Dependency Tree

Universal Dependencies - Urdu - UDTB

LanguageUrdu
ProjectUDTB
Corpus Parttest

Select a sentence

Showing 101 - 200 of 535 • previousnext

s-101 دوسرے اوپنر منیش پانڈے 31 گیندوں مےں 30 رن بنا سکے۔
s-102 انہوں نے چار چوکے لگائے تھے۔
s-103 سب سے زیادہ 35 رن 21 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے رابن اتھپا نے بنائے۔
s-104 انہوں نے سات چوکے لگائے۔
s-105 کپتان یوراج سنگھ آج بھی ناکام رہے اور وہ گیارہ گیندوں مےں صرف سات رن بنا کر آوٹ ہو گئے۔
s-106 ناتھن مک کیولم چھ گیندوں مےں اےک چھکے کی مدد سے گیارہ رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ راہول شرما صفر پر رن آوٹ ہوئے۔
s-107 راجستھان رائلس کی جانب سے ترویدی نے دو وکٹس لئے جبکہ جوہان بوتھا, شین واٹسن اور شین وارن نے اےک ایک وکٹ حاصل کی۔
s-108 جواب مےں راجستھان رائلز کی شروعات بھی ٹھیک نہیں رہی۔
s-109 دھماکو اوپنر شین واٹسن صرف بارہ رن بنا سکے۔
s-110 انہوں نے 14 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اےک چھکا لگایا تھا۔
s-111 سابق ہندوستانی کپتان راہول ڈراویڈ بھی 20 گیندوں مےں دو چوکوں کی مدد سے 18 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔
s-112 راہول شرما نے انہیں اپنی ہی گیند پر کیچ آوٹ کیا۔
s-113 واٹسن کو تھامس کی گیند پر اتھپا نے کیچ کیا تھا۔
s-114 جوہان بوتھا آج بہتر بیٹنگ نہیں کر سکے اور وہ 18 گیندوں مےں اےک چوکے کی مدد سے 12 رن بنا کر آوٹ ہو گئے۔
s-115 راہول شرما نے انہیں ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔
s-116 المنیریا 29 رن بنا کر راہول شرما کا تیسرا شکار بنے۔
s-117 تھامس نے ان کا کیچ لیا۔
s-118 انہوں نے 22 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تین چھکے لگائے تھے۔
s-119 تاہم راجستھان کے لئے نیوزی لینڈ کے بلے باز راس ٹیلر نے ذمہ_دارانہ بیٹنگ کی۔
s-120 انہوں نے مشکل وقت مےں حواس قابو مےں رکھتے ہوئے بیٹنگ کی اور 35 گیندں مےں دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 47 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ اجنکیا رہانے 9 گیندوں مےں دو چوکوں کی مدد سے 15 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
s-121 برطانوی ماڈل, اداکارہ ایلزبتھ ہرلے کو فی_الحال کرکٹ اور اپنے نئے بوائے فرینڈ شین وارن سے اتنا لگاؤ اور انسیت ہو گئی ہے کہ انہوں نے کرکٹ کے لئے برطانیہ کی شاہی شادی کا تک نظارہ نہیں کیا۔
s-122 45 سالہ ایلزبتھ ہرلے ان دنوں شین وارن کے معاشقہ مےں گرفتار ہےں اور وہ ہندوستانی صنعت_کار شوہر ارون نائر سے طلاق کے لئے عدالت سے بھی رجوع ہوئی ہیں۔
s-123 وہ اپنے عاشق شین وارن کے ساتھ کرکٹ میچس کے لئے ہندوستان بھر کا سفر کر رہی ہیں۔
s-124 انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ وہ فی_الحال کرکٹ کی محبت مےں گرفتار ہےں۔
s-125 کرکٹ کے لئے شاہی شادی کا نظارہ نہیں کیا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ ٹی وی پر اس شادی کو دوبارہ پیش کیا جائے۔
s-126 شین وارن آئی پی ایل مےں راجستھان رائلس کی قیادت کر رہے ہےں اور اسٹیڈیمس مےں بھی وہ ایلزبتھ ہرلے کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔
s-127 اخبارات و ذرائع ابلاغ کی ساری توجہ بھی ان دونوں پر ہے۔
s-128 شین وارن سے ملنے جب ایلزبتھ ہرلے ہندوستان پہونچیں تو انہیں پہلی مرتبہ کرکٹ سے متعارف ہونے کا موقع ملا تھا۔
s-129 ہرلے نے کہا ہے کہ ہندوستان کی گرمی ان کے لئے بہت زیادہ اور ناقابل برداشت ہے۔
s-130 ملیشیا کے لی چون وائی نیو افتتاحی انڈیا اوپن سوپر سیریز بیڈ مینٹن سنگلز خطاب جیت لیا۔
s-131 لی چونگ وائی عالمی سطح پر اول نمبر رینکنگ رکھتے ہےں اور انہوں نے تیسرے سیٹ میں 34 سالہ گیڈ کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے افتتاحی خطاب جیت لیا۔
s-132 دونوں کھلاڑیوں نے سیری فورٹ اسپورٹس کامپلکس مےں ہوئے اس مقابلہ مےں کانٹے کا مقابلہ کیا۔
s-133 پہلے سیٹ مےں کامیابی کے بعد چونگ وائی کو دوسرے سیٹ مےں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے تیسرے اور فیصلہ_کن ٹسٹ مےں زبردست مزاحمت کرتے ہوئے شاندار واپسی کی اور مخالف کھلاڑی کو کوئی موقع دئے بغیر کامیابی حاصل کر لی۔
s-134 پہلے سیٹ مےں جب چونگ وائی نے سبقت حاصل کر لی تھی اس وقت بھی گیڈ نے اچھی مزاحمت کی تھی تاہم وہ زیادہ مزاحمت کرتے ہوئے سیٹ مےں کامیابی حاصل نہیں کر سکے تھے۔
s-135 دوسرا مقابلہ گیڈ نے جیتا اور تیسرے سیٹ مےں دونوں نے سخت جدوجہد کی لیکن چونگ وائی نے گیڈ کی سرویس بریک کی اور اس کے بعد سے وہ مسلسل تین پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے کافی آگے نکل گئے تھے۔
s-136 خواتین کو چاہئے کہ وہ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری_کردہ اسکیمات سے بھرپور استفادہ کریں۔
s-137 ان خیالات کا اظہار کارپوریٹر امجد اللہ خاں خالد نے آج چنچل گوڑہ کمیونٹی ہال مےں منعقدہ دیپم اسکیم کے تحت اجراکردہ گیاس سیلنڈرس تقسیم تقریب سے کیا۔
s-138 امجد اللہ خاں نے کہا کہ ایم بی ٹی روز اول سے ہی بلا لحاظ مذہب و ملت عوامی مسائل کی یکسوئی کے لیے جدوجہد مےں ہمہ_تن مصروف ہے۔
s-139 چنانچہ ایم بی ٹی نے اعظم پورہ ڈیویژن کے تحت تمام خاندانوں کو دیپم اسکیم سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے نہ صرف درخواست_گذار خواتین کے فارمس کی خانہ_پری کی بلکہ درخواست داخل کردہ تمام خواتین کو دیپم اسکیم کے تحت تقریبا 124 گیس سیلنڈرس و کنکشن آڈرس کی کاپیاں تقسیم عمل مےں لائی گئی۔
s-140 اس موقع پر ایس ڈی سی مسٹر شیخ چاند کے علاوہ مسٹر وجیندر، سی او بھی موجود تھے۔
s-141 انسٹیٹیوٹ فار الیکٹرانک گورننس کی جانب سے پروگرامر، ٹرینی سافٹ_ویر انجینئر یا مماثل کے لئے اےک واک_اِن انٹرویو کا 30 اپریل کو صبح 9 بجے بمقام کیشو میموریل انسٹی_ٹیوٹ آف ٹکنالوجی متصل دیپک تھیٹر لین نارائن گوڑہ اہتمام کیا جائےگا۔
s-142 انٹرویو کا یہ پروگرام آئی ٹی ایم این سی مےں 200 سے زائد جائیدادوں کو پُر کرنے کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے۔
s-143 صرف 2011 ء مےں کامیاب ہونے والے بی ایس سی کمپیوٹر سائنس، میاتھس، اسٹائسٹکس، انفارمیشن ٹکنالوجی، الکٹرانکس، الیکٹریکل، فزکس یا کیمسٹری کے طلبہ اس مےں شرکت کے اہل ہیں۔
s-144 پاکستانی ہاکی ٹیم کے نئے کپتان محمد عمران نے کہا کہ ان کی ٹیم 5 تا 15 مئی ملیشیاء مےں ہونے والے اذلان شاہ ہاکی کپ جیتنے کا عزم رکھتی ہے۔
s-145 سینئر کھلاڑی ذیشان اشرف کی جگہ سنبھالنے والے عمران نے کہا کہ ایشین گیمس مےں کامیابی کے بعد سے پاکستانی ٹیم کے حوصلے بلند ہےں اور یہ ٹیم اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتی ہے۔
s-146 اشرف کو اذلان شاہ ٹورنمنٹ کے لئے ٹیم مےں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
s-147 انہوں نے ملیشیا روانگی سے قبل کہا کہ بحیثیت مجموعی ٹیم کی کارکردگی مےں بہتری پیدا ہو رہی ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس ٹورنمنٹ مےں ٹیم کا مظاہرہ بہترین رہیگا۔
s-148 پاکستان کا پہلا میچ 5 مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔
s-149 اس کے بعد اسے جنوبی کوریا, برطانیہ, آسٹریلیا اور ہندوستان سے مقابلہ کرنا ہے جبکہ 14 مئی کو میزبان ملیشیا کے خلاف اس کا میچ ہوگا۔
s-150 گذشتہ ہفتہ پاکستان میں جب پاکستانی ہاکی ٹیم کا انتخاب عمل مےں آیا تھا اس وقت تین ایسے کھلاڑیوں کو بھی ٹیم مےں جگہ دی گئی جن کے تعلق سے شبہ تھا کہ وہ ہندوستان مےں باغی ہاکی لیگ مےں شمولیت کے لئے تیار تھے۔
s-151 سینئر کھلاڑی شکیل عباسی کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ شکیل کے علاوہ ریحان بٹ اور وسیم احمد کو ٹیم سے اخراج کا شبہ تھا کیونکہ ان کے تعلق سے اطلاعات مےں کہا گیا تھا کہ ان تینوں کو ہندوستانی ٹیم مےں باغی لیگ کی جانب سے کھیلنے کے لیے تیار کر لیا گیا ہے
s-152 اس کے علاوہ پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ سہیل عباس کو بھی ٹیم مےں شامل کیا گیا ہے تاہم انہیں قیادت نہیں سونپی گئی ہے۔
s-153 ذیشان اشرف نے خود ہی پہلے واضح کر دیا تھا کہ وہ اذلان شاہ ہاکی کپ کے لئے دستیاب نہیں رہیں_گے۔
s-154 اذلان شاہ کپ کے لئے منتخبہ ٹیم مےں عمران شاہ, فرید احمد, کاشف شاہ, محمد توصیف, ریحان بٹ, وقاص اکبر, محمد زبیر, عمر بھوٹا, محمد راشد, حسین خان اور محمد عمران جونئیر بھی شامل ہیں۔
s-155 سابق پاکستانی کرکٹ کپتان راشد لطیف نے سابق سری_لنکن کپتان ہاشن تلک رتنے کے اس ادعا کی تائید کی ہے کہ سری_لنکائی کرکٹ ٹیم گذشتہ تقریباً دو دہوں سے میچ فکسنگ مےں ملوث ہے۔
s-156 یہ آج بھی کینسر کی طرح پھیل رہی ہے۔
s-157 ان کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ جب ہاشن تلک رتنے میچ فکسنگ کے تعلق سے پردے فاش کریں_گے تو مزید بڑے کھلاڑیوں کے نام سامنے آئیں_گے۔
s-158 لطیف نے کہا کہ وہ تلک رتنے کو شخصی طور پر جانتے ہیں۔
s-159 انہوں (تلک رتنے) نے 1993 - 94 مےں بھی اس تعلق سے ان سے کچھ کہا تھا۔
s-160 راشد لطیف نے جو سابق ٹسٹ وکٹ کیپر بھی ہےں, کہا کہ جہاں تک وہ جانتے ہےں ان کے خیال مےں تلک رتنے اس تعلق سے اپنے عزم کا احترام کریں_گے اور اگر وہ حقائق کا انکشاف کرتے ہےں تو یہ ذیلی براعظم کے کچھ کھلاڑیوں کے لئے انتہائی تباہ_کن ہوگا تاہم اگر کوئی معاملت کر لی جاتی ہے تو پھر سب کچھ پوشیدہ رہ سکتا ہے۔
s-161 گذشتہ ہفتے اےک انٹرویو مےں تلک رتنے نے اعتراف کیا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم 1992 سے میچ فکسنگ مےں ملوث ہے۔
s-162 سری لنکا کے لئے 83 ٹسٹ اور 200 ونڈے میچس کھیلنے والے تلک رتنے نے کہا کہ وہ اپنے الزامات کو درست ثابت کرنے تیار ہےں اور جو لوگ ملوث ہےں ان کے ناموں کا بھی انکشاف کریں_گے۔
s-163 انٹرویو کے دوران تلک رتنے کا کہنا تھا کہ میچ فکسنگ ایسی چیز ہے جو سری لنکا کرکٹ مےں کچھ عرصہ سے ہے۔
s-164 یہ آج بھی کینسر کی طرح پھیل رہی ہے۔
s-165 ان کی معلومات کے مطابق سری لنکا کرکٹ مےں 1992 سے میچ فکسنگ چل رہی ہے۔
s-166 عالمی رینکنگ مےں 42 واں مقام رکھنے والی ونسی نے بارسیلونا مےں اپنی کامیابیوں کا سلسلہ بھی وسیع کر لیا ہے اور وہ یہاں 14 میچس جیت چکی ہےں جبکہ انہیں صرف اےک مےں شکست ہوئی ہے۔
s-167 عالمی رینکنگ مےں 42 واں مقام رکھنے والی ونسی نے بارسیلونا مےں اپنی کامیابیوں کا سلسلہ بھی وسیع کر لیا ہے اور وہ یہاں 14 میچس جیت چکی ہےں جبکہ انہیں صرف اےک مےں شکست ہوئی ہے۔
s-168 گذشتہ سال وہ خطاب حاصل نہیں کر سکیں تاہم اطالوی کھلاڑی فرانسیسکا شیوون نے خطاب جیتا تھا۔
s-169 ونسی نے اپنے کیرئیر کا چوتھا خطاب جیتنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بارسیلونا ان کے لئے خوش_قسمت رہا ہے اور وہ اسے کافی پسند کرتی ہےں کیونکہ وہ یہاں بہترین ٹینس کھیلتی ہیں۔
s-170 فائنل مےں حالانکہ ونسی کی سرویس کو چھ مرتبہ بریک کیا گیا لیکن انہوں نے بھی جوابی انداز مےں بہترین مظاہرہ کیا اور مخالف کھلاڑی کی سرویس کو بریک کرتے ہوئے اپنی سبقت دوبارہ حاصل کی۔
s-171 پہلے سیٹ مےں انہیں شکست ہو گئی تھی تاہم دوسرے اور تیسرے سیٹ مےں انہوں نے حریف کھلاڑی کو سنبھلنے کا موقع دئے بغیر بہترین مظاہرہ کیا اور خطاب جیت لیا۔
s-172 سابق سری_لنکائی کپتان کمار سنگاکارا نے آج کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ کوئی بھی ہندوستانی عالمی چمپئن ٹیم کی کوچنگ کا اہل قرار نہیں دیا گیا ہے۔
s-173 سنگاکارا نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ کئی غیرمعمولی کرکٹرس کی موجودگی کے باوجود بی سی سی آئی نے ان مےں سے کسی کو ٹیم کی کوچنگ کا اہل نہیں سمجھا۔
s-174 انہوں نے کہا کہ یہاں بےشمار بہترین کرکٹرس ہےں لیکن شرم کی بات ہے کہ بی سی سی آئی نے کسی کو بھی قومی ٹیم کی کوچنگ کا اہل نہیں سمجھا ہے۔
s-175 سنگاکارا کے خیال مےں کرکٹ بورڈز کے لئے یہ اہمیت کی بات ہے کہ وہ گھریلو کوچس کی خدمات حاصل کریں۔
s-176 انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا بہت ضروری ہے۔
s-177 جس طرح گھریلو کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو فروغ دیتے ہوئے ان کی خدمات حاصل کی جاتی ہےں اسی طرح کوچس کے معاملہ مےں بھی یہی طریقہ_کار اختیار کیا جانا چاہئے۔
s-178 انہوں نے تاہم اعتراف کیا کہ قابل اور اہل کوچس کی خدمات کا حصول کرکٹ بورڈز کے لئے بہت مشکل کام ہے۔
s-179 یہ کھلاڑیوں کی پسند بھی ہوتی ہے۔
s-180 انہوں نے کہا کہ سری_لنکا مےں چندیکا ہتھورا سنگھے کی خدمات حاصل کرنے کا موقع تھا لیکن افسوس کی بات ہے کہ وہ آسٹریلیا منتقل ہو گئے ہیں۔
s-181 الہ_آباد ہائیکورٹ نے بابری مسجد کے مقام پر جوں کا توں کے موقف کو 31 اگست تک توسیع دی ہے۔
s-182 لکھنؤ بینچ نے اپنے دفتر کو ہدایت دی ہے کہ وہ گزشتہ سال 30 ستمبر کے فیصلے کے اعلان کو قطعیت دی جبکہ اس کیس کے مختلف فریقین کی جانب سے داخل_کردہ اعتراضات کو خارج کر دیا۔
s-183 بابری مسجد - رام جنم بھومی ملکیت مقدمہ مےں شامل فریقین مےں سے اےک ہندو مہا سبھا کے وکیل ایچ ایس جین کے مطابق خصوصی مکمل بینچ جو جسٹس ایس یو خان, سدھیر اگروال اور ویریندر کمار ڈکشٹ پر مشتمل ہے, یہ وضاحت کرے کہ ستمبر مےں تین رکنی بینچ نے جو علیحدہ فیصلہ سنائے ہےں, ان مےں سے اکثریتی رائے کو شامل کرتے ہوئے عدالتی فرمان کو قطعیت دی جائے۔
s-184 عدالت نے فیض_آباد کمشنر کو اجازت دی کہ وہ عارضی مندر کے سائبان اور رسیوں کو تبدیل کریں۔
s-185 متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی عدالت مےں 17 ہندوستانی شہریوں کی دائرکردہ اپیل پر سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی۔
s-186 پاکستانی شخص کے قتل پر ان تمام کو سنائی گئی سزا کے خلاف یہ اپیل دائر کی گئی تھی۔
s-187 عدالت نے مدعی علیہان اور مقتول کے ورثا کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ سماعت سے قبل خون_بہا کا تصفیہ کر لیں۔
s-188 ہندوستانی برادری کے وکلا و ارکان نے جو اس مقدمہ سے نمٹ رہے ہےں, آج بتایا کہ عدالت کی دی گئی مہلت کے اندر اس معاملے کی یکسوئی کر لی جائےگی۔
s-189 گزشتہ سال 18 مارچ کو شارجہ کی عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے 17 ہندوستانی شہریوں کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔
s-190 ان سب پر پاکستانی شہری مصری خان کو جنوری 2009 ۶ مےں ہلاک کرنے کا الزام ہے۔
s-191 اس کے بعد مقدمہ کی اب تک 12 سماعت ہو چکی ہیں۔
s-192 مہلوک کے ارکان خاندان نے سمجھوتہ سے اتفاق کیا اور کہا کہ اس مسئلہ کو حل کرنے کی ممکنہ کوشش کی جائےگی۔
s-193 مہلوک کے افراد خاندان کی جانب سے خون_بہا کی رقم کے تعین کے لئے محمد رمضان کو نامزد کیا گیا ہے۔
s-194 مرکزی وزیر اقلیتی بہبود سلمان خورشید نے بہرحال بےقصور مسلمانوں کے لئے اپنی رائے ظاہر کرنے کا موقع تلاش کر ہی لیا۔
s-195 عبدالرحمن انتولے نے بھی ہیمنت کرکرے کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تو کانگریس ہائی کمان نے ان کے لب سی دیئے تھے۔
s-196 ان کے علاوہ کانگریس پارٹی کے چند دیگر خودساختہ مسلم وزرا بھی مسلمانوں کے حق مےں ہمدردی ظاہر کرنے کے لئے کانگریس ہائی کمان سے اجازت کا انتظار کر رہے ہےں تاکہ وہ بھی برسرعام مسلمانوں کے مفاد مےں بیان دے سکیں۔
s-197 انہیں بھی اجازت مل رہی ہے کہ وہ بےقصور مسلم نوجوانوں کے حق مےں بیانات جاری کریں۔
s-198 سلمان خورشید نے کہا کہ مسلمانوں کی بہتری کے لئے اپنی رائے ظاہر کرنا یا آواز اٹھانا ہر مسلم لیڈر کا فرض ہے۔
s-199 مالیگاؤں دھماکے مےں زعفرانی دہشت_گردوں کے ملوث ہونے بعض میڈیا گروپس کے انکشاف کے بعد مسلم قائدین نے کوئی لب_کشائی نہیں کی تھی, کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ اگر وہ کچھ کہیں تو صدر کانگریس سونیا گاندھی سے پھٹکار پڑ سکتی ہے۔
s-200 عبدالرحمن انتولے نے بھی ہیمنت کرکرے کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تو کانگریس ہائی کمان نے ان کے لب سی دیئے تھے۔

Text viewDownload CoNNL-U