s-101
| اسٹون مرچنٹ ویلفیر اسوسی ایشن اور کواری اویز اسوسی ایشن کے اشتراک سے پیوپلز ڈگری کالج کے روبرو آبدارخانہ عبدالرؤف صدر کواری اونر ویلفیر اسوسی ایشن کے ہاتھوں عمل مےں آیا۔ |
s-102
| اس موقع پر سراج صمدانی خاذن اسٹون ویلفیر اسوسی ایشن یوسف سارڈا سومانی و دیگر موجود تھے۔ |
s-103
| تفصیلات کے مطابق کلاسک موٹر سیکل ورکس واقع شیواجی چوک پر قسط وصول کرنے کی غرض سے سنتوش کمار پہنچا۔ |
s-104
| دراصل مذکورہ دونوں بھائی کے کپل چٹ_فنڈ مےں اپنی رقم جمع کروا رہے تھے۔ |
s-105
| ریاستی وزیر آئی ٹی مسٹر پنالہ لکشمیا 29 اپریل کو جنگاؤں کا دورہ کریں_گے اور کئی اےک پروگرامس مےں حصہ لیں_گے۔ |
s-106
| مہیلا کانگریس صدر ورنگل پنالہ وائی_شالی نے بتایا کہ جے چکا را دیو دلاپراجکٹ کے تحت گوداوری کے پانی کنال کا کل چیٹاکوڈور کے پاس ریاستی وزیر افتتاح کریں_گے۔ |
s-107
| جنگاؤں کے عوام کئی سالوں سے پینے کے پانی کے لئے مشکلات اٹھا رہے ہےں۔ |
s-108
| اس کنال کے پاس Water Filter Bed قائم کیا گیا ہے اور فلٹر کا پانی جنگاؤں مےں سپلائی کیا جائےگا۔ |
s-109
| کل صبح 9.30 بجے کنال کے افتتاح کے بعد مستقر پر کمیونٹی ہال کا افتتاح کیا جائےگا۔ |
s-110
| گنڈلہ گڈہ کے پاس ترکاری مارکٹ کامپلکس کا بھی افتتاح ریاستی وزیر کریں_گے۔ |
s-111
| جنگاؤں مارکٹ کمیٹی چیرمین وائی سدھاکر کو نامزد کیا گیا ہے۔ |
s-112
| کل حلف_برداری تقریب دوپہر مےں مارکٹ کے احاطہ مےں منعقد کی جا رہی ہے۔ |
s-113
| ریاستی وزیر کے بااعتماد قائد ہےں۔ |
s-114
| ریاستی وزیر کے اسمبلی انتخابات مےں جنگاؤں انچارج رہتے ہوئے سرگرم کام کیا۔ |
s-115
| مارکٹ کمیٹی چیرمین کے لئے وائی سدھاکر کو نامزد کرنے پر کئی اےک قائدین نے مبارکباد پیش کی۔ |
s-116
| اس عہدے کے لئے کئی اےک دعویدار تھے۔ |
s-117
| جنگاؤں آر ڈی او کی حیثیت سے ایم ہریتا نے جائزہ حاصل کر لیا۔ |
s-118
| یہاں پر کام کرنے والے آر ڈی او ونئے کرشنا ریڈی کو ترقی دیتے ہوئے DOMA P.D ورنگل مقرر کیا گیا۔ |
s-119
| مولانا محمد خواجہ محی الدین معتمد کے بموجب تحریک منہاج الاسلام اے پی الھند کے زیر اہتمام جلسہ تذکرہ شیخ الاسلام امام انوراللہ فاوقی چشتی بانی جامعہ نظامیہ 30 اپریل ہفتہ بعد نماز عشاء جامع مسجد اقصی جڑچرلہ مےں منعقد کیا جا رہا ہے۔ |
s-120
| پندرہ نکاتی عمل_آوری پروگرام صدرنشین مسٹر عزیز پاشاہ رکن راجیہ سبھا کی صدارت مےں ضلع عادل_آباد مےں اقلیتوں کے تعلق سے پندرہ نکاتی پروگرام عمل_آوری کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ |
s-121
| جس مےں ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے اشوک کے علاوہ تمام محکمہ_جات سے تعلق رکھنے والے ضلع کے سرکردہ عہدیداران موجود تھے۔ |
s-122
| علاوہ_ازیں مستقر نرمل کے ایسے محلہ_جات جہاں پر مسلم آبادی کثرت سے موجود ہونے کے باوجود پرائمری ہیلت سنٹر کی عدم_موجودگی پر بھی توجہ دلائی۔ |
s-123
| علاوہ_ازیں مرکزی حکومت کی جانب سے مدون_کردہ پندرہ نکاتی پروگرام جو صرف اقلیتوں کی فلاح و بہبودگی کی غرض سے بنایا گیا ہے اس کی تشہیر کرتے ہوئے اقلیتوں کو واقف کرانے پر زور دیا گیا۔ |
s-124
| اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے قرضہ_جات کی عدم_اجرائی پر بھی رکن راجیہ سبھا مسٹر عزیز پاشاہ کی توجہ مبذول کرائی گئی۔ |
s-125
| اقلیتوں کے تعلق سے منعقدہ اس پروگرام مےں اردو کو نظرانداز کرتے ہوئے'' تلگو زبان'' مےں شہ_نشین پر لگائے گئے بیانر تنقید کا نشانہ بنا۔ |
s-126
| مستقر عادل_آباد کے میدان عیدگاہ مےں وقف اراضی کے تحت تعمیر کئے جانے والے کامپلکس پر بھی تنقید کرتے ہوئے تعمیری کام کرانے اےک کمیٹی قائم کرنے پر زور دیا گیا۔ |
s-127
| جس پر صدرنشین ضلع وقف بورڈ مسٹر سلیم رانا نے صفائی پیش کرتے ہوئے تعمیری کام مےں پیدا ہونے والے تعطل کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ آنجہانی چیف منسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی اجازت سے شاپنگ کامپلکس تعمیر کیا جا رہا ہے۔ |
s-128
| ان کے دور مےں پانچ لاکھ روپئے حاصل ہوئے تھے۔ |
s-129
| بعد_ازاں دو سال سے رقم حاصل نہ ہونے پر تعمیری کام مےں رکاوٹ پیدا ہو چکی تھی۔ |
s-130
| اب جب کہ پانچ لاکھ روپئے حاصل ہونے پر تعمیری کام جاری کیا گیا, انہوں نے مزید 10 لاکھ روپئے کی منظوری کا حکومت اور ضلع انچارج اقلیتی پندرہ نکاتی پروگرام مسٹر عزیز پاشاہ سے مطالبہ کیا۔ |
s-131
| جس پر ضلع کلکٹر مسٹر اے اشوک نے اعتراف کیا کہ ضلع عادل_آباد کے اقلیتوں کے تعلق سے حکومت کی جانب سے پہونچائی جانے والی سہولتیں ناکافی ہےں۔ |
s-132
| آئندہ مزید ان مےں اضافہ کرتے ہوئے اقلیتوں کو زندگی کے ہر شعبہ مےں نمایاں سہولتیں فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ |
s-133
| خصوصیت کے ساتھ ضلع کلکٹر نے اس موقع پر ضلع کے تمام سرکردہ عہدیداران کو ہدایت دی کہ وہ دفاتر مےں دیگر زبانوں کے ساتھ اردو مےں تحریرکردہ بورڈ نصب کریں۔ |
s-134
| ضلع کلکٹر نے کہا کہ اردو کو دوسری سرکاری زبان کا موقف حاصل ہے جس کے پیش_نظر اردو کے ساتھ مکمل انصاف کرنے کا تیقن دیا۔ |
s-135
| قبل_ازیں مسٹر عزیز پاشاہ کو تہنیت پیش کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے شال اڑھائی اور گلپوشی کے علاوہ اےک مومنٹو پیش کیا۔ |
s-136
| حیدرآباد آرٹس اینڈ کلچرل اسوسی ایشن کی جانب سے میوزیکل پروگرام'' یہ کس نے گیت چھیڑا'' کے زیر عنوان یکم مئی شام 6.30 بجے رویندر بھارتی تھیٹر پر مکیش میموریل سوسائٹی ورنگل و ڈپارٹمنٹ آف کلچرل حکومت آندھراپردیش کے اشتراک سے پیش کیا جائےگا۔ |
s-137
| جس مےں ورنگل کے ممتاز گلوکار احسان مکیش، آنجہانی مکیش کے سدابہار نغمیں سنائیں_گے۔ |
s-138
| شو کی کامپیرنگ مشہور اینکر کے بی جانی کی ہوگی۔ |
s-139
| اس پروگرام مےں داخلہ بذریعہ دعوت_نامہ ہوگا۔ |
s-140
| تفصیلات کے لئے فون نمبر 9908186939 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ |
s-141
| بھینسہ MPDO آفس مےں معذورین کا اےک اجلاس منعقد کیا گیا۔ |
s-142
| اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر سائنا نے کہا کہ حکومت معذوروں کو سہولتیں فراہم کرنے مےں لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ |
s-143
| انہوں نے کہا کہ حکومت معززین کو سرٹیفکیٹ کی اجرائی اور سہولتوں مےں لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں ورنہ منظم انداز مےں احتجاج کئے جائیں_گے۔ |
s-144
| اس پروگرام کو مختلف قائدین نے بھی مخاطب کرتے ہوئے معذورین کے ساتھ اپنے اور ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلوایا۔ |
s-145
| چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی نے کہا کہ تعلیم کے معاملے مےں فنڈس کبھی رکاوٹ نہیں بنیں_گے۔ |
s-146
| انہوں نے اسکول عمارتوں، ٹائلٹ بلاکس اور دیگر انفراسٹرکچر کے لئے درکار فنڈس کے سلسلے مےں جامع منصوبہ تیار کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی اور کہا کہ درکار فنڈس ترجیحی اساس پر جاری کئے جائیں_گے۔ |
s-147
| انہوں نے محکمہ تعلیم، پرائمری، سیکنڈری اور انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے عہدیداروں کو جہاں کہیں ضرورت ہو، فوری اساتذہ کا تقرر کرنے کے اقدامات کی ہدایت دی۔ |
s-148
| چیف منسٹر نے کہا کہ اساتذہ کا تقرر تمام ایجنسیوں کے ذریعہ فوری طور پر کیا جانا چاہئے۔ |
s-149
| امدادی کالیجس مےں اساتذہ کے تقرر پر عائد امتناع کو برخاست کے بارے مےں بھی انہوں نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ |
s-150
| چیف منسٹر نے آج اسکول اینڈ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن اور سرواشکھشا ابھیان کے علاوہ راشٹریہ مدھیامک شکھشا ابھیان کی کارکردگی کا سکریٹریٹ مےں منعقدہ اجلاس مےں جائزہ لیا۔ |
s-151
| انہوں نے حکومت کے منظورہ تمام نئے جونیر کالیجس کے لئے درکار عمارتوں، ٹیچنگ اسٹاف اور دیگر انفراسٹرکچر کی فراہمی سے بھی اتفاق کیا۔ |
s-152
| انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سکریٹری کو تمام درکار تفصیلات تیار کرنی چاہئے۔ |
s-153
| عہدیداروں نے چیف منسٹر کو بتایا کہ سرواشکھشا ابھیان (ایس ایس اے) پر 2001 - 2002 ء سے عمل کیا جا رہا ہے تاکہ یونیورسیل ایلیمنٹری ایجوکیشن کا مقصد حاصل ہو سکے۔ |
s-154
| حق تعلیم قانون متعارف کرنے کے بعد ایس ایس اے کی اہمیت و افادیت اور بڑھ گئی ہے۔ |
s-155
| اس کا مقصد تمام اسکولی طلبہ کا احاطہ کرنا ہے اور بلاتخصیص جنس سب کے لئے خواندگی (موجودہ 17 فیصد) یقینی بنانا ہے۔ |
s-156
| چیف منسٹر نے کہا کہ خواندگی کے معاملے مےں جنسی امتیاز کو فوری کم کرنے کی ضرورت ہے اور اس معاملے مےں درکار اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ |
s-157
| عہدیداروں نے بتایا کہ جن آبادی والے علاقوں مےں اسکولس نہیں ہےں، وہاں 697 ایجوکیشن گیارنٹی سنٹرس (ای جی ایس) کھولے گئے ہےں اور 848 بچوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ |
s-158
| اسکولی بچوں کے مقررہ نشانہ 27093 کے مقابلے 10885 بچوں کو مختلف راہیں اختیار کرتے ہوئے ریگولر اسکولس مےں شریک کروایا گیا۔ |
s-159
| 57 مدارس نے بھی اس معاملے مےں مدد کی ہے اور یہاں 519 بچوں کو معمول کے نصاب پر عمل کیا جا رہا ہے۔ |
s-160
| حیدرآباد، وجئے واڑہ، وشاکھاپٹنم اور کھمم مےں چار ریسیڈنشیل اسکولس کھولے گئے ہیں۔ |
s-161
| چیف منسٹر کو بتایا گیا کہ 640 جسمانی معذور طلبہ کو ان کے گھر پر تعلیم کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ |
s-162
| اس موقع پر عہدیداروں نے دیگر اسکیمات کی تفصیلات سے بھی چیف منسٹر کو واقف کروایا۔ |
s-163
| مڈ ڈے میل پروگرام کے تعلق سے چیف منسٹر نے کہا کہ فنڈس کو بینکوں سے مربوط کرتے ہوئے ترجیحی طور پر فنڈس جاری کئے جائیں_گے اور عہدیداروں کو چاہئے کہ طلبہ کو معیاری کھانے کی سربراہی یقینی بنائے۔ |
s-164
| چیف منسٹر کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر اےک ہزار اسکولی عمارتوں کی تعمیر مکمل ہو جائےگی اور عنقریب ان کا افتتاح عمل مےں آئےگا۔ |
s-165
| ان تعمیرات پر 378.37 کروڑ روپئے کے مصارف عائد ہوئے ہیں۔ |
s-166
| مدرسہ فخرالعلوم پلور مےں گرمائی تعطیلات کے موقع پر دینی کلاسیس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ |
s-167
| ناظم مدرسہ مولانا خلیل احمد رشادی نے بتایا کہ گرمائی تعطیلات کے موقع پر اےک معقول انداز مےں لڑکے اور لڑکیوں کے لئے علحدہ علحدہ دینی کلاسیس چلائے جائیں_گے۔ |
s-168
| یہ کورس چالیس دن کا رہےگا۔ |
s-169
| اس درمیان قیام و طعام کا نظم بھی رہےگا تاکہ طلباء کو گھر جانے اور آنے مےں دقت پیش نہ آئے۔ |
s-170
| چالیس یومی اس کورس مےں داخلہ کے شوقین اولیائے طلباء سے درخواست ہے کہ وہ اپنے نونہالوں کو دارالاقامی مےں داخلہ دلوادیں تاکہ بغیر کسی خلل_اندازی مےں صحیح طریقہ پر دینی معلومات حاصل کر سکیں۔ |
s-171
| صدر جمعیتہ العلماء کرنول مولانا زبیر احمد خان رشادی کی زیر نگرانی یہ کلاسیس چلائے جائیں_گے۔ |
s-172
| اس کورس مےں خاص طور پر خواتین کے خصوصی مسائل، نماز کی مکممل تربیت معہ مشق، چھ نمبرات کا مذاکرہ ناظرہ قرآن ختم کی صورت مےں بیس سورتوں کا حفظ، ارکان اسلام کے ساتھ ساتھ پاکیزہ اخلاق کی تربیت اور فضائل اعمال کی تعلیم کے طرز پر خصوصی دھیان دیا جائےگا۔ |
s-173
| مسٹر لکشمی نارائن ڈسٹرکٹ ایڈیشنل میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ ایڈس اےک جان لیوا مہلک مرض ہے۔ |
s-174
| اس سے بچاؤ اور اس کے پھیلنے سے متعلق عوام مےں شعور بیداری لازمی ہے۔ |
s-175
| مسٹر لکشمی نارائن میدک کے ٹی این جی اوز بھون مےں صحافیوں کے لئے خاصکر منعقد_کردہ اےک اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ |
s-176
| انہوں نے کہا کہ اس مرض کے خاتمہ اور عوام مےں احتیاط سے رہنے اور معلومات کی فراہمی کے لئے صحافیوں کو اہم کردار ادا کرنا ضروری ہے۔ |
s-177
| مسٹر نارائن نے کہا کہ ضلع مےں 15 ایڈس کنٹرول یونٹس کام کر رہے ہےں۔ |
s-178
| مسٹر ارمیا سینئیر جرنلسٹ نے کہا کہ اس مہلک مرض کے خاتمہ کے لئے دیہاتوں سے شہروں تک کی عوام مےں جانکاری ضروری ہے اور ایسے مرض کو جڑ پیڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے سماجی تنظیموں کو بھی آگے آنا چاہئے۔ |
s-179
| سپرنٹنڈنٹ ایریا ہاسپٹل میدک ڈاکٹر پی سی شیکھر نے کہا کہ ایڈس کے خاتمہ کے لئے ہر فرد کو اپنی ذمہ_داری نبھانی ہوگی۔ |
s-180
| اس موقع پر ڈیویژنل پیرامیڈیکل آفیسر مسٹر رامچندر اور راجیش بھی موجود تھے۔ |
s-181
| سریش کمار کلکٹر ضلع میدک نے جوگی پیٹ سرکاری دواخانہ کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے آوٹ پیشنٹ روم پہونچ کر مریضوں سے راست ملاقات کی اور ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ مریضوں کے علاج و معالجہ پر خصوصی توجہ دیں۔ |
s-182
| مریضوں کے ساتھ حسن_سلوک کریں۔ |
s-183
| کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے عہدیداروں کی تشکیل جدید کے بعد پارٹی کارکنان مےں بڑے پیمانے پر پائی جانے والی ناراضگیوں کو دور کرنے سے متعلق پارٹی کے اعلی کمان نے اپنی مساعی تیز کر دی ہے۔ |
s-184
| واضح ہو کہ دو دن قبل جناب دھرم سنگھ سابق وزیر اعلی کرناٹک و رکن پارلیمنٹ بیدر نے پارٹی کمان سے شکایت کی تھی اور بتایا تھا کہ اضلاع بیدر، گلبرگہ اور رائچور کو ریاست کے اکثریت والے اقلیتی علاقے ہونے کے باوجود اقلیتوں کو فہرست ہذا مےں نظرانداز کیا گیا ہے۔ |
s-185
| جہاں وہ شریمتی سونیا گاندھی کے سیاسی امور سکریٹری جناب احمد پٹیل کے ساتھ بات_چیت کریں_گے۔ |
s-186
| بتایا جاتا ہے کہ سدرامیا نے کرناٹک مےں پارٹی امور کے انچارج مدھو سدن سے بات_چیت کر لی ہے۔ |
s-187
| ذرائع کے بموجب نظرثانی فہرست کو منظوری دینے پارٹی اعلی کمان تیار ہے۔ |
s-188
| یہ بھی امکان ہے کہ فہرست ہذا سے چند افراد کے نام خارج کئے بغیر نئے ارکان کے ناموں کو شامل کر لیا جائے۔ |
s-189
| یہاں یہ تذکرہ ضروری ہے کہ ریاست کے سینئیر کانگریسی قائدین کی بھی شکایت عام ہے کہ 12 سال طویل عرصہ بعد تشکیل_شدہ پردیش کانگریس کمیٹی کی فہرست مےں وفادار کارکنوں کو نظرانداز کرنے کے علاوہ چند ایسے افراد کے نام شامل کئے گئے ہےں جن پر پارٹی مخالف سرگرمیوں مےں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ |
s-190
| واضح ہو کہ دو دن قبل جناب دھرم سنگھ سابق وزیر اعلی کرناٹک و رکن پارلیمنٹ بیدر نے پارٹی کمان سے شکایت کی تھی اور بتایا تھا کہ اضلاع بیدر، گلبرگہ اور رائچور کو ریاست کے اکثریت والے اقلیتی علاقے ہونے کے باوجود اقلیتوں کو فہرست ہذا مےں نظرانداز کیا گیا ہے۔ |
s-191
| یہاں یہ تذکرہ بھی ضروری ہے کہ دھرم سنگھ کے دور صدارت والی پردیش کانگریس کمیٹی مےں ہی واحد کانگریسی مسلم جناب محسن کمال ایم ایل سی کو پردیش کانگریس کمیٹی مےں جوائنٹ سکریٹری کا عہدہ دیا گیا تھا۔ |
s-192
| اس کے بعد سے اب تک ضلع بیدر سے کسی مسلمان کو بحیثیت عہدیدار کمیٹی ہذا مےں شامل نہیں کیا گیا جبکہ جناب دھرم سنگھ نے اس مرتبہ ضلع سے 4 مسلمانوں کو پی سی سی مےں نمائندگی دلائی ہے۔ |
s-193
| جناب بشیر احمد ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ تعلیمات ضلع بیدر کی اطلاع کے بموجب ضلع کے پرائمری مدارس مےں پائے جانے والے اضافی ٹیچرس کی فہرست متعلقہ بلاک ایجوکیشن آفیسر کے دفاتر مےں لگا دی گئی تھیں، جن کی کونسلنگ 29 اپریل کو دوپہر 2 بجے ڈی ڈی پی آئی آفس بیدر مےں مقرر ہے۔ |
s-194
| ٹریفک سب انسپکٹر پولیس نے ضابطہ کی کارروائی انجام دی۔ |
s-195
| اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اے پی حیدرآباد کے بموجب پالی ٹیکنک مےں داخلہ کے لئے سیپ۔ 011 کامن انٹرنس ٹسٹ 30 اپریل کو صبح 11 تا اےک بجے دن منعقد ہوگا۔ |
s-196
| اس ضمن مےں تمام امیدواروں کو ہال ٹکٹس ان کے دیئے گئے پتہ پر پہلے ہی روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ |
s-197
| بورڈ نے امیدواروں کو مطلع کیا کہ تاحال جن امیدواروں کو ہال ٹکٹس وصول نہ ہوئے ہوں ایسے امیدوار اپنے مثنی ہال ٹکٹس ویب سائٹ ہتتپ: چۓۓپ۔ نئچ۔ ئن سے آئی سی آر نمبر درج کر کے ڈان لوڈ کر سکتے ہےں جو بلاقیمت ہے۔ |
s-198
| تمام امیدواروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ امتحان_گاہ مےں صبح 10 بجے حاضر رہیں۔ |
s-199
| امتحان کے موقع پر ایچ بی پنسل اور ربر ساتھ رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ |
s-200
| کڑپہ اور پلی ویندلہ کے ضمنی انتخابات مےں وائی ایس آر کانگریس کی کامیابی کو یقینی قرار دیتے ہوئے جگن نے کہا کہ ضمنی انتخابات کی یہ کامیابیاں ریاست مےں اےک نئے سیاسی انقلاب اور تبدیلی کا آغاز ثابت ہوں_گی۔ |