ur-udtb-dev

Universal Dependencies - Urdu - UDTB

LanguageUrdu
ProjectUDTB
Corpus Partdev
AnnotationBhat, Riyaz Ahmad; Zeman, Daniel

Javascript seems to be turned off, or there was a communication error. Turn on Javascript for more display options.

index sentence 1 - 6 > sentence 7 - 17

راؤنڈ ٹیبل پر مباحث سے قبل ہم کامن ویلتھ گیمس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے برطرف_شدہ چیرمین سریش کلماڈی پر اےک بےروزگار شخص کے چپل کے ذریعہ حملہ کا ذکر کریں_گے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کلماڈی پٹیالہ ہاؤز کامپلکس مےں سی ڈبلیو جی اسکام سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے بعد پولیس کے پہرہ مےں عدالت سے باہر نکل رہے تھے۔ ان دنوں بااثر سیاسی شخصیتوں کو سی بی آئی مختلف اسکامس کے الزامات مےں لاک_اپ بھیج رہی ہے۔ کلماڈی کو کامن ویلتھ گیمس مےں دھاندلیوں کے الزام مےں گرفتار کیا گیا تھا, ان پر سوئٹزر لینڈ کی کمپنی کو غیرقانونی طور پر کنٹریکٹ دینے کا الزام ہے۔ اس اقدام سے سرکاری خزانہ پر 95 کروڑ روپیوں کا خسارہ ہوا ہے۔ سی بی آئی نے سریش کلماڈی کو 14 دن کی عدالتی تحویل مےں دے دیا تھا جو حلقہ پونے لوک سبھا سے منتخب کانگریس کے رکن لوک سبھا ہیں۔

Download XMLDownload textSentence viewDependency trees