Dependency Tree

Universal Dependencies - Urdu - UDTB

LanguageUrdu
ProjectUDTB
Corpus Parttrain
AnnotationBhat, Riyaz Ahmad; Zeman, Daniel

Select a sentence

Showing 301 - 400 of 4043 • previousnext

s-301 حکومت مہاراشٹرا نے چیتاپور پولیس فائرنگ کی مجسٹریل تحقیقات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
s-302 نیوکلیر پلانٹ کے مقام پر کام کو درہم برہم کرنے کے لیے شیوسینا نے سازش رچائی جس کے نتیجہ مےں مقامی عوام کا پرامن احتجاج پولیس کی فائرنگ کی نذر ہو گیا۔
s-303 اگر مرکزی حکومت نے اس پراجکٹ کے خلاف ہونے والے احتجاج کو سنجیدگی سے لیا ہوتا تو تشدد کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا۔
s-304 فرقہ_پرست طاقتیں مسلم آبادی والے ٹاؤن اور موضع مےں اپنی سیاسی سازشوں کے ذریعہ حالات کو ابتر بنا کر مسلمانوں کو پولیس ظلم کے دہانے پر جھونک رہی ہیں۔
s-305 15 اپریل کو مرکزی وزیر ماحولیات اور جنگلات نے مجوزہ نیوکلیر پاور پلانٹ کو ہٹانے کے مسئلہ پر ازسرنو غور کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد ہی شیوسینا کے قائدین نے چیتاپور پہونچ کر پلانٹ کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا۔
s-306 اس پلانٹ کے قیام کے خلاف 1988 ء سے ہی احتجاج ہو رہا ہے۔
s-307 اس موقع پر بھی پولیس فائرنگ مےں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
s-308 مسئلہ کو حل کرنے کے بجائے ریاستی و مرکزی حکومتیں پولیس کی طاقت کے ذریعہ مقامی عوام کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے تو یہ جمہوری اصولوں کے مغائر ہے۔
s-309 عوام کی زندگیوں کو خطرے مےں ڈال کر کسی احتیاطی اقدامات کے بغیر بڑے پراجکٹس کا قیام بھوپال سانحہ کے اثرات کی یادوں کو تازہ کرتا ہے۔
s-310 حکومت مہاراشٹرا نے اس سے پہلے بھی انران برقی پراجکٹ مےں ناقص اقدامات کئے تھے جس کی وجہ سے پراجکٹ شروع نہیں ہوا۔
s-311 برقی پراجکٹس کے قیام مےں حکومت کی بدنیتی کی وجہ سے مقامی عوام کو مسائل کا خطرہ ہے۔
s-312 مسلمانوں کے خلاف شیوسینا کا تشدد حالات کو مزید بگاڑ سکتا ہے۔
s-313 سینا کے ایگزیکٹیو صدر اودھاؤ ٹھاکرے نے اشتعال_انگیز تقریروں کے ذریعہ ماحول کو ابتر بنایا تھا۔
s-314 اس مسئلہ کو حل کرنے مےں اگر تمام سیاسی پارٹیاں غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کریں گی تو فرقہ پرستی کے شعلوں مےں جلتے ہوئے یہ نام_نہاد قائدین صورت_حال کو بگاڑنے کا موقع تلاش کریں گے۔
s-315 چیتاپور پلانٹ کو سیاسی رنگ دینے والی شیوسینا فرقہ پرستی کا کارڈ کھیلتے ہوئے جمہوری طرز کے احتجاج کو تشدد مےں تبدیل کر کے پولیس فائرنگ اور مسلمانوں کا خون بہانے کی کوشش جمہوریت مےں ہرگز ناقابل قبول کارروائی ہے جس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔
s-316 وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائد مسٹر سلیم باشاہ نے صدر پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر ڈی سرینواس کی جانب سے جگن کو دیا جانے والا ووٹ بی جے پی کے حق مےں جانے کا ریمارکس کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سرینواس کا بیان ذہنی دیوالیہ_پن کی نشانی ہے۔
s-317 سارے مسلمان جگن اور وجیہ اماں کے ساتھ ہےں آکسیجن پر رہنے والے کانگریس کے مسلم قائدین کی کڑپہ مےں انتخابی مہم بنجر زمین پر ہل چلانے کے مانند ہے۔
s-318 ساری زندگی کانگریس کے لیے صرف کرنے والے مسٹر سلیم باشاہ نے جگن موہن ریڈی کی جانب سے وائی ایس آر کانگریس پارٹی تشکیل دینے کے بعد کانگریس سے مستعفی ہو کر وائی ایس آر کانگریس مےں شامل ہو گئے ہےں اور ضمنی انتخابات مےں دونوں ماں بیٹے کے حق مےں انتخابی مہم چلا رہے ہےں۔
s-319 وائی ایس آر نے اقلیتوں کی ترقی اور بہبود کے لیے جو کام کئے ہےں اس کی ملک بھر مےں مثال نہیں ملتی۔
s-320 کڑپہ اور پلی ویندلہ کے سارے مسلمان جگن اور مسز وجیہ لکشمی کی تائید کر رہے ہےں جس سے کانگریس پارٹی خوفزدہ ہے اور مسلمانوں کو گمراہ کرنے کے لیے صدر پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر ڈی سرینواس نے اےک منظم سازش کے تحت جگن اور بی جے پی کو جوڑنے کی کوشش کی ہے جس کی وہ اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی سخت مذمت کرتے ہےں کانگریس پارٹی مسلمانوں کی تائید سے محروم ہو گئی ہے۔
s-321 کانگریس مےں موجود کئی سینئیر قائدین و کارکن گھٹن محسوس کر رہے ہےں کیوں کہ کانگریس پارٹی مسلمانوں کو صرف ووٹ بنک کی طرح استعمال کر رہی ہے۔
s-322 مسٹر سلیم باشاہ نے کڑپہ اور پلی ویندلہ کے ضمنی انتخابات مےں سابق وزراء مسٹر محمد علی شبیر اور مسٹر محمد جانی کی جانب سے کانگریس کے حق مےں چلائی جانے والی انتخابی مہم کو بےفیض قرار دیتے ہوئے کہا کہ کڑپہ کے مسلمان جگن کی تائید کرنے کا فیصلہ کر چکے ہےں اور یہ دو سابق وزراء کانگریس پارٹی مےں آکسیجن کی مانند ہےں
s-323 انہوں نے کہا کہ کانگریس مےں کبھی دوسرے مسلم قائدین کو ابھرنے کا موقع ہی نہیں دیا اور نہ ہی کبھی کسی کو ایم ایل اے بنایا ہے نہ چیرمین بنایا ہے صرف اپنی اپنی ذاتی و سیاسی مفادپرستی کو ترجیح دی ہے۔
s-324 مسٹر نوین پٹنائک کو آج مسلسل تیسری میعاد کے لیے چیف منسٹر اڑیسہ کی حیثیت سے حلف دلایا گیا۔
s-325 اڑیسہ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے، جب کوئی علاقائی جماعت اپنے طور پر اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
s-326 اڑیسہ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے، جب کوئی علاقائی جماعت اپنے طور پر اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
s-327 گورنر مسٹر ایم بی بھنڈاری نے 62 سالہ مسٹر پٹنائک کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔
s-328 انہوں نے کابینی درجہ کے چھ وزرا کو برقرار رکھا ہے جبکہ دو نئے چہرے بھی شامل کیے ہیں۔
s-329 اس کے علاوہ تین وزرا ایسے بھی ہیں جو سابقہ میعاد سے قبل کی حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔
s-330 بی جے ڈی نے جاریہ سال مارچ میں بی جے پی زیر۔قیادت این ڈی اے سے علاحدگی اختیار کر لی تھی اور اسی کے ساتھ گیارہ سالہ اتحاد ختم ہو گیا تھا۔
s-331 اس نے ریاست میں اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات میں تنہا مقابلہ کیا اور ریاست کی 147 رکنی اسمبلی میں اسے جملہ 103 نشستوں سے کامیابی حاصل ہوئی جبکہ ریاست کے 21 لوک سبھا حلقوں میں سے 14 پر اس نے کامیابی حاصل کی۔
s-332 کابینہ میں جن وزرا کو برقرار رکھا گیا ہے، ان میں پرفل چندرا گھدئی، اننگا ادئے سنگھ دیو، سوریہ نارائن پترا، رگھوناتھ موہنتی، پرمیلا ملک اور دیبی پرساد مشرا شامل ہیں۔
s-333 دامودر راوت، پرفل سامل اور پرسنا آچاریہ پہلے بھی وزیر رہ چکے ہیں جبکہ بکرم کیشاری اروکھ اور بجئے رنجن سنگھ بریہ کو پہلی مرتبہ کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
s-334 منسٹر آف اسٹیٹ درجہ کے وزرا میں سنجیب ساہو، شاردا پرساد نائک، پشپیندر سنگھ دیو، کامیش ماجھی، پرتاپ جینا، پرابین چندرا بھانجہ دیو، اتانو سبیاسشی، بدری نارائن پترا اور انجلی بہیرہ پہلی مرتبہ شامل کیے گئے ہیں۔
s-335 سنجیب ساہو پہلے بھی وزیر رہ چکے ہیں۔
s-336 وزارت میں دو خواتین شامل ہیں، جو پرمیلا ملک اور انجلی بہیرہ ہیں۔
s-337 وزارت میں دو خواتین شامل ہیں، جو پرمیلا ملک اور انجلی بہیرہ ہیں۔
s-338 ایک اور سابق وزیر مسٹر سناتن بیسی نے انتخابات میں اس بار مقابلہ ہی نہیں کیا تھا۔
s-339 انہوں نے کہا کہ شعیب اختر کو بیماری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہ کرنے کے بارے میں پی سی بی کوچ اور مینیجر نے مجھے اطلاع دیدی تھی اور مجھ سے مشاورت بھی کی تھی -
s-340 انہوں نے کہا کہ انفٹ شعیب اختر کو ٹیم میں نہیں رکھا جا سکتا تھا -
s-341 ان کی کارکردگی یا بولنگ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ہمارے لیے مسئلہ نہیں تھی۔
s-342 کوئی بھی کھلاڑی کارکردگی اور فٹنس پر ٹیم میں واپس آ سکتا ہے -
s-343 پاکستانی ٹیم کے مینیجر یاور سعید کے بموجب خارج کیا گیا۔
s-344 یاور سعید نے انکشاف کیا کہ ڈاکٹر نے شعیب اختر کو 12 روز کے لیے آرام کا مشورہ دیا تھا، جس کے بعد ان کا دوبارہ چیک اپ ہوتا۔
s-345 اس صورتحال میں ہمارے لیے ممکن نہیں تھا کہ انہیں ٹیم کے ساتھ لے کر جاتے، اس لیے ان کے متبادل کھلاڑی کا انتخاب کیا گیا -
s-346 انہوں نے کہا کہ کپتان یونس خاں کی ناراضگی کے بارے میں باتیں درست نہیں ہیں -
s-347 انہیں اعتماد میں لے کر فیصلہ کیا گیا ہے -
s-348 حج کمیٹی کے قرعہ میں کامیاب ضلع ورنگل کے تمام 158 عازمین حج کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انجمن حجاج حج سوسائٹی ورنگل کی جانب سے بہ_تعاون ڈی ایم اینڈ ایچ او ورنگل 25 مئی پیر کو 10 بجے دن اسلامیہ کالج ورنگل میں پولیو خوراک پلانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
s-349 تمام عازمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ بہ پابندی وقت تشریف لائیں۔
s-350 اس موقع پر عازمین کے لیے تربیتی اجلاس کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔
s-351 تربیتی کلاس کو مرکزی حج کمیٹی کے تربیت_یافتہ احباب کے علاوہ حج سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر انیس صدیقی اور آرگنائزنگ معتمد ڈاکٹر عزیز احمد عرسی مخاطب کریں گے اور فارم پُر کرنے کا طریقہ اور سفر حج کے خرچ کی تفصیلات بیان کریں گے۔
s-352 انجمن حجاج نے ڈاکٹری صداقتنامہ اور بلڈ گروپ سرٹیفکیٹ کو مفت جاری کرنے کے انتظامات کیے ہیں۔
s-353 تمام عازمین ھما نرسنگ ہوم ہنمکنڈہ نزد النکار میں اس سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
s-354 پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم آج تک کبھی ویسٹ انڈیز مےں ٹسٹ سیریز نہیں جیت سکی اس لیے موجودہ ٹیم کو تاریخ بدلنے کے لیے غیرمعمولی کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہوگی۔
s-355 پاکستانی کھلاڑیوں کو دورہ ویسٹ انڈیز مےں سخت مقابلے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
s-356 کیمار روچ جیسا بولر آج بھی ان کی صفوں مےں موجود ہے جو ہولڈنگ, مارشل یا گارنر کی ہی طرح خطرناک ہو سکتا ہے۔
s-357 اس لیے ٹیم کو محتاط رہنا پڑے_گا۔
s-358 غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ماضی جیسی طاقتور ٹیم نہیں رہی, دونوں ٹیمیں اگلے ورلڈ کپ کی تیاری کی وجہ سے نئے دور مےں داخل ہو رہی ہیں۔
s-359 '' مقابلہ ٹکر کا ہے'' اور پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کے پاس خود کو منوانے کا یہ سنہرا موقع ہے۔
s-360 ضلع حج سوسائٹی کریم نگر کے زیر اہتمام عازمین حج کے لیے حج تربیت و پولیو خوراک پروگرام کا انعقاد اتوار کو ٹی این جی اوز فنکشن ہال میں محمد ریاض علی رضوی صدر ضلع حج سوسائٹی کی صدارت میں عمل میں آیا۔
s-361 جس میں مہمان خصوصی الحاج مولانا مظہر قاسمی نے مخاطب کرتے ہوئے مناسک حج پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ کثرت سے تلبیہ کے ساتھ ساتھ مختصر سی دعاؤں کا ورد کریں۔
s-362 صدر ضلع حج سوسائٹی کریم نگر محمد ریاض علی رضوی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت عازمین حج کے لیے موثر طور پر اقدامات کر رہی ہے۔
s-363 ڈاکٹر محمد علیم الدین میڈیکل آفیسر محکمہ ضلع میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر نے ضلع کریم نگر سے متعلقہ تقریباً 200 عازمین حج کو پولیو خوراک دی۔
s-364 انہوں نے عازمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حج کے ایام میں مناسک حج کو صحیح طریقہ سے ادا کرنے کے لیے بہتر صحت ضروری ہے۔
s-365 حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کو اپنے اہل بیت مےں شامل کر لیا۔
s-366 شہر اصفہان کے اےک چھوٹے سے قریہ مےں جس کا نام جی تھا بوزخشان بن مورسلان کے گھر اےک لڑکا مایہ پیدا ہوا, جس کے مقدر مےں اللہ تعالی نے دین کی دولت لکھ دی تھی۔
s-367 یہ گھرانہ جو آب_الملکی کہلاتا تھا, آتش_پرست تھا۔
s-368 حسن اتفاق سے اےک دن باپ بوزخشان اپنی مصروفیت کی وجہ سے کھیتوں کی طرف نہیں جا سکا, بلکہ اپنے بیٹے مایہ کو یہ ذمہ_داری دی کہ وہ کھیتوں کو دیکھ آئے۔
s-369 باپ کا حکم بجا لانے گھر سے چلے, لیکن راستہ مےں اےک گرجا مل گیا, جہاں عیسائی عوام نغمہ گا کر عبادت کر رہے تھے۔
s-370 یہ عبادت اپنی عبادت سے اچھی لگی۔
s-371 رات تک گرجا مےں گزار کر وہ گھر آئے۔
s-372 باپ نے دریافت کیا تو جواب مےں کہا کہ'' میرا دن گرجا مےں گزرا, ان کی عبادت مجھے پسند آئی''۔
s-373 باپ نے گھر مےں قید کر دیا لیکن انھوں نے عیسائی مذہب قبول کرتے ہوئے سب سے بڑے گرجا کو جانا پسند کیا۔
s-374 عیسائیوں نے بتایا کہ ملک شام مےں عیسائیوں کا بڑا گرجا ہے, چنانچہ وہ ملک شام بھاگ گئے اور وہاں اےک بڑے گرجا مےں وہاں کے اسقف سے علم حاصل کرنے لگے۔
s-375 اس کے مرنے کے بعد آپ نے اس کا یہ راز فاش کر دیا۔
s-376 لوگوں نے اس کو لٹکا دیا اور پتھر مارنے لگے۔
s-377 اس کے بعد جو دوسرا اسقف آیا وہ نیک تھا اور اس نے تعلیم دی۔
s-378 جب اس کا آخری وقت آیا تو آپ نے دریافت کیا کہ'' مجھے اب کیا کرنا ہے؟''۔
s-379 انھوں نے موصل جانے کا مشورہ دیا۔
s-380 یہ شام سے موصل جا کر وہاں تعلیم حاصل کرنے لگے۔
s-381 جب اس اسقف کا آخری وقت آیا تو دریافت کیا'' اب کیا کروں؟''۔
s-382 مشورہ ملا کہ نصبین چلے جاؤ۔
s-383 چنانچہ نصبین کے اسقف سے علم حاصل کیا۔
s-384 جب اس کا آخری وقت آیا تو پوچھا'' اب کہاں جاؤں؟''۔
s-385 جواب ملا عموریہ چلے جاؤ۔
s-386 چنانچہ آپ عموریہ پہنچے اور علم حاصل کیا۔
s-387 جب عموریہ کے اسقف کا آخری وقت آیا تو اس نیک_دل اسقف نے کہا'' اے میرے بیٹے! اب وہ وقت آ پہنچا ہے کہ نبی آخرالزماں (صلی اللہ علیہ وسلم) کا ظہور ہوگا۔
s-388 وہ نبی کھجوروں کے جھنڈ کی جانب ہجرت کریں_گے, ان مےں اگر تین باتیں تم دیکھو تو ان کے دست حق_پرست پر ایمان لانا۔
s-389 وہ صدقہ نہیں کھائیںگے۔
s-390 تحفہ قبول کریں_گے اور کھائیں_گے۔
s-391 پشت پر مہر نبوت ہوگی۔
s-392 مایہ خوش خوش کھجوروں کے جھنڈ کی تلاش مےں تھے کہ بنوکلب کا اےک قافلہ ملک عرب جا رہا تھا۔
s-393 لیکن ان لوگوں نے آپ کو قیدی اور غلام بنا کر اےک یہودی کے ہاتھ بیچ دیا۔
s-394 جب آپ کا گزر مدینہ کے کھجوروں کے جھنڈ سے ہوا تو خوشی کی انتہاء نہ رہی۔
s-395 فوراً مدینہ کے اےک یہودی نے ان کو خرید لیا۔
s-396 اےک مرتبہ آپ کھجور کے درخت پر چڑھے ہوئے تھے کہ مالک کے بھائی نے مالک سے آ کر کہا'' قباء مےں اےک شخص کو لوگ گھیرے ہوئے بیٹھے ہےں اور کہتے ہےں کہ یہ نبی آخرالزماں ہیں''۔
s-397 یہ سننا تھا کہ مایہ پر لرزہ طاری ہو گیا۔
s-398 فوراً اتر کر مالک سے سوال کیا۔
s-399 مالک نے اےک تھپڑ رسید کیا اور کہا کہ تم غلام ہو کر ہم آقاؤں کے درمیان گفتگو کرتے ہو, یعنی ہماری بات سنتے ہو''۔
s-400 آپ اپنا کام تمام کر کے قبا پہنچے اور کچھ کھجوریں ساتھ لے جا کر سلام کیا اور کہا کہ آپ لوگ مسافر ہےں,

Text viewDownload CoNNL-U