Dependency Tree

Universal Dependencies - Urdu - UDTB

LanguageUrdu
ProjectUDTB
Corpus Partdev

Select a sentence

Showing 1 - 100 of 552 • previousnext

s-1 راؤنڈ ٹیبل پر مباحث سے قبل ہم کامن ویلتھ گیمس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے برطرف_شدہ چیرمین سریش کلماڈی پر اےک بےروزگار شخص کے چپل کے ذریعہ حملہ کا ذکر کریں_گے۔
s-2 یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کلماڈی پٹیالہ ہاؤز کامپلکس مےں سی ڈبلیو جی اسکام سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے بعد پولیس کے پہرہ مےں عدالت سے باہر نکل رہے تھے۔
s-3 ان دنوں بااثر سیاسی شخصیتوں کو سی بی آئی مختلف اسکامس کے الزامات مےں لاک_اپ بھیج رہی ہے۔
s-4 کلماڈی کو کامن ویلتھ گیمس مےں دھاندلیوں کے الزام مےں گرفتار کیا گیا تھا, ان پر سوئٹزر لینڈ کی کمپنی کو غیرقانونی طور پر کنٹریکٹ دینے کا الزام ہے۔
s-5 اس اقدام سے سرکاری خزانہ پر 95 کروڑ روپیوں کا خسارہ ہوا ہے۔
s-6 سی بی آئی نے سریش کلماڈی کو 14 دن کی عدالتی تحویل مےں دے دیا تھا جو حلقہ پونے لوک سبھا سے منتخب کانگریس کے رکن لوک سبھا ہیں۔
s-7 ان کے ساتھ سرجیت لال اور ایس وی پرساد کے خلاف دفعات 120 (ب) اور 420 کے علاوہ انسداد رشوت_ستانی کی دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
s-8 سریش کلماڈی پر اےک شخص کے چپل پھینک کر مارنے سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ عوام کو اب سیاسی قائدین کے خلاف اپنے غم و غصہ اور مایوسی کا اظہار کرنے کا موقع فراہم ہو گیا ہے۔
s-9 سریش کلماڈی کی گرفتاری کے ذریعہ سی بی آئی نے اےک قدم اٹھایا ہے کیونکہ کرپشن کے انکشافات کے بعد بھی کانگریس دولت مشترکہ کھیلوں کے اختتام کے کئی ماہ تک صرف زبانی دعوے کر رہی تھی اور بدعنوانیوں کا ارتکاب کرنے والوں کو اپنے حصہ کی رقم ٹھکانے لگانے یا کرپشن سے مربوط دستاویزات کو تلف کرنے کا موقع دینے تک سی بی آئی کو غیرمتحرک رکھا۔
s-10 یہ ایسا واقعہ ہے جیسا کہ سال 2002 مےں گجرات مےں نریندر مودی اور ان کے حامیوں نے انجام دیا ہے۔
s-11 تاہم گجرات کے دو سینئر آئی پی ایس آفیسرس آر بی سری کمار اور سنجیو آر بھٹ نے نریندر مودی کی ذہنیت کا بھانڈا پھوڑ کر ان کے سامنے اےک چیلنج کھڑا کر دیا ہے۔
s-12 سینئر آئی پی ایس آفیسروں نے بتایا کہ چیف منسٹر گجرات نے فسادات کے دوران ان عہدیداروں کو ہدایت دی تھی کہ وہ ہندوؤں کو اپنا غصہ نکالنے کا موقع دیں اور مسلمانوں کو سبق سکھائیں۔
s-13 سنجیو بھٹ نے 4 اپریل کو سپریم کورٹ مےں اپنا اےک حلف_نامہ پیش کیا جس مےں انہوں نے مودی کے خلاف یہ الزام لگایا۔
s-14 اس حلف_نامہ مےں انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے فسادات کی تحقیقات کے لئے مقررکردہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم پر بھی الزام عائد کیا کہ وہ پردہ_پوشی کی مہم مےں مصروف ہے۔
s-15 بھٹ کے مطابق انہوں نے جو الزامات عائد کئے ہےں اس سے سابرمتی ایکسپریس کے ڈبہ s-1 کے جلنے کی وجہ بننے والے واقعات کی حقیقی نوعیت پر روشنی ڈالی جا سکتی ہے۔
s-16 انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایس آئی ٹی ان کا بیان ریکارڈ کرنے کے بجائے ان کا مذاق اُڑانے کی کوشش کر رہی ہے۔
s-17 انہوں نے پہلے ہی ایس آئی ٹی کو تفصیلی حقائق سے واقف کروا دیا تھا۔
s-18 لیکن ان کے بیان کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی۔
s-19 اس پر گجرات فساد متاثرین کی لڑائی لڑنے والی جہدکار تیستا سیتلواڈ نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ہمیں وہاں موجود کسی شخص کی راست شہادت مل رہی ہے۔
s-20 یہاں اےک ایسا شخص موجود ہے جو آزادی کے بعد کی تاریخ کے بدترین قتل عام کے بعد دو مرتبہ چیف منسٹر منتخب ہوا جس نے یقیناً تحقیقات کو متاثر کرنے کے لیے اپنے سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال کیا ہے۔
s-21 مےں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اس حقیقت کے بعد سری کمار اور سنجے بھٹ کو آئندہ سال پدما ایوارڈ کے لئے منتخب کیا جانا چاہیے کیونکہ وہ اس کے حقدار ہیں۔
s-22 آج کے رشوت_ستانی کے دور مےں اس طرح کے آفیسرس بہت ہی کم ملیں_گے۔
s-23 مےں نے گزشتہ کے کالم مےں اس بات کا اظہار کیا تھا کہ فرقہ_وارانہ فسادات کا زہر پھیلانے کی تحقیقات کے لئے اےک اعلیٰ اختیاری کمیٹی قائم کی جائے اور اس کمیٹی مےں ایسے دو پولیس عہدیداروں کی قابلیت کے مماثل ہونا چاہیے جنہوں نے بڑی دلیری سے حقائق کا انکشاف کیا ہے۔
s-24 اگر ایسے عہدیدار اس کمیٹی مےں شامل ہوں تو کئی بڑے رتبہ رکھنے والے افراد سلاخوں کے پیچھے زندگی گزارنے پر مجبور ہو جائیں_گے۔
s-25 سال 2002 کے گجرات فسادات نے ساری دنیا مےں ہندوستان کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔
s-26 مخالف مسلم فسادات پر ہی مودی نے اکتفا نہیں کیا بلکہ سہراب الدین اور عشرت جہاں جیسے بےقصور افراد کو بھی دہشت_گرد کا لیبل لگا کر فرضی انکاؤنٹر مےں ہلاک کر دیا گیا۔
s-27 ان دونوں مقدمات مےں عدالتوں نے گجرات حکومت کے خلاف شکنجہ کس دیا ہے۔
s-28 اب وقت آ گیا ہے کہ ایسے افراد کو سلاخوں کے پیچھے ڈھکیلا جائے۔
s-29 اس کے ساتھ ساتھ دولت مشترکہ کھیلوں مےں رقم کے غبن کے الزامات کا سامنا کر رہے سریش کلماڈی کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔
s-30 اس سے دوسروں کو سبق حاصل ہوگا اور مستقبل مےں اس طرح کے واقعات کا انسداد کیا جا سکتا ہے۔
s-31 بصورت دیگر ملک مےں رشوت_خوری اور فرقہ_واریت زہر کی طرح پھیل کر سارے ملک کو کھوکھلا بنا دےگی۔
s-32 ڈی ایم کے نے آج مرکز مےں یو پی اے اتحاد سے علاحدگی اختیار نہ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم 2G اسپیکٹرم معاملے مےں قانونی لڑائی جاری رکھی جائیگی۔
s-33 انھوں نے کہا کہ پارٹی اس مسئلے پر قانونی لڑائی جاری رکھتے ہوئے یہ ثابت کرےگی کہ ان کی دختر اور پارٹی بےقصور ہے۔
s-34 انھوں نے کہا کہ ہم عدالت مےں یہ ثابت کر دکھائیں_گے۔
s-35 کروناندھی نے اخباری نمائندوں سے بات_چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سچائی کو ثابت کرنے کے لئے ہم قانونی راہ اختیار کریں_گے۔
s-36 جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا کنی موزھی 6 مئی کو دہلی مےں سی بی آئی عدالت کے روبرو پیش ہوں_گی کیوںکہ اُنھیں سمن جاری کیا گیا ہے۔
s-37 کروناندھی نے اثبات مےں جواب دیا۔
s-38 انھوں نے کہا کہ کنی موزھی, جیہ للیتا نہیں ہے جو عدالت کا سمن نظرانداز کرے۔
s-39 اُن کا اشارہ انا ڈی ایم کے سربراہ جیہ للیتا کی جانب سے غیرمحسوب اثاثہ_جات مقدمہ مےں شخصی حاضری سے استثنی کے لئے دو مرتبہ دی گئی درخواست کی طرف تھا۔
s-40 جیہ للیتا کے خلاف یہ مقدمہ بنگلور کی عدالت مےں جاری ہے۔
s-41 اےک اور سوال کے جواب مےں انھوں نے کہا کہ اس مسئلے پر پارٹی کو پشیمانی کا سامنا بالکل نہیں ہے۔
s-42 اجلاس مےں قرارداد منظور کرتے ہوئے بعض جماعتوں پر یو پی اے حلیفوں کے مابین اعتماد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا اور کہا گیا کہ اس کا مقصد اتحاد کو ختم کرنا ہے۔
s-43 قرارداد کے مطابق 2G اسپیکٹرم مقدمے کے ذریعہ ڈی ایم کے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور وہ قانونی ذرائع اختیار کریگی۔
s-44 سی بی آئی کی اضافی چارج شیٹ مےں کنی موزھی کا نام شامل کئے جانے پر بھی حیرت و تعجب کا اظہار کیا گیا۔
s-45 2G اسپیکٹرم مسئلے پر کانگریس اور ڈی ایم کے کے مابین روابط پہلے ہی سے کشیدہ ہےں۔
s-46 پرکٹ مےں مسلم کمیونٹی ہال (شادی_خانہ) کی تعمیر کے لئے رکن پارلیمنٹ مسٹر مدھوگوڑ یشکی اپنے ترقیاتی فنڈ سے پانچ لاکھ رقم منظور کی ہے۔
s-47 ایم پی ٹی سی ایم اے نعیم نے اس رقمی منظوری پر مسٹر مدھو گوڑ یشکی سے اظہار تشکر کیا ہے۔
s-48 واضح رہے کہ جناب کے ایم خان مرحوم رکن راجیہ سبھا نے اس کی تعمیر کے لئے ابتدائی رقم منظور کی تھی۔
s-49 جوگی پیٹ سے دو کیلومیٹر فاصلہ پر ناندیڑ جانے والی روڈ پر اناساگر گاؤں کے پاس بس نے آٹو کو ٹکر دے دی۔
s-50 مہاراشٹرا ڈپو کی بس جوگی پیٹ سے ہنگولی جا رہی تھی جبکہ اناساگر گاؤں کے پاس مخالف سمت سے اےک آٹو پداپور سے جوگی پیٹ آ رہی تھی۔
s-51 شیوراج کو معمولی زخم آئے۔
s-52 شکیل اور پروین بیگم کی حالت تشویشناک ہے۔
s-53 ڈاکٹروں نے انہیں حیدرآباد جانے کا مشورہ دیا۔
s-54 چنانچہ دونوں کو حیدرآباد روانہ کیا گیا۔
s-55 باقی زخمیوں کو سنگاریڈی اور جوگی پیٹ سرکاری دواخانہ مےں علاج جاری ہے۔
s-56 پولیس بس ڈرائیور کو حراست مےں لے لیا اور پوچھ تاچھ شروع کر دی ہے۔
s-57 بس مےں سوار سارے مسافر محفوظ ہےں۔
s-58 سخت ناموافق حالات کے باوجود اردو صرف اپنے بل_بوتے پر آج بھی زندہ اور جاندار ہے۔
s-59 کسی شاعر نے مشاعروں کے تعلق سے اپنے احساسات کو ان الفاظ مےں قلم_بند کیا کہ مشاعرہ اےک تہذیبی ادارہ ہے جو صدیوں سے قائم ہے۔
s-60 مشاعرے کی روایت سے شاعری کی روایت کو جدا نہیں کیا جا سکتا، یہی سبب ہے کہ مشاعرے مےں ادب ذوق حضرات کا ہجوم امڈ آتا ہے۔
s-61 بزم گلشن ادب کا مشاعرہ عمر گلشن چندرائن گٹہ مےں 30 اپریل یعنی کل شام منعقد ہونے جا رہا ہے۔
s-62 جس کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔
s-63 پٹلم اور نظام ساگر کے قومی شاہراہوں پر آر ٹی او مسٹر آر پنڈری نے بڑی کوڑبگل کے جملہ پانچ جیپوں کو پولیس تحویل مےں لیتے ہوئے علحدہ علحدہ کیس رجسٹر کر کے انہیں نوٹسیں جاری کر دی۔
s-64 پٹلم وی آر او مسٹر نارائن راؤ کو طلب کر کے جیپوں سے گیاس کا تیل ڈبوں سے نکال کر پٹلم تحصیلدار مسٹر این اشوک کے روبرو پیش کیا۔
s-65 انہوں نے ضلع نظام_آباد کلکٹر آفس معائنہ کے لئے روانہ کر دیا۔
s-66 آر ٹی او مسٹر آر پنڈری اردو اور تلگو نمائندوں سے بات_چیت کرتے ہوئے کہا کہ خانگی گاڑیوں مےں ڈیزل کے بجائے گیاس کا تیل استعمال کرنے سے راہ_گیروں کو بےشمار بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
s-67 اگر کاغذات مکمل نہیں رہیں تو قانونی کارروائی کی جائےگی۔
s-68 کلکٹر ضلع میدک مسٹر سریش کمار نے کہا کہ موسم گرما مےں پینے کے پانی کی قلت سے نمٹنے کی غرض سے ریاستی حکومت نے ضلع میدک کے لئے 17.26 کروڑ روپئے رقم کی منظوری دی ہے۔
s-69 کلکٹر ضلع میدک مسٹر سریش کمار کل احاطہ منڈل پرجا پریشد نارائن کھیڑ مےں منعقدہ پینے کے پانی، صاف صفائی اور حفظان صحت سے متعلق حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے سرکاری عہدیداروں اور سیاسی قائدین کے شعور بیداری پروگرام کو مخاطب کر رہے تھے۔
s-70 انہوں نے بتایا کہ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ مےں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے اور قلت آب جیسے سنگین مسئلہ کے حل کی غرض سے زائد فنڈس مختص کئے جا رہے ہےں۔
s-71 ضلع کلکٹر نے بتایا کہ سی آر آیف اسکیم کے تحت ضلع میدک کو جملہ 4.5 کروڑ روپئے کی منظوری حاصل ہوئی ہے جن کے منجملہ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کو 1.6 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہےں جبکہ این آر ڈی ڈبلیو پی اسکیم کے تحت ضلع میدک کو 5.5 کروڑ روپئے کی منظوری حاصل ہوئی ہے جن کے منجملہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے لئے 73 لاکھ روپئے کی اجرائی عمل مےں آئی ہے۔
s-72 کلکٹر ضلع میدک نے مزید بتایا کہ 13 ویں فینانس اسکیم کے تحت ضلع میدک کو 7.26 کروڑ روپیوں کی منظوری حاصل ہوئی ہے جن کے منجملہ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کو 78.72 لاکھ روپیئے کی منظوری دی گئی ہے۔
s-73 کلکٹر نے کہا کہ قلت آب جیسے سنگین مسئلہ سے نمٹنے کے لئے فنڈس کی کوئی کمی نہیں ہے۔
s-74 کلکٹر مسٹر سریش کمار نے کہا کہ مواضعات مےں صاف صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ حفظان صحت کو بہتر بنایا جائے۔
s-75 کلکٹر ضلع میدک نے ٹرانسکو عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ چیف منسٹر کی ہدایت کے مطابق کسانوں کو زرعی اغراض کے لئے برقی کی موثر سربراہی کریں۔
s-76 انہوں نے بتایا کہ 31 مارچ تک گرام پنچایتوں کے ذریعہ ضلع میدک مےں جملہ 10 کروڑ روپئے امکنہ ٹیکس وصول ہوئے ہےں۔
s-77 میونسپل کنٹراکٹ لیبر شہر مےں باقاعدہ صفائی کو یقینی بنانے کے ذمہ_دار ہےں۔
s-78 فرائض مےں کوتاہی پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔
s-79 انہوں نے کہا کہ حکومت نے کنٹراکٹ لیبر کو ان کی یافت مےں اضافہ کرتے ہوئے ماہانہ 6700 چھ ہزار سات سو روپئے کر دئے ہےں۔
s-80 اس خصوص مےں کلاریفیکیشن کے لئے احکامات کو میونسپل اڈمنسٹریشن حیدرآباد بھجوایا گیا تھا۔
s-81 وہاں سے کلاریفیکشن کے بعد احکام وصول ہوئے ہےں۔
s-82 اس طرح آئندہ تنخواہ انہیں 6700 چھ ہزار سات سو روپئے ادا کی جائےگی۔
s-83 انہوں نے کنٹراکٹ لیبر کو ہدایت دی ہے کہ وہ شہر مےں صفائی کو یقینی بنانے کے لئے خوش_اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دیں۔
s-84 کسی قسم کی شکایت پر سخت کارروائی کی جائےگی۔
s-85 قومی شاہراہ نمبر 9 پر واقع سیتاپور بنگلہ کے قریب اےک خانگی بس درخت سے ٹکرا گئی۔
s-86 جن مےں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
s-87 ٹریفک پولیس بسواکلیان نے ضابطہ کی کارروائی انجام دی۔
s-88 قرض کے بوجھ سے تنگ آ کر دو کسان کے خودکشی کرنے کا واقعہ پرگی پولیس اسٹیشن کے حدود مےں پیش آیا۔
s-89 جبکہ کلچرلہ منڈل کا رہنے والا اےک کسان بھی رات کو اےک درخت سے پھانسی لے لی۔
s-90 اس نے کھیت مےں دھان اور پھلی ڈالی تھی برقی کی کٹوتی کی وجہ سے نقصان ہوا اور فصل خراب ہونے پر قرض ادا نہ کرنے سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے خودکشی کر لی۔
s-91 دونوں واقعات کے تعلق سے کیس درج کر کے پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
s-92 اس موقع پر گوتم پوشٹی اور ایس سی طبقہ کی خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
s-93 سرکاری ہاسپٹل تانڈور مےں دس روز قبل اےک سنسنی_خیز واقعہ پیش آیا جس کے نتیجہ مےں اےک غریب اور بےبس ماں باپ اولاد سے محروم ہو گئے۔
s-94 سیکیوریٹیز کے نقائص و ڈاکٹروں کی لاپرواہی نے نومولود کے اغوا کی راہ فراہم کی تھی۔
s-95 مذکورہ معاملہ کی تحقیقات انتہائی سست_رفتاری سے جاری ہے۔
s-96 دوسری طرف DHMO کے زیر نگرانی جاری تحقیقات بےنتیجہ ثابت ہو رہی ہےں۔
s-97 باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نس_بندی کے انچارج ڈاکٹر آنند اپنے آپ کو بچانے کے لئے بااثر پیروی کرتے ہوئے تبادلہ کے احکامات حاصل کر لئے ہےں۔
s-98 اگر مزید ڈاکٹر آنند کا بھی تبادلہ ہو جائے تو 200 بستر والے اس ہاسپٹل مےں ماہرین اطفال کوئی نہیں ہوگا۔
s-99 املی بائی کے مطابق ڈاکٹروں کی لاپرواہی کے نتیجہ مےں ہی ان کی لڑکی کا اغوا ہوا ہے۔
s-100 تاہم مغویہ لڑکی کے ماں باپ ابھی بھی پُرامید ہےں کہ انہیں ان کی مغویہ لڑکی دوبارہ مل جائےگی۔

Text viewDownload CoNNL-U