ اسمبلی بودھن مےں جاری مبینہ بدعنوانیوں اور مزدوروں کی حق_تلفی کے خلاف مثبت ردعمل کی اپیل کی۔
s-273 مسٹر عبدالرزاق نے سوشیل آڈٹ کی نقل بودھن پولیس اسٹیشن مےں پیش کرتے ہوئے انھوں نے معاشی جرائم مےں شامل عہدہ_داروں اور قائدین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی خواہش کی۔
s-274 یہ واضح کرتے ہوئے کہ صدر بارک اوباما ہند - امریکہ تعلقات کو ایشیا مےں امریکہ کے لئے اہمیت کا حامل سمجھتے ہےں وائیٹ ہاوز نے آج کہا کہ امریکہ ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید گیرائی عطا کرنے کے تعلق سے پابند ہے اور وہ ہندوستان کے ساتھ اپنی ترجیحات جاری رکھےگا۔
s-275 مسٹر کارنی کا بیان اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے مےں اوباما انتظامیہ کے عزائم مےں کسی طرح کی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
s-276 حالانکہ ہندوستان نے دو امریکی کمپنیوں بوئنگ اور لوک ہیڈ مارٹن کو 126 لڑاکا طیارے حاصل کرنے کی معاملت سے خارج کر دیا ہے۔
s-277 امریکی محکمہ دفاع پنٹگان اور امریکی سفیر برائے ہند مسٹر ٹموتھی ریومر نے ہندوستان کے اس فیصلہ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
s-278 مسٹر کارنی نے کہا کہ مسٹر ریومر کی دو سالہ معیاد کے دوران اوباما نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو کافی آگے بڑھایا ہے اور یہ تعلقات ہمیشہ امریکہ کی ترجیح رہے ہیں۔
s-279 امریکہ کے خیال مےں ہند۔ امریکہ تعلقات 21 ویں صدی مےں کافی اہمیت کے حامل ہیں۔
s-280 آئی پی ایل کے اےک میچ مےں کولکتہ نائیٹ رائیڈرس نے دہلی ڈیر ڈیولس کو 17 رنوں سے شکست دے دی۔
s-281 کولکتہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے منوج تیواری کے 60 ناٹ آوٹ رنوں کی بدولت 148 رن بنائے تھے۔
s-282 جواب مےں دہلی ڈیر ڈیولس نے 131 رن نو وکٹس کے نقصان سے بنائے۔
s-283 اسے 17 رنوں سے شکست ہو گئی۔
s-284 اقبال عبداللہ نے تین وکٹس لئے۔
s-285 عام خیال ہے کہ کڑپہ کے سیاسی نتائج ریاست کی سیاست مےں اےک نیا موڑ ثابت ہو سکتے ہیں۔
s-286 جبکہ عوامی کارکردگی کے جو نقوش آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے چھوڑے ہےں اس کو ریاست کے عوام بالخصوص غریب عوام کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔
s-287 حتیٰ کہ مذہبی رہنماؤں نے بھی جو تجاویز پیش کیں ان کو من و عن انہوں نے منظوری دیتے ہوئے اےک تاریخ رقم کی کیونکہ دوسری ریاستوں مےں گیاس سلنڈر پر پچاس روپئے کی سبسیڈی نہیں ہے, ملک کی ہر ریاست میں 108 سرویس کی سہولت نہیں ہے، ہر ریاست مےں نسل نو کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اسکالر شپس فیس ریمبرسمنٹ کی سہولت بھی نہیں ہے اور ہر ریاست مےں دو روپئے کیلو چاول اسکیم بھی نہیں ہے۔
s-288 یہ تمام اسکیمات صرف اور صرف وائی ایس آر کی دین ہےں اور انہی اسکیمات کے تناظر مےں کڑپہ علاقہ کے عوام ماں اور بیٹے کو انتخابات مےں کامیابی سے ہمکنار کروا سکتے ہیں۔
s-289 یہ انتخابات ساری ریاست کی سیاسی صورتحال تبدیل کر سکتے ہیں۔
s-290 یہاں قدم قدم پر سازشیں ہو رہی ہےں اور کوئی کسی کو اٹھتا ہوا نہیں دیکھ سکتے۔
s-291 یہی سبب ہے کہ کم عمر سیاستداں کی مقبولیت آج ریاست کی سیاست مےں بلندی کو پہنچ گئی ہے۔
s-292 عوام کو رائےدہی اور نتائج کا انتظار ہے تاہم یہ انتخابات ریاست کی سیاست مےں اےک سیاسی طوفان بھی برپا کر سکتے ہیں۔
s-293 منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے بلارم موضع مےں گرام پنچایت عمارت کے تعمیری کام کے معائنہ کے لئے پنچایت راج اے ای مسٹر رام انجینلو نے دورہ کرتے ہوئے تعمیری کام کا معائنہ کیا۔
s-294 ان دنوں موضع بلارم میں 10 لاکھ روپئے لاگت سے پنچایت بھون کی تعمیر عمل مےں لائی جا رہی ہے۔
s-295 اس موقع پر انہوں نے متعلقہ گتہ_دار سے کہا کہ ساتھ ساتھ کام کی کیورنگ کرواتے رہیں اور انتباہ دیا کہ اگر تعمیری کام مےں کوئی نقص رہا تو بل منظور نہیں کئے جائیں_گے۔
s-296 انہوں نے مشورہ دیا کہ کام مےں تیزی پیدا کرتے ہوئے اسے جلد مکمل کیا جائے۔
s-297 گمبھی راؤ پیٹ مستقر مےں آج محنت_کش و غیرمنظم شعبہ کے مزدوروں کے علاوہ فورتھ کلاس ایمپلائز ورکرس نے مئی ڈے کے موقع پر مارچ کرتے ہوئے مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے پرچم_کشائی کی رسم انجام دی۔
s-298 اس موقع پر گاندھی چوراہے پر سرخ رنگ کی جھنڈیاں مختلف تنظیموں کی جانب سے لگائی گئی تھیں۔
s-299 مستقر گجویل مےں مشتبہ حالت مےں اےک نوجوان خاتون فوت ہو گئی۔
s-300 توگٹہ منڈل کے دیہاتوں کی ترقی کے لئے حکومت کی جانب سے تیرھویں سالانہ منصوبہ کے تحت سات لاکھ 41 ہزار روپیوں کی منظوری عمل مےں آئی۔

Text viewDownload CoNNL-U