s-502
| بالی_ووڈ اداکار کے وکیل شریش گپتے نے اُن کے موکل کو ضمانت منظور کرنے کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اس وقت بھی مجرم قرار دیا گیا تھا جبکہ عصمت_ریزی کا الزام بھی عائد نہیں کیا گیا تھا۔ |
s-503
| متاثرہ ملازمہ نے ٹرائیل کورٹ کو بتایا کہ اُس کی عصمت_ریزی نہیں کی گئی تھی اور اُس نے ریکھا مانے کی ایما پر پولیس کے روبرو غلط بیان دیا تھا۔ |
s-504
| ریکھا مانے کی مبینہ طور پر شائنی آہوجہ سے مخاصمت پائی جاتی ہے۔ |
s-505
| ٹرائیل کورٹ نے شکایت_کنندہ کے بیان سے انحراف کے باوجود حالات و واقعاتی شواہد پر اکتفا کرتے ہوئے شائنی آہوجہ کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ |
s-506
| ٹرائیل کورٹ نے کہا تھا کہ اُس نے ڈی این اے رپورٹ, میڈیکل رپورٹ اور شائنی کے ہاتھ پر کھرچنے کے نشانات کی بنیاد پر یہ سزا سنائی تھی۔ |
s-507
| خیر سے لستھ ملنگا نے آئی پی ایل کرکٹ مےں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کر لیا ہے اور عالمی کپ مےں بھی سری لنکا کو فائنل تک پہنچانے کا ذمہ_دار ہے۔ |
s-508
| لیکن تعجب اس بات پر ہے کہ اُس کے غیرمعیاری بولنگ اسٹائیل کو نہ جانے کیوں برداشت کیا جا رہا ہے۔ |
s-509
| بڑے بڑے ماہر بلےباز اُس کی بولنگ کھیلنے سے عاجز ہیں۔ |
s-510
| سہواگ جیسا عظیم بلےباز اُس کی 6 گیندوں پر کوئی رن نہ بنا سکا۔ |
s-511
| مےں سمجھتا ہوں کہ تمام شائقین کرکٹ میری اس بات سے متفق ہوں_گے۔ |
s-512
| پڈوچیری کے لیفٹننٹ گورنر اقبال سنگھ نے آج مرکزی وزیر داخلہ پی چدمبرم سے ملاقات کی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ سے پوچھتاچھ کے بارے مےں انھیں واقف کروایا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے ان کی برطرفی کا مطالبہ شدت اختیار کر رہا ہے۔ |
s-513
| جب اُن سے اندرون دس یوم تیسری مرتبہ چدمبرم سے ملاقات کے بارے مےں سوال کیا گیا تو انھوں نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مےں وزیر داخلہ سے چاہے جتنی بار ملاقات کروں اس بارے مےں آپ کو سوال کرنے کا اختیار نہیں۔ |
s-514
| پونے کے گھوڑوں کے فارم ہاؤس کے مالک حسن علی خان, جن پر ٹیکس سے بچنے کا الزام ہے, ان کے لیے 1997 مےں اقبال سنگھ نے بحیثیت رکن راجیہ سبھا انھیں جلد پاسپورٹ جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔ |
s-515
| مصر مےں جاریہ سال کے اواخر مےں پارلیمانی انتخابات کی تیاریاں جاری ہےں اور ہندوستان تجرباتی بنیاد پر وہاں چند الکٹرانک ووٹنگ مشین روانہ کریگا۔ |
s-516
| الیکشن کمیشن کے ڈائرکٹر جنرل اکشے راوت نے بتایا کہ مصر نے الکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے استعمال مےں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ |
s-517
| انھوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے تجرباتی بنیادوں پر مجوزہ پارلیمانی انتخابات کے لئے چند ای وی ایم روانہ کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ |
s-518
| چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی کی قیادت مےں کمیشن کے اےک وفد نے گزشتہ ہفتہ مصر کا دورہ کیا تھا اور انتخابی عمل سے متعلقہ عہدیداروں کو واقف کروایا تھا۔ |
s-519
| اس موقع پر مصر کے حکام نے وفد کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین مےں دلچسپی دکھائی۔ |
s-520
| اکشے راوت نے کہا کہ ہندوستان مےں رائے_دہندگان مےں پائے جانے والے شعور اور انتخابی عمل سے ان کی بھرپور واقفیت کا مصر کے حکام نے خصوصی طور پر نوٹ لیا ہے اور اس معاملے مےں ہندوستان کے تجربے سے استفادہ کی خواہش ظاہر کی۔ |
s-521
| انھوں نے بتایا کہ وفد نے الکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی سے انھیں واقف کروایا اور بعض تکنیکی امور سے متعلق سوالات کے جواب بھی دیے۔ |
s-522
| مصر کے فوجی حکمرانوں نے گزشتہ ماہ عبوری دستور کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جاریہ سال نومبر تک صدارتی انتخابات منعقد کروائے جائیں_گے۔ |
s-523
| فروری مےں بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج کے بعد حسنی مبارک کو صدارتی عہدہ چھوڑنا پڑا۔ |
s-524
| انھوں نے بتایا کہ مصر کے حکام نے خود اپنے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کو فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی ہے اور الیکشن کمیشن نے انھیں درکار تکنیکی تعاون فراہم کرنے کا تیقن دیا ہے۔ |
s-525
| چیف الیکشن کمشنر نے مصر کو سیاہی کی کچھ مقدار فراہم کرنے سے بھی اتفاق کیا۔ |
s-526
| یہ سیاہی رائےدہندگان کی جانب سے حق رائےدہی سے استفادہ کے بعد بطور نشان استعمال کی جاتی ہے۔ |
s-527
| اس کی خصوصیت یہ ہے کہ زیادہ دن تک اس کا اثر برقرار رہتا ہے اور انتخابی دھاندلیوں بالخصوص اےک سے زائد مرتبہ رائے_دہی مےں حصہ لینے کا موقع نہیں رہتا۔ |
s-528
| اکشے راوت نے بتایا کہ مصر کے حکام ہندوستان کے اس جذبہ خیرسگالی سے کافی متاثر ہوئے۔ |
s-529
| انھوں نے چیف الیکشن کمشنر کے زیر قیادت وفد کے دورہ کو اطمینان_بخش اور کارآمد قرار دیا اور کہا کہ جو امور طئے کئے گئے ہےں ان کے تعلق سے سفارتی ذرائع سے اقدامات کئے جائیں_گے۔ |
s-530
| مصر کی موجودہ حکومت کی خواہش پر وفد نے یہ دورہ کیا تھا کیوںکہ حکام نے انتخابی عمل مےں ہندوستان کی مدد اور یہاں کے تجربہ سے استفادہ کی خواہش ظاہر کی تھی۔ |
s-531
| ہندوستان کو انتخابی عمل کا وسیع_تر تجربہ ہے جسے اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام کے تحت تسلیم کیا جا چکا ہے۔ |
s-532
| چنانچہ ہندوستان سے مصر مےں انتخابی عمل مےں تعاون کی خواہش ظاہر کی گئی تھی۔ |
s-533
| اکشے راوت نے بتایا کہ اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام مےں بھی عرب خطے مےں جہاں انتخابی عمل شروع ہونے جا رہا ہے وہاں درکار مشاورت اور مدد فراہم کرنے کی خواہش کی ہے۔ |
s-534
| اس کا اےک اجلاس قاہرہ مےں 2 اور 3 مئی کو منعقد ہوگا جس مےں میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے نمائندہ بھی شرکت کریں_گے۔ |
s-535
| حسنی مبارک دور کے زوال کے بعد پہلی مرتبہ مصر مےں جمہوری انتخابات منعقد ہونے جا رہے ہےں۔ |