Dependency Tree

Universal Dependencies - Urdu - UDTB

LanguageUrdu
ProjectUDTB
Corpus Parttest

Select a sentence

Showing 402 - 501 of 535 • previousnext

s-402 آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ مسلم پرسنل لا قوانین مےں تبدیلیوں کو روکنے کے لیے اس کی کوششوں مےں شامل ہو جائیں۔
s-403 پرسنل لا بورڈ نے وقف ترمیمی بل 2010 اور حقِ تعلیم 2009 مےں ترمیمات کی مخالفت کی ہے، جس تعلق سے کہا جاتا ہے کہ یہ قوانین مسلمانوں کے مفادات کے مغائر ہے۔
s-404 ایرانڈیا انتظامیہ نے ہڑتال کرنے والے پائلٹس کو سخت وارننگ دی ہے جبکہ وزیر شہری ہوابازی ویلا روی احتجاجی انڈین ایرلائنس پائلٹس پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کے مطالبہ کو قبول کرنے کے امکان کو مسترد کر دیا۔
s-405 انہوں نے کہا کہ چاقو گردن پر رکھ کر تنخواہ مےں اضافہ کا مطالبہ ٹھیک نہیں ہے۔
s-406 ان کے مطالبات کا پینل کی جانب سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
s-407 ہڑتال کو غیرذمہ_دارانہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پر پائلٹس کی دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں ہوگا کیونکہ ملک مےں سب سے زیادہ تنخواہیں پائلٹس کو ہی دی جاتی ہےں۔
s-408 اس لئے انہیں ذمہ_دارانہ مظاہرہ کرنا چاہیے۔
s-409 دہلی ہائی کورٹ نے ہڑتالی پائلٹس کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی ہڑتال سے دستبردار ہو کر کام پر رجوع ہو جائیں۔
s-410 عدالت نے ان کے مطالبہ سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ انہیں جو کچھ بھی مشکلات ہےں وہ دور کر دیے جائیں_گے آپ اپنا معاملہ جسٹس ایس سی دھرم ادھیکاری کمیٹی سے رجوع کریں۔
s-411 گجرات فرقہ_وارانہ فسادات کی تحقیقات کرنے والے ناناوتی کمیشن نے سینئر آئی پی ایس عہدیدار سنجیو بھٹ کو طلب کیا ہے، جنہوں نے گجرات فسادات کے لیے چیف منسٹر نریندر مودی کو ذمہ_دار قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ مےں حلف_نامہ داخل کیا ہے۔
s-412 ناناوتی کمیشن نے انہیں 16 مئی کو حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔
s-413 ذرائع نے کہا کہ کمیشن نے بھٹ سے کہا ہے کہ وہ گجرات فسادات کے متاثرین کی نمائندگی کرنے والی این جی او جن سنگھرش منچ کی جانب سے داخل_کردہ درخواست کے پیش نظر وہ 16 مئی کو اس کے سامنے حاضر ہوں۔
s-414 این جی او نے کل ناناوتی کمیشن سے رجوع ہو کر اس سے درخواست کی کہ فسادات مےں چیف منسٹر نریندر مودی کا ہاتھ ہونے سے متعلق سنجیو بھٹ کے حلف_نامہ کی تحقیقات کروائی جائیں۔
s-415 این جی او کے کنوینر امریش پٹیل نے درخواست مےں کہا ہے کہ سنجیو بھٹ سے پوچھ گچھ نہایت ہی ضروری ہوگی اور ان سے حاصل ہونے والی معلومات ہی ٹھوس ثبوت ثابت ہوں_گی اور یہ فیصلہ کیا جا سکےگا کہ مابعد گودھرا فسادات کے دوران چیف منسٹر مودی اور دیگر کا کیا رول تھا۔
s-416 سنجیو بھٹ نے سپریم کورٹ مےں داخل_کردہ اپنے حلف_نامہ مےں الزام عائد کیا ہے کہ نریندر مودی نے بحیثیت چیف منسٹر ریاستی عہدیداروں کو ہدایت دی تھی کہ وہ ہندوؤں کے غم و غصہ کو روکنے کی کوشش نہ کریں بلکہ مسلمانوں کو سبق سکھانے کے لیے ہندوؤں کو فساد برپا کرنے کی پوری اجازت دے دیں۔
s-417 مغربی بنگال مےں آج تیسرے مرحلے کی رائے_دہی ہوئی جو بحیثیت مجموعی پرامن رہی۔
s-418 کولکتہ میٹروپولیٹن شہر کے بشمول متصلہ نارتھ اور ساؤتھ 24 پرگنا اضلاع مےں 75 اسمبلی حلقوں مےں آج 78.3 فیصد رائے_دہی ریکارڈ کی گئی۔
s-419 چیف الیکٹرول آفیسر سنیل کمار گپتا نے بتایا کہ بحیثیت مجموعی 78.3 فیصد رائے_دہی ریکارڈ کی گئی۔
s-420 انھوں نے کہا کہ 3 اضلاع مےں پرامن رائے_دہی یقینی بنانے کے لیے 60 ہزار سے زائد سنٹرل سکیوریٹی فورس کو تعینات کیا گیا تھا۔
s-421 انھوں نے بتایا کہ بعض مقامات سے الکٹرانک ووٹنگ مشین مےں خرابی کی شکایات وصول ہوئیں اور فوری طور پر ان ووٹنگ مشینوں کو تبدیل کر دیا گیا۔
s-422 ایڈیشنل سی ای او این کے ساہنا نے بتایا کہ انتخابی قواعد کی خلاف_ورزی کی شکایت پر 17 پریسائیڈنگ آفیسر کی تبدیلی عمل مےں آئی۔
s-423 آج تیسرے مرحلے کی رائے_دہی مےں جو امیدوار حصہ لے رہے ہےں، اُن مےں قابل ذکر چیف منسٹر بدھا دیپ بھٹاچارجی، وزیر فینانس آسم داس گپتا، قائد اپوزیشن پارتھا چٹرجی، کولکتہ مےئر سون چٹرجی اور سابق فکی سکریٹری جنرل امیت مشرا شامل ہےں۔
s-424 نارتھ 24 پرگنا ضلع سے ملی اطلاع کے مطابق بیج پور مےں سی پی آئی ایم کے دفتر کو حریف سیاسی جماعت کے حامیوں نے نقصان پہنچایا۔
s-425 پولیس کے مطابق بیج پور مےں اےک بوتھ کے باہر حملے مےں سی پی آئی ایم پولنگ ایجنٹ زخمی ہو گیا۔
s-426 اےک اور مقام پر تلبیس_شخصی کے لیے اےک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
s-427 پولیس نے بتایا کہ ساؤتھ 24 پرگنا ضلع مےں 2 معمر خواتین لو لگنے سے فوت ہو گئیں۔
s-428 ڈیزل کی قیمتوں مےں تقریباً دس ماہ سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی لیکن ایسا لگتا ہے کہ آئندہ ماہ فی لیٹر 2 روپئے تک کا اضافہ کیا جائےگا، جس سے تیل کی کمپنیوں کو فی لیٹر ڈیزل پر ہونے والے 16.10 روپئے خسارہ سے کسی قدر راحت ملےگی۔
s-429 تیل کی کمپنیاں آئندہ ماہ پٹرول کی قیمت مےں بھی فی لیٹر 3 روپئے اضافہ کی تجویز پر غور کر رہی ہےں اور سمجھا جاتا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں مےں بھی اُسی وقت فی لیٹر 2 روپئے تک اضافہ کر دیا جائےگا۔
s-430 پٹرول کی قیمتوں کو سرکاری کنٹرول سے آزاد کرنے کے بعد تیل کی کمپنیوں نے وسط جنوری سے اب تک قیمت مےں اضافہ نہیں کیا ہے اور اس وقت فی لیٹر خسارہ بڑھ کر 7 روپئے تک پہنچ گیا ہے۔
s-431 تیل کی صنعت سے وابستہ سینیر ایکزیکٹیوز نے ڈیزل کی قیمت مےں فی لیٹر 2 روپئے اور پٹرول کی قیمت مےں فی لیٹر 3 روپئے اضافہ کو ناگزیر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کروڈ آئیل کی قیمتوں مےں غیرمعمولی اضافہ کی وجہ سے یہ فیصلہ ضروری ہے۔
s-432 2010 مےں افراط_زر کی بنا پر حکومت نے قیمتوں پر کڑی نظر رکھی تھی چنانچہ جاریہ سال اسمبلی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی حکومت کے لیے بھی قیمتوں مےں اضافے کے سلسلے مےں ماحول سازگار ہو جائےگا۔
s-433 کانگریس زیر قیادت یو پی اے حکومت کی کلیدی حلیف ڈی ایم کے نے مرکز سے سری لنکا مےں جنگی جرائم کے ذمہ_داروں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
s-434 اقوام متحدہ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے جس مےں اس کے مطابق سری لنکا کی فوج اور ایل ٹی ٹی ای کے مابین جنگ کے آخری مراحل مےں ہزاروں عام شہریوں کی ہلاکت واقع ہوئی, ڈی ایم کے کی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے کہا کہ یو پی اے مےں شامل جماعتوں کو مل کر ذمہ_داروں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنانا چاہیے۔
s-435 اس دوران انا ڈی ایم کے سربراہ جئے للیتا نے بھی حکومت ہند پر سری لنکا کے صدر مہندرا راجہ پکسے کے خلاف جنگی جرائم اور نسل_کشی کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع ہونے پر زور دیا۔
s-436 جئے للیتا نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے حکومت سری لنکا کے اس دعویٰ کو غلط ثابت کر دیا ہے کہ انسانی بنیادوں پر یہ کارروائی کی گئی اور جانی و مالی نقصانات کم سے کم ہوئے۔
s-437 جئے للیتا نے راجہ پکسے کے خلاف جنگی جرائم اور نسل_کشی کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔
s-438 سیشن کورٹ آرتھر روڈ سنٹرل جیل کے عہدیدار کی جانب سے دائرکردہ درخواست کی 7 مئی کو سماعت کرےگی جس مےں حسن علی خان کو پاسپورٹ جعل_سازی مقدمہ کے سلسلے مےں پٹنہ منتقل کرنے کے لیے اجازت طلب کی گئی ہے۔
s-439 اسی تاریخ کو حسن علی خان کو ریمانڈ مےں توسیع کے لیے پیش کیا جانے والا ہے۔
s-440 پٹنہ پولیس نے کل عدالت سے رجوع ہوتے ہوئے حسن علی خان کو تحویل مےں دینے کی خواہش کی تھی۔
s-441 حسن علی خان کے وکیل آئی پی بگاڈیا نے اس درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ وارنٹ آرتھر روڈ جیل کے نام ہے اور عدالت کے نام سے نہیں بھیجا گیا ہے چنانچہ اسے واپس کر دیا جانا چاہئے۔
s-442 تاہم ایڈیشنل سینئر جیلر آرتھر روڈ گویند پاٹل نے درخواست دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی کی سیشن کورٹ جیل کے حکام کو ملزم حسن علی خان کو پٹنہ روانہ کرنے کی اجازت دے سکتی ہے کیوںکہ حسن علی خان اس وقت عدالت کی تحویل مےں ہےں۔
s-443 انھیں 7 مئی تک کے لیے اس سے پہلے عدالتی تحویل مےں دیا گیا تھا۔
s-444 عدالت 4 مئی کو ملزم کو طبی مدد فراہم کرنے کی درخواست پر بھی غور کریگی کیونکہ حسن علی خان نے کہا کہ وہ ذیابطیس کے مریض ہےں اور انھیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔
s-445 وزیراعظم منموہن سنگھ کی صدارت مےں منعقد ہوئے اےک اعلی سطحی اجلاس مےں مہاراشٹرا کے مقام جیٹاپور مےں فرانس کے اشتراک سے نیوکلیر پراجکٹ کی تعمیر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ شیو سینا اور دوسری تنظیمیں جاپان مےں فوکوشیما نیوکلیر تباہی کے حوالے سے اس پراجکٹ کی شدید مخالفت کر رہی ہےں اور اس سلسلہ مےں تارہ پور سے جیٹا پور تک یاترا بھی نکالی گئی جو سہ روزہ احتجاجی پروگرام کا نقطہ عروج تھا۔
s-446 احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ مےں اےک نوجوان تبریز سائکر جاں_بحق ہو چکا ہے۔
s-447 نیوکلیر پاور پراجکٹ کے قیام کی مخالفت کرنے والی جماعتوں اور تنظیموں نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ اس پراجکٹ کی تعمیر سے ماحولیات کو سنگین خطرہ لاحق ہوگا اور کسی بھی ناگہانی صورت_حال مےں انسانی جانوں کو زبردست خطرہ لاحق ہو سکتا ہے فوکوشیما نیوکلیر تباہی اس کی تازہ مثال ہے۔
s-448 حکومت نے یقین دلایا ہے کہ حفاظتی پہلووں کو اولین ترجیح دی جائےگی حکومت کے اعلی سطحی اجلاس نے نیوکلیر پراجکٹ کی تعمیر کی مخالفت کو سیاسی مقصدبراری سے تعبیر کیا اور مخالفت کرنے والی تنظیموں پر عوام کے جذبات بھڑکانے کا الزام لگایا ہے حالانکہ جاپان مےں ہوئی نیوکلیر تباہی اور انسانی جانوں کے نقصان پر جیٹاپور پراجکٹ کی مخالفت فطری ردعمل ہے۔
s-449 رہی بات کسی بھی مسئلہ کے سیاسی استحصال کی تو خود کانگریس دودھ کی دھلی نہیں ہے۔
s-450 بعض اوقات تو سیاسی جماعتیں نان_ایشو پر بھی سیاسی چال چلتی ہےں۔
s-451 جیٹاپور نیوکلیر پاور پلانٹ کی تعمیر کا مسئلہ تو انسانی جانوں کے تحفظ اور ماحولیاتی حفاظت سے جڑا ہے اور پھر اس پراجکٹ کی تعمیر کی صورت مےں بہت سے لوگوں کو نقل مقام بھی کرنا پڑےگا۔
s-452 ایسے مےں شیو سینا, بائیں بازو اور دوسری جماعتیں و تنظیمیں احتجاج کر رہی ہےں تو یہ بالکلیہ عوامی مسئلہ پر احتجاج ہے۔
s-453 اور اس قسم کے احتجاج کو فطری طور پر عوام کی تائید حاصل رہیگی جس مقام پر نیوکلیر پاور پراجکٹ تعمیر کیا جانے والا ہے وہ شیو سینا کے رکن اسمبلی ارجن سالوی کا حلقہ ہے جو مظاہرین کے ساتھ اس مسئلہ پر گرفتاری دے چکے ہےں۔
s-454 دلچسپ بات یہ ہے کہ ساکری نیٹ دیہات مےں جہاں گڑبڑ اور پرتشدد احتجاج پر پولیس کے طاقت استعمال کرنے سے تبریز کی جان گئی, مسلم اکثریتی دیہات ہے اور یہ وہ مقام ہے جہاں مسلمان ہمیشہ کانگریس کی تائید کرتے رہے لیکن 2002 ء مےں حالات تبدیل ہو گئے اور مقامی مسلمانوں کی خاصی تعداد نے شیو سینا مےں شمولیت اختیار کر لی اور وہاں شیو سینا کی برانچ بھی قائم ہو گئی۔
s-455 شیو سینا کونکن علاقہ مےں کانکنی اور پاور پلانٹس کے قیام کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہی ہے۔
s-456 کانگریس حکومت نے 1992 مےں جب دابھول پاور پراجکٹ شروع کیا تھا, تب بھی احتجاج کیا تھا اور 1995 ء مےں بی جے پی - شیو سینا مخلوط حکومت نے برقی خریدی معاہدہ کو منسوخ کرنے کے بعد اس پراجکٹ کا معاملہ ازسرنو طے کیا تھا اور پراجکٹ کے مرحلہ دو پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
s-457 ساکری نیٹ دیہات مےں 18 اپریل کو شیو سینا کی طرف سے کیے گئے پرتشدد احتجاج سے کافی بےچینی پائی جاتی ہے۔
s-458 شیو سینا کے ایگزیکیٹو صدر ادھو ٹھاکرے ساکری نیٹ کے مہلوک تبریز کے گھر گئے اور متعلقین کو پرسہ دیا۔
s-459 جیٹاپور نیوکلیر پراجکٹ کے خلاف عوام مےں ناراضگی ہے اور بیدخل کئے جانے والے افراد کے لیے حکومت نے جس معاوضہ پیکیج کا اعلان کیا ہے مقامی عوام نے اسے قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔
s-460 مرکزی حکومت کی طرف سے جیٹاپور نیوکلیر پراجکٹ کی تعمیر جاری رکھنے کے فیصلہ کے بعد شیو سینا اور دوسری تنظیمیں مقامی عوام سے مشاورت کے ذریعہ مستقبل کے احتجاجی پروگرام کو قطعیت دینے والی ہےں۔
s-461 جیٹاپور نیوکلیر پاور پراجکٹ مسئلہ پر کونکنی علاقہ مےں کانگریس اور شیوسینا مےں طویل سیاسی لڑائی چھڑے_گی اور یہ مسئلہ آنے والے دنوں مےں ریاست کی کانگریس, این سی پی اور مرکز کی یو پی اے حکومت کے لئے اےک نیا درد سر بن سکتا ہے۔
s-462 دھنباد کے مٹکوریہ علاقہ مےں ناجائز قبضوں کے خلاف کارروائی کے دوران احتجاجیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ مےں 3 ہلاک ہو گئے جبکہ سپرنٹنڈنٹ پولیس کے بشمول دیگر 22 افراد زخمی ہوئے۔
s-463 بعض غیرسماجی عناصر کی اشتعال_انگیزی کے باعث یہ فساد بھڑک اٹھا تھا۔
s-464 صورتحال کشیدہ ہونے سے حکام نے غیرمعینہ مدت کا کرفیو نافذ کیا ہے۔
s-465 اےک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
s-466 تقریباً زخمیوں مےں بعض کو گولی لگنے سے زخم آئے ہیں۔
s-467 غیرمجاز تعمیرات کے انہدام کو روکنے کے لیے مقامی افراد کی مزاحمت کے بعد دھنباد مےں تشدد بھڑک اٹھا تھا۔
s-468 امریکی جیلوں مےں انسانی حقوق کی بدترین اور بھیانک خلافورزیوں کا نوٹ لیے بغیر عالمی طاقتیں مشرق وسطی اور عرب ملکوں مےں انسانی حقوق کی دہائی دے کر اپنے اصولوں کا جانبدارانہ مظاہرہ کرتی ہیں۔
s-469 گزشتہ زائد 6 سال سے ان قیدیوں کو امریکی سیکوریٹی عہدیداروں نے کسی قانونی کارروائی کے بغیر جیل مےں رکھا ہے۔
s-470 جس مےں زائد از 700 فوجی دستاویزات مےں نئی اور تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
s-471 فوجی انٹلیجنس عہدیداروں نے فروری 2002 سے جنوری 2009 تک گوانتاناموبے جیل مےں محروسین کی تفصیلات درج کی ہیں۔
s-472 افغانستان کے بارے مےں لکھی گئی نظم رکھنے والے شہری کو بھی امریکی فوج نے جیل مےں ڈال دیا۔
s-473 جیل کے ان بےیار و مددگار قیدیوں کی انسانی صحت کی تفصیلات رونگٹے کھڑے کر دیتی ہیں۔
s-474 گزشتہ زائد 6 سال سے ان قیدیوں کو امریکی سیکوریٹی عہدیداروں نے کسی قانونی کارروائی کے بغیر جیل مےں رکھا ہے۔
s-475 بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل کا قیام امریکہ نے صرف القاعدہ کے نٹ_ورک سے وابستہ افراد کو سزا دینے کے لئے بنایا تھا۔
s-476 قیدیوں کو پانی کے جہاز یا کشتیوں کی سواری, نیند سے محروم رکھنے کی سزا اور تیز آواز والی موسیقی سے کان پھاڑ دینے والی سزا دی جا رہی ہے۔
s-477 انسانیت کے خلاف ہونے والی اس ناانصافی اور غیرقانونی حراست پر ساری دنیا کی حقوق انسانی کی علمبردار تنظیمیں خاموش ہیں۔
s-478 عام رائے یہی ہے کہ امریکہ خود اپنی ناکام پالیسیوں اور مایوس_کن منصوبوں کے دائرہ مےں مقید ہوتا جا رہا ہے۔
s-479 اس کی گوانتاناموبے جیسی غیرانسانی جیلوں کی وجہ سے دنیا بھر مےں ظلم و زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے کو دہشت_گردی کی نئی تاریخ مرتب کرنے والی تنظیمیں مجتمع ہو رہی ہیں۔
s-480 القاعدہ کے سربراہ کی گرفتاری کی صورت مےں نیوکلیر حملے کئے جانے کی دھمکی کے پیش نظر امریکی پالیسی_ساز اداروں نے اپنی فوجی کارروائیوں کا رخ معصوم انسانوں کی جانب موڑ کر صورتحال مزید بھیانک بنا دی ہے
s-481 اس طرح کی مفاہمانہ پالیسیوں پر غور و خوض کے دن گذارنے والی امریکی نظم و نسق نے اپنی جیلوں مےں محروس قیدیوں کو دی جانے والی اذیت_ناک سزاؤں پر کبھی غور نہیں کیا۔
s-482 القاعدہ سے مفاہمت کئے بغیر طالبان سے مکمل صلح کرنے اور ملا عمر کو رہا کرا کر اپنی غرض پوری کرنے کی فکر رکھنے والی امریکی فوج اور نظم و نسق کو ذاتی مفادات بھی عزیز ہیں۔
s-483 سابق صدر جارج بش کے نقش قدم پر چلنے والے بارک اوباما کو اپنی دوسری میعاد کے لئے انتخابی مقابلہ_آرائی کی تیاری کرنی ہے۔
s-484 آنے والے انتخابات مےں انہیں دیگر امور کے علاوہ ملکی معاملات مےں ناکامیوں کا بھی سامنا کرنا پڑےگا۔
s-485 افغانستان و عراق مےں ہوئی ناکامیاں بھی ان کا تعاقب کریں_گی۔
s-486 عراق کی ابوغریب جیل سے لے کر کیوبا کی گوانتاناموبے جیل کے قیدیوں کی آہ و بکا بھی ان کا تعاقب کر رہی ہیں۔
s-487 اوباما کی اندرون ملک پالیسی مسائل کا شکار ہے تو ان کی خارجہ پالیسی بھی تین طرح سے متاثر نظر آ رہی ہے۔
s-488 اول تو وہ بین_الاقوامی مسائل مےں ترجیحات کا تعین نہیں کر سکے۔
s-489 مشرق وسطی, مصر, تیونس اور اب لیبیا کے مسئلہ پر ان کی پالیسیاں عالمی تنقیدوں سے دوچار ہیں۔
s-490 ایسے مےں خود امریکی فوجی انٹلیجنس عہدیداروں نے گوانتاناموبے جیل سے متعلق 700 فوجی دستاویزات کو امریکی عوام کے سامنے پیش کیا ہے تو ان دستاویزات مےں ظاہرکردہ گوانتاناموبے قیدیوں کی تفصیلات امریکی نظم و نسق کے لئے خاصکر اوباما کے لئے آئندہ کے انتخابی امکانات کو ٹھیس پہنچا سکتی ہےں۔
s-491 کیونکہ گوانتاناموبے جیل سب سے زیادہ بدنام جیل ہے اس کے جائزہ کی رپورٹ پر اےک طویل بحث چھڑ جائے تو جیل کے قیدیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیرانسانی سلوک پر سیاسی ہلچل پیدا ہو جائےگی کیونکہ قیدیوں کو مقدمہ کے بغیر طویل مدت تک محروس رکھنا غیرمنصفانہ کارروائی ہے۔
s-492 امریکی نظم و نسق یا فوج نے قیدیوں کی غیرقانونی طویل مدت کی حراست پر اپنے موقف کو واضح نہیں کیا ہے۔
s-493 امریکی عدالتوں مےں ججس نے بھی سرکاری الزامات اور حوالہ_جات کو مسترد کر دیا ہے۔
s-494 بدنام زمانہ امریکی جیلوں کی دردناک داستانیں منظر عام پر آنے کے باوجود انسانی حقوق کی دہائی دینے والے امریکہ نے 2007 سے کئی نئے قیدیوں کو محروس کیا ہے۔
s-495 اب اوباما کے لئے دوسری میعاد پر فائز ہونا ری_پبلکن اور عوام کو مطمئن کروائے بغیر ممکن نہیں ہے۔
s-496 بعض ری_پبلکن ارکان نے گوانتاناموبے قیدیوں کے علاوہ دیگر خارجی پالیسیوں پر اوباما نظم و نسق کی کارکردگی پر سوال اٹھانا شروع کیا ہے۔
s-497 ایسے مےں امریکی بدنام جیلوں کے قیدیوں کے معاملے مےں اوباما کا موقف ان کے سیاسی مستقبل کا تعین کرےگا۔
s-498 بالی_ووڈ اداکار شائنی آہوجہ کو ملازمہ کی عصمت_ریزی کا مجرم قرار دیتے ہوئے ٹرائیل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کے تقریباً اےک ماہ بعد ممبئی ہائی کورٹ نے آج اُن کی ضمانت منظور کر لی۔
s-499 جسٹس اے آر جوشی نے شائنی آہوجہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں 15000 روپئے کی شخصی ضمانت کی تعمیل کا حکم دیا۔
s-500 جج نے یہ احساس ظاہر کیا کہ اس وقت انھیں تحویل مےں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے کیوںکہ پہلے ہی مجرم قرار دیا جا چکا ہے تاہم جج نے انھیں عدالت کی اجازت کے بغیر ملک نہ چھوڑنے کی ہدایت دی۔
s-501 شائنی آہوجہ کو سیشن کورٹ نے 30 مارچ کو مجرم قرار دیا تھا اور اس کے فوری بعد انھوں نے ہائی کورٹ مےں اپیل دائر کی تھی۔

Text viewDownload CoNNL-U