s-201
| انہوں نے نہ صرف خطہ غربت سے نیچے زندگی گذارنے والوں بلکہ ماہانہ دس ہزار سے کم آمدنی والے افراد کو بھی واجبی داموں پر اناج کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ |
s-202
| کرت نے یو پی اے حکومت کو اےک کے بعد دیگر اسکام سے لڑکھڑانے والی حکومت بتاتے ہوئے کہا کہ لفٹ فرنٹ اس طرح کے تنازعات سے آزاد ہے۔ |
s-203
| پرکاش کرت حلقہ اسمبلی بالی کے سی پی ایم امیدوار کے حق مےں انتخابی ریالی سے خطاب کر رہے تھے۔ |
s-204
| دوردرشن کیندر حیدرآباد جمعہ 22 اپریل کو شام چھ بجے اور دوبارہ رات 12 بجے اردو پروگرام انجمن مےں مشہور و معروف پاکستانی ٹی وی اور تھیٹر کی اداکارہ و ہدایت_کار ڈاکٹر مدیحہ گوہر سے مشہور تھیٹر شخصیت جناب محمد علی بیگ کی بات_چیت ٹیلی_کاسٹ کرےگا۔ |
s-205
| پروگرام کی ترتیب و پیش_کش محمد امتیاز علی تاج کی ہے۔ |
s-206
| ممتاز پاکستان گلوکارہ ٹپسنا شانی, فیض احمد فیض کی مقبول عام غزلیں پیش کریں_گی۔ |
s-207
| ہفتہ 23 اپریل کو دوپہر بارہ بجے اور دوبارہ رات بارہ بجے 8 اپریل کو حیدرآباد پر منعقدہ زنانی محفل نعت مےں ممتاز پاکستانی ثناخواں خواتین کا پیش_کردہ کلام ٹیلی_کاسٹ ہوگا۔ |
s-208
| پروگرام کی ترتیب و پیش_کش محمد امتیاز علی تاج کی ہے۔ |
s-209
| محمد عارف اور غوثیہ فرحانہ معاونین ہیں۔ |
s-210
| برطانیہ مےں پرنس ولیم کی شادی کے ہر طرف چرچے ہےں جہاں اےک خوبصورت اور دولتمند لڑکی کیٹ مڈلٹن اپنے خوابوں کے شہزادے سے شادی رچائیگی لیکن اےک سروے کے مطابق اس شادی سے برطانیہ کی عام نوجوان لڑکیوں مےں کوئی حسد یا رشک نہیں پایا جاتا۔ |
s-211
| YouGov کی جانب سے منعقد کیے گئے اےک سروے مےں 86 فیصد نوجوان لڑکیوں نے کہا کہ انہیں مڈلٹن سے کوئی حسد نہیں ہے۔ |
s-212
| خصوصی طور پر خواتین کی اےک ویب_سائیٹ mydaily.co.uk کے مطابق نوجوان لڑکیوں کو اس شادی پر اس لیے حسد نہیں ہے کہ وہ سب جانتی ہےں کہ مڈلٹن شادی کے بعد اےک عام شہری کی زندگی گزارنے سے قاصر ہوگی۔ |
s-213
| برطانوی عوام کا واضح خیال ہے کہ مڈلٹن کے لیے شاہی خاندان مےں خود کو ایڈجسٹ کرنا کوئی آسان بات یا پریوں کی کہانی نہیں ہوگی۔ |
s-214
| یاد رہے کہ شادی کی تقریب مےں حفاظتی انتظامات کے لیے پولیس کے تربیت_یافتہ کتوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی جو شادی کے مقام ویسٹ منسٹر ایبے کے پورے علاقہ کی نگرانی کرتے ہوئے ہر شئے کو سونگھ کر دھماکہ_خیز مادے کی تلاش کریںگے۔ |
s-215
| علم اور عقل اےک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ |
s-216
| اس مےں جان ڈالنے سے پہلے مجھے اتنی مہلت دیجئے کہ مےں اپنی جان بچانے کے لیے کسی درخت پر چڑھ جاؤں چنانچہ وہ نہایت پھرتی سے اےک درخت پر چڑھ کر اپنے آپ کو پتوں مےں چھپا لیا۔ |
s-217
| یہ کہانی ہے چار نوجوانوں کی جو بہت دن پہلے اےک گاؤں مےں رہا کرتے تھے۔ |
s-218
| ان مےں سے تین نوجوان پڑھائی مےں بہت تیز تھے لیکن عقل کے کورے تھے جبکہ چوتھا جو ان مےں سب سے چھوٹا تھا۔ پڑھائی مےں سست تھا لیکن نہایت عقلمند اور ہوشیار تھا۔ |
s-219
| چاروں نے جب تعلیم سے فراغت حاصل کی اور اپنے اپنے علم مےں ماہر ہو گئے تو سوچا کہ چلو اب ذرا دنیا کی سیر کر لیں اور راجہ کے دربار مےں حاضر ہو کر اپنی تعلیم کے بل بوتے پر کچھ پیسے کما لیں اور شہرت حاصل کر لیں, لہذا یہ شہر کی جانب روانہ ہو گئے۔ |
s-220
| راستے مےں اےک جنگل سے ان کا گذر ہوا۔ |
s-221
| درمیان مےں سستانے کے لیے اےک درخت کے سائے مےں بیٹھ گئے۔ |
s-222
| انہیں وہاں پر اےک ہڈیوں کا ڈھیر نظر آیا۔ |
s-223
| پہلے نوجوان نے کہا کہ مےں اپنے علم سے اس ہڈیوں کے ڈھیر کو اےک شیر کے ڈھانچے مےں تبدیل کر سکتا ہوں۔ |
s-224
| اس نے کچھ منتر پڑھے اور ہڈیوں کے ڈھیر پر پھونک ماری۔ |
s-225
| اچانک یہ ڈھیر اےک شیر کے ڈھانچے مےں تبدیل ہو گیا۔ |
s-226
| دوسرے نوجوان نے کہا کہ مےں اس ڈھانچہ پر گوشت اور پوست چڑھا کر اس مےں خون دوڑا سکتا ہوں, چنانچہ اس نے اپنے علم کے ذریعہ ایسا ہی کیا اور پل بھر مےں اےک شیر کا جسم کھڑا ہو گیا۔ |
s-227
| اب تیسرے نوجوان کو جوش آ گیا اور اس نے کہا مےں کیا کسی سے کم ہوں۔ |
s-228
| اس مردہ شیر کے جسم مےں جان ڈال کر اس کو زندہ کر سکتا ہوں۔ |
s-229
| اس پورے عمل کے دوران چوتھا نوجوان مسلسل سوچتا رہا اور اس کی دماغ کی بتیاں جل گئیں۔ |
s-230
| اس نے اپنے ساتھیوں سے کہا:'' بھائیو! کیا آپ سمجھتے ہےں کہ شیر اےک مہذب مخلوق ہے جو زندہ ہونے کے ساتھ ہی آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرےگا اور عمر بھر آپ کا احسان_مند ہوگا بلکہ شیر اےک نہایت جنگلی اور ظالم جانور ہے۔ |
s-231
| اس کی فطرت کبھی نہیں بدلتی۔ |
s-232
| جیسے ہی اس مےں جان آئےگی, یہ ہم لوگوں پر پل پڑےگا اور چیر پھاڑ کر کھا جائےگا۔ |
s-233
| اس مےں جان ڈالنے سے پہلے مجھے اتنی مہلت دیجئے کہ مےں اپنی جان بچانے کے لیے کسی درخت پر چڑھ جاؤں چنانچہ وہ نہایت پھرتی سے اےک درخت پر چڑھ کر اپنے آپ کو پتوں مےں چھپا لیا۔ |
s-234
| اتنے مےں تیسرے نوجوان نے اپنا عمل پورا کیا جس سے شیر کے مردہ جسم مےں جان آ گئی۔ |
s-235
| پھر کیا تھا۔ |
s-236
| شیر نے آناً فاناً تینوں احمق نوجوان پر حملہ کر دیا اور ان کو نوالہ بنا کر جنگل مےں غائب ہو گیا۔ |
s-237
| چوتھا نوجوان جو اپنی حاضردماغی سے بچ گیا تھا, درخت سے نیچے اترا اور اپنے تینوں قابل لیکن احمق ساتھیوں کے حشر پر کف افسوس ملتا ہوا اپنے گاؤں کی جانب روانہ ہو گیا۔ |
s-238
| تحصیلدار نارائن کھیڑ مسٹر شنکر نے راشن شاپ ڈیلرس کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے راشن شاپس سے متعلق ریکارڈس کو درست کر لیں اور اپنی کارکردگی مےں بہتری پیدا کریں۔ |
s-239
| تحصیلدار مسٹر شنکر کل تحصیل آفس نارائن کھیڑ مےں منعقدہ راشن شاپس ڈیلرس کے اےک اجلاس کو مخاطب کر رہے تھے۔ |
s-240
| انہوں نے کہا کہ ڈیلروں کو چاہیے کہ وہ عوامی نظام تقسیم کے تحت سربراہ کی جانے والی غذائی اجناس کے علاوہ کیروسین, دالیں, میٹھا تیل اور دیگر اجناس کے لیے ڈی ڈی اےک ہی وقت مےں ادا کر دیں تاکہ کارڈ گیرندوں کو اشیا کے حصول مےں دشواریاں نہ ہو سکے۔ |
s-241
| ہندوستان کے 12 ویں پنچ سالہ منصوبہ مےں پالیسی اور حکمرانی کے مسائل پر توجہ دی جائیگی جبکہ اس منصوبہ مےں ترقی کی شرح کو 9 تا 9.5 فیصد تک پہونچانے پر زور دیا گیا ہے۔ |
s-242
| عوام کا یہ ماننا ہے کہ پبلک سرویس ڈیلیوری کے نظام مےں کرپشن کو لازم و ملزوم کر دیا گیا ہے۔ |
s-243
| مکمل منصوبہ_بندی کمیشن کا آج اےک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کی تھی۔ |
s-244
| اس اجلاس مےں اےک پریزیٹیشن کے ذریعہ مذکورہ ترجیحات کا اعلان کیا گیا ہے۔ |
s-245
| اس منصوبہ مےں عوام کی ضروریات اور کرپشن پر ان کی تشویش کا بھی احاطہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ معیاری حکمرانی کی فراہمی کو اس منصوبہ مےں اہمیت دی جائیگی۔ |
s-246
| اس کے علاوہ سرکاری اسکیمات کے ڈیلیوری سسٹم کی ازسرنو تدوین عمل مےں لائی جائیگی تاکہ کرپشن کو کم سے کم کیا جا سکے۔ |
s-247
| اس پریزینٹیشن مےں کہا گیا ہے کہ شہریوں سے ملنے والی اطلاعات اور ردعمل سے پتہ چلتا ہے کہ ملک مےں عمومی طور پر حکمرانی اور پبلک سرویس ڈیلیوری کے تعلق سے ناراضگی پائی جاتی ہے۔ |
s-248
| عوام کا یہ ماننا ہے کہ پبلک سرویس ڈیلیوری کے نظام مےں کرپشن کو لازم و ملزوم کر دیا گیا ہے۔ |
s-249
| ڈاکٹر منموہن سنگھ نے مکمل منصوبہ_بندی کمیشن کے اجلاس مےں اپنے ریمارکس مےں کہا کہ یہ بہت اہمیت کی حامل ہے کہ 9 تا 9.5 فیصد شرح ترقی کو یقینی بنانے کے عمل مےں اقتصادی استحکام کو یقینی بنایا جائے۔ |
s-250
| انہوں نے کہا کہ وسائل اہمیت کے حامل ہےں اور ہمیں اس کا اعتراف کرنا ہوگا۔ |
s-251
| منصوبہ_بندی کمیشن اور وزارت فینانس کو مرکز اور ریاستوں کے منصوبوں کے لئے رقم کے مختص کرنے سے قبل حقیقت_پسندانہ جائزہ لینا اور مل بیٹھ کر سوچنا ضروری ہے۔ |
s-252
| بعدازاں صحافیوں کو اجلاس کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے منصوبہ_بندی کمیشن کے نائب صدر نشین مسٹر مونتیک سنگھ اہلوالیہ نے کہا کہ اجلاس مےں اس بات پر عمومی اتفاق رائے تھا کہ کمیشن کو پالیسی اور حکمرانی اصلاحات پر توجہ مرکوز کرنا چاہیئے۔ |
s-253
| اس کونسل مےں وزیر اعظم 'مرکزی وزرا اور چیف منسٹرس شامل ہیں۔ |
s-254
| وزیر اعظم نے کمیشن سے کہا کہ قومی ترقیاتی کونسل کا اجلاس ماہ جولائی مےں منعقد ہونا چاہیئے تاکہ منصوبہ دستاویزات کو اجلاس کی منظوری مل سکے۔ |
s-255
| آئندہ پنچ سالہ منصوبہ 2012 - 2017 مےں صد فیصد بالغ خواندگی کو یقینی بنانے پر زور دیا جا رہا ہے۔ |
s-256
| گیارہویں پنچ سالہ منصوبہ مےں ملک مےں 9 فیصد شرح ترقی کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا تاہم اےک اندازہ کے مطابق ملک نے اس معیاد کے دوران 8.2 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔ |
s-257
| مسٹر اہلوالیہ نے کہا کہ اب ملک کو نئے چیلنجس بھی درپیش ہےں جس کے لئے نئی پہل کی ضرورت ہے۔ |
s-258
| وزیر اعظم نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ماحولیاتی تشویش کو بھی ذہن مےں رکھا جائے اور اعلی_ترین شرح سے ترقی کو یقینی بنایا جائے۔ |
s-259
| سائبر آباد پولیس نے دو بین_ریاستی اور بین_ضلعی سارقوں کی ٹولیوں کو گرفتار کرتے ہوئے دیڑھ کیلو سونا 5 کیلو چاندی, لیاپ_ٹاپ اور الیکٹرانک اشیا۶ کو ضبط کر لیا جن کی مالیت 35 لاکھ سے زائد بتائی گئی ہے۔ |
s-260
| کمشنر سائبر آباد مسٹر ڈی ترمل راو نے آج یہاں اےک پریس کانفرنس کے دوران ان سارقوں کو پیش کیا۔ |
s-261
| انہوں نے بتایا کہ وجئے واڑہ کا ساکن ڈی کونڈا رام بابو 38 سالہ کو گرفتار کر لیا گیا جو تقریبا 20 سال سے سرقہ کی وارداتوں مےں ملوث ہے۔ |
s-262
| رام بابو سرور نگر, دیورکنڈہ, سعیدآباد, بوئن پلی حدود مےں وارداتیں انجام دے چکا ہے۔ |
s-263
| سال 2009 مےں جیل سے رہا ہونے کے بعد بھی اس نے سرقہ کی وارداتیں انجام دیں۔ |
s-264
| اس کے علاوہ پولیس نے ایم یادگیری ساکن محبوب نگر کو بھی گرفتار کر لیا۔ |
s-265
| یہ دونوں علحدہ طور پر سرقہ کی وارداتیں انجام دیتے تھے۔ |
s-266
| اس کے علاوہ سائبر آباد سی سی ایس ٹیم نے محمد کمال 28 سال اور محمد عامر 22 سال ساکنان مغربی بنگال کو گرفتار کر لیا۔ |
s-267
| یہ ٹولیاں کل 44 وارداتوں مےں ملوث پائی گئیں ہےں۔ |
s-268
| گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے اسپیشل آفیسر و کمشنر مسٹر ایس پی سنگھ نے بلدیہ کے 150 حلقوں کی حد_بندی سے متعلق ڈرافٹ پلان مع مختلف سیاسی جماعتوں کی تجاویز کے حکومت کو روانہ کر دی ہیں۔ |
s-269
| حکومت اگر اس پلان ہی کو منظور کرتے ہوئے جی او جاری کرتی ہے تو ہر ایک بلدی وارڈ 29000 ہزار تا 35000 ہزار ووٹرس پر مشتمل ہوگا اور ہر وارڈ میں 30 پولنگ اسٹیشن قائم کرنے پڑیں گے۔ |
s-270
| عظیم۔تر بلدیہ حیدرآباد 18 سرکلس پر مشتمل ہے۔ |
s-271
| وارڈز کی منظوری کے بعد بلدیہ انتخابات کی تیاری کا آغاز کرےگی۔ |
s-272
| ریاستی ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق ماہ اگست 09 سے قبل گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی تشکیل کے لیے انتخابات کا انعقاد عمل میں لانا ضروری ہے لیکن اسپیشل کمشنر بلدیہ مسٹر ایم ٹی کرشنا بابو کے مطابق بلدیہ کے لیے ماہ اگست سے قبل انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔ |
s-273
| انتخابات کی تیاری کے لیے بلدیہ کو وقت درکار ہوگا۔ |
s-274
| اگر حکومت نومبر یا دسمبر 09 میں انتخابات کا انعقاد عمل میں لانے کے احکامات دیتی ہے تو بلدیہ کے لیے سہولت ہوگی۔ |
s-275
| چونکہ بلدیہ کا عملہ گذشتہ چھ ماہ سے انتخابی سرگرمیوں ہی سے وابستہ ہے۔ |
s-276
| بلدیہ کے کئی پراجکٹس عہدیداروں کی عدم_دستیابی کے باعث زیر التوا ہیں۔ |
s-277
| اس وقت عہدیداروں کو ترقیاتی پراجکٹس پر اپنی توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔ |
s-278
| ہندوستان کی اسٹار خاتون کھلاڑی سائنا نیہوال کو بیڈمنٹن کی تازہ_ترین عالمی درجہ_بندی مےں اےک مقام کا نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اب وہ تیسرے مقام سے نقصان کے بعد چوتھے مقام پر پہنچ گئی ہیں۔ |
s-279
| خواتین کے ڈبلز زمرے مےں دولت مشترکہ کھیلوں مےں طلائی تمغہ حاصل کرنے والی ہندوستانی جوڑی جوالا گٹّا اور اشونی پونپا کو دو مقام کی تنزلی کا سامنا کرنا پڑا وہ اب 20ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ |
s-280
| خواتین کے ڈبلز زمرے مےں دولت مشترکہ کھیلوں مےں طلائی تمغہ حاصل کرنے والی ہندوستانی جوڑی جوالا گٹّا اور اشونی پونپا کو دو مقام کی تنزلی کا سامنا کرنا پڑا وہ اب 20ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ |
s-281
| مکسڈ ڈبلز مےں وی ڈیجو اور جوالا گٹا بھی دو مقامات کے نقصان کے بعد 21ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ |
s-282
| مہاراشٹرا مےں شیوسینا کی سیاست صرف عوام کو مصیبت_زدہ بنانے کے لیے ہوتی ہے۔ |
s-283
| سستی مقبولیت حاصل کرنے کے لیے اپنی کھوئی ساکھ کو دوبارہ بحال کرنے چیتاپور نیوکلیر پلانٹ کے خلاف مقامی عوام کے احتجاج کو تشدد کا رُخ دے دیا۔ |
s-284
| اس واقعہ مےں رتناگری مےں مسلمانوں پر پولیس فائرنگ اور اےک مسلم شخص کی موت کے علاوہ دیگر مسلم خواتین اور بچے بھی پولیس کی اذیت کا شکار بنے۔ |
s-285
| ضلع رتناگری کے موضع نیٹ کا مسلم نوجوان 30 سالہ تبریز شیخکر کی پولیس فائرنگ مےں موت اور اپنے اکلوتے بیٹے سے محروم ہونے والی ماں کی ممتا بھری آہوں کے درمیان 26 سالہ تبریز کی بیوہ کی چیخیں سیاستدانوں کو سنائی نہیں دیں۔ |
s-286
| پولیس نے معصوم بچوں کو بھی اپنا نشانہ بنایا۔ |
s-287
| خواتین کو گھسیٹ کر پولیس اسٹیشن لے گئی۔ |
s-288
| یہ لوگ پیر سے اپنے علاقہ مےں نیوکلیر پلانٹ کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کر رہے تھے مگر شیوسینا کے قائدین نے اس پرامن احتجاج کو پرتشدد بنا کر صورتحال کو مزید کشیدہ بنا دیا۔ |
s-289
| اس علاقہ کے عوام غریب اور روزانہ کی اُجرت پر کام کرنے والے ہیں۔ |
s-290
| ان کی ذرائع آمدنی صرف ماہی_گیری ہے۔ |
s-291
| پولیس ظلم و زیادتی کے خلاف احتجاج کرنے والے عوام پر اےک گھنٹہ تک فائرنگ کے واقعہ کا کسی بھی سیاسی پارٹی نے نوٹ نہیں لیا۔ |
s-292
| پولیس اسٹیشن کے باہر پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو پولیس کے عملہ نے بےتحاشہ مار پیٹ کی۔ |
s-293
| ان پر گولیاں چلائیں۔ |
s-294
| پولیس نے مسلم طلبا کو بھی نہیں بخشا جو پرامن طریقہ سے اپنے سالانہ امتحان لکھ کر واپس ہو رہے تھے۔ |
s-295
| 16 سالہ نصیرالدین بھی پولیس فائرنگ کی زد مےں آ گیا اور اےک طالب علم الطاف سولکر کے دائیں پیر مےں گولی لگ گئی اور دوسرا مسلم کمسن دواخانہ مےں آئی سی یو مےں زیر علاج ہے جس کے سر پر گولی لگی تھی۔ |
s-296
| پولیس کی فائرنگ نے نیٹ موضع کے عوام پر گہرے زخم چھوڑے ہیں۔ |
s-297
| فائرنگ کے ذریعہ پولیس عوام کی آواز کو دبا کر انھیں خوف_زدہ کرنا چاہتی ہے۔ |
s-298
| اس کی سانسیں چل رہی تھی مگر بعد ازاں پولیس نے اسے جیپ مےں بھی گولی مار کر اس کی نعش دواخانہ منتقل کر دی۔ |
s-299
| یہ واقعہ بادی النظر مےں پولیس کے ہاتھوں قتل کا معاملہ ہے۔ |
s-300
| مگر پولیس اس کیس کو شیوسینا کے احتجاج کی آڑ مےں دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ |