Dependency Tree

Universal Dependencies - Urdu - UDTB

LanguageUrdu
ProjectUDTB
Corpus Partdev
AnnotationBhat, Riyaz Ahmad; Zeman, Daniel

Select a sentence

Showing 102 - 201 of 552 • previousnext

s-102 اس موقع پر سراج صمدانی خاذن اسٹون ویلفیر اسوسی ایشن یوسف سارڈا سومانی و دیگر موجود تھے۔
s-103 تفصیلات کے مطابق کلاسک موٹر سیکل ورکس واقع شیواجی چوک پر قسط وصول کرنے کی غرض سے سنتوش کمار پہنچا۔
s-104 دراصل مذکورہ دونوں بھائی کے کپل چٹ_فنڈ مےں اپنی رقم جمع کروا رہے تھے۔
s-105 ریاستی وزیر آئی ٹی مسٹر پنالہ لکشمیا 29 اپریل کو جنگاؤں کا دورہ کریں_گے اور کئی اےک پروگرامس مےں حصہ لیں_گے۔
s-106 مہیلا کانگریس صدر ورنگل پنالہ وائی_شالی نے بتایا کہ جے چکا را دیو دلاپراجکٹ کے تحت گوداوری کے پانی کنال کا کل چیٹاکوڈور کے پاس ریاستی وزیر افتتاح کریں_گے۔
s-107 جنگاؤں کے عوام کئی سالوں سے پینے کے پانی کے لئے مشکلات اٹھا رہے ہےں۔
s-108 اس کنال کے پاس Water Filter Bed قائم کیا گیا ہے اور فلٹر کا پانی جنگاؤں مےں سپلائی کیا جائےگا۔
s-109 کل صبح 9.30 بجے کنال کے افتتاح کے بعد مستقر پر کمیونٹی ہال کا افتتاح کیا جائےگا۔
s-110 گنڈلہ گڈہ کے پاس ترکاری مارکٹ کامپلکس کا بھی افتتاح ریاستی وزیر کریں_گے۔
s-111 جنگاؤں مارکٹ کمیٹی چیرمین وائی سدھاکر کو نامزد کیا گیا ہے۔
s-112 کل حلف_برداری تقریب دوپہر مےں مارکٹ کے احاطہ مےں منعقد کی جا رہی ہے۔
s-113 ریاستی وزیر کے بااعتماد قائد ہےں۔
s-114 ریاستی وزیر کے اسمبلی انتخابات مےں جنگاؤں انچارج رہتے ہوئے سرگرم کام کیا۔
s-115 مارکٹ کمیٹی چیرمین کے لئے وائی سدھاکر کو نامزد کرنے پر کئی اےک قائدین نے مبارکباد پیش کی۔
s-116 اس عہدے کے لئے کئی اےک دعویدار تھے۔
s-117 جنگاؤں آر ڈی او کی حیثیت سے ایم ہریتا نے جائزہ حاصل کر لیا۔
s-118 یہاں پر کام کرنے والے آر ڈی او ونئے کرشنا ریڈی کو ترقی دیتے ہوئے DOMA P.D ورنگل مقرر کیا گیا۔
s-119 مولانا محمد خواجہ محی الدین معتمد کے بموجب تحریک منہاج الاسلام اے پی الھند کے زیر اہتمام جلسہ تذکرہ شیخ الاسلام امام انوراللہ فاوقی چشتی بانی جامعہ نظامیہ 30 اپریل ہفتہ بعد نماز عشاء جامع مسجد اقصی جڑچرلہ مےں منعقد کیا جا رہا ہے۔
s-120 پندرہ نکاتی عمل_آوری پروگرام صدرنشین مسٹر عزیز پاشاہ رکن راجیہ سبھا کی صدارت مےں ضلع عادل_آباد مےں اقلیتوں کے تعلق سے پندرہ نکاتی پروگرام عمل_آوری کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
s-121 جس مےں ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے اشوک کے علاوہ تمام محکمہ_جات سے تعلق رکھنے والے ضلع کے سرکردہ عہدیداران موجود تھے۔
s-122 علاوہ_ازیں مستقر نرمل کے ایسے محلہ_جات جہاں پر مسلم آبادی کثرت سے موجود ہونے کے باوجود پرائمری ہیلت سنٹر کی عدم_موجودگی پر بھی توجہ دلائی۔
s-123 علاوہ_ازیں مرکزی حکومت کی جانب سے مدون_کردہ پندرہ نکاتی پروگرام جو صرف اقلیتوں کی فلاح و بہبودگی کی غرض سے بنایا گیا ہے اس کی تشہیر کرتے ہوئے اقلیتوں کو واقف کرانے پر زور دیا گیا۔
s-124 اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے قرضہ_جات کی عدم_اجرائی پر بھی رکن راجیہ سبھا مسٹر عزیز پاشاہ کی توجہ مبذول کرائی گئی۔
s-125 اقلیتوں کے تعلق سے منعقدہ اس پروگرام مےں اردو کو نظرانداز کرتے ہوئے'' تلگو زبان'' مےں شہ_نشین پر لگائے گئے بیانر تنقید کا نشانہ بنا۔
s-126 مستقر عادل_آباد کے میدان عیدگاہ مےں وقف اراضی کے تحت تعمیر کئے جانے والے کامپلکس پر بھی تنقید کرتے ہوئے تعمیری کام کرانے اےک کمیٹی قائم کرنے پر زور دیا گیا۔
s-127 جس پر صدرنشین ضلع وقف بورڈ مسٹر سلیم رانا نے صفائی پیش کرتے ہوئے تعمیری کام مےں پیدا ہونے والے تعطل کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ آنجہانی چیف منسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی اجازت سے شاپنگ کامپلکس تعمیر کیا جا رہا ہے۔
s-128 ان کے دور مےں پانچ لاکھ روپئے حاصل ہوئے تھے۔
s-129 بعد_ازاں دو سال سے رقم حاصل نہ ہونے پر تعمیری کام مےں رکاوٹ پیدا ہو چکی تھی۔
s-130 اب جب کہ پانچ لاکھ روپئے حاصل ہونے پر تعمیری کام جاری کیا گیا, انہوں نے مزید 10 لاکھ روپئے کی منظوری کا حکومت اور ضلع انچارج اقلیتی پندرہ نکاتی پروگرام مسٹر عزیز پاشاہ سے مطالبہ کیا۔
s-131 جس پر ضلع کلکٹر مسٹر اے اشوک نے اعتراف کیا کہ ضلع عادل_آباد کے اقلیتوں کے تعلق سے حکومت کی جانب سے پہونچائی جانے والی سہولتیں ناکافی ہےں۔
s-132 آئندہ مزید ان مےں اضافہ کرتے ہوئے اقلیتوں کو زندگی کے ہر شعبہ مےں نمایاں سہولتیں فراہم کرنے کا تیقن دیا۔
s-133 خصوصیت کے ساتھ ضلع کلکٹر نے اس موقع پر ضلع کے تمام سرکردہ عہدیداران کو ہدایت دی کہ وہ دفاتر مےں دیگر زبانوں کے ساتھ اردو مےں تحریرکردہ بورڈ نصب کریں۔
s-134 ضلع کلکٹر نے کہا کہ اردو کو دوسری سرکاری زبان کا موقف حاصل ہے جس کے پیش_نظر اردو کے ساتھ مکمل انصاف کرنے کا تیقن دیا۔
s-135 قبل_ازیں مسٹر عزیز پاشاہ کو تہنیت پیش کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے شال اڑھائی اور گلپوشی کے علاوہ اےک مومنٹو پیش کیا۔
s-136 حیدرآباد آرٹس اینڈ کلچرل اسوسی ایشن کی جانب سے میوزیکل پروگرام'' یہ کس نے گیت چھیڑا'' کے زیر عنوان یکم مئی شام 6.30 بجے رویندر بھارتی تھیٹر پر مکیش میموریل سوسائٹی ورنگل و ڈپارٹمنٹ آف کلچرل حکومت آندھراپردیش کے اشتراک سے پیش کیا جائےگا۔
s-137 جس مےں ورنگل کے ممتاز گلوکار احسان مکیش، آنجہانی مکیش کے سدابہار نغمیں سنائیں_گے۔
s-138 شو کی کامپیرنگ مشہور اینکر کے بی جانی کی ہوگی۔
s-139 اس پروگرام مےں داخلہ بذریعہ دعوت_نامہ ہوگا۔
s-140 تفصیلات کے لئے فون نمبر 9908186939 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔
s-141 بھینسہ MPDO آفس مےں معذورین کا اےک اجلاس منعقد کیا گیا۔
s-142 اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر سائنا نے کہا کہ حکومت معذوروں کو سہولتیں فراہم کرنے مےں لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
s-143 انہوں نے کہا کہ حکومت معززین کو سرٹیفکیٹ کی اجرائی اور سہولتوں مےں لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں ورنہ منظم انداز مےں احتجاج کئے جائیں_گے۔
s-144 اس پروگرام کو مختلف قائدین نے بھی مخاطب کرتے ہوئے معذورین کے ساتھ اپنے اور ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلوایا۔
s-145 چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی نے کہا کہ تعلیم کے معاملے مےں فنڈس کبھی رکاوٹ نہیں بنیں_گے۔
s-146 انہوں نے اسکول عمارتوں، ٹائلٹ بلاکس اور دیگر انفراسٹرکچر کے لئے درکار فنڈس کے سلسلے مےں جامع منصوبہ تیار کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی اور کہا کہ درکار فنڈس ترجیحی اساس پر جاری کئے جائیں_گے۔
s-147 انہوں نے محکمہ تعلیم، پرائمری، سیکنڈری اور انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے عہدیداروں کو جہاں کہیں ضرورت ہو، فوری اساتذہ کا تقرر کرنے کے اقدامات کی ہدایت دی۔
s-148 چیف منسٹر نے کہا کہ اساتذہ کا تقرر تمام ایجنسیوں کے ذریعہ فوری طور پر کیا جانا چاہئے۔
s-149 امدادی کالیجس مےں اساتذہ کے تقرر پر عائد امتناع کو برخاست کے بارے مےں بھی انہوں نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔
s-150 چیف منسٹر نے آج اسکول اینڈ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن اور سرواشکھشا ابھیان کے علاوہ راشٹریہ مدھیامک شکھشا ابھیان کی کارکردگی کا سکریٹریٹ مےں منعقدہ اجلاس مےں جائزہ لیا۔
s-151 انہوں نے حکومت کے منظورہ تمام نئے جونیر کالیجس کے لئے درکار عمارتوں، ٹیچنگ اسٹاف اور دیگر انفراسٹرکچر کی فراہمی سے بھی اتفاق کیا۔
s-152 انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سکریٹری کو تمام درکار تفصیلات تیار کرنی چاہئے۔
s-153 عہدیداروں نے چیف منسٹر کو بتایا کہ سرواشکھشا ابھیان (ایس ایس اے) پر 2001 - 2002 ء سے عمل کیا جا رہا ہے تاکہ یونیورسیل ایلیمنٹری ایجوکیشن کا مقصد حاصل ہو سکے۔
s-154 حق تعلیم قانون متعارف کرنے کے بعد ایس ایس اے کی اہمیت و افادیت اور بڑھ گئی ہے۔
s-155 اس کا مقصد تمام اسکولی طلبہ کا احاطہ کرنا ہے اور بلاتخصیص جنس سب کے لئے خواندگی (موجودہ 17 فیصد) یقینی بنانا ہے۔
s-156 چیف منسٹر نے کہا کہ خواندگی کے معاملے مےں جنسی امتیاز کو فوری کم کرنے کی ضرورت ہے اور اس معاملے مےں درکار اقدامات کئے جانے چاہئیں۔
s-157 عہدیداروں نے بتایا کہ جن آبادی والے علاقوں مےں اسکولس نہیں ہےں، وہاں 697 ایجوکیشن گیارنٹی سنٹرس (ای جی ایس) کھولے گئے ہےں اور 848 بچوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
s-158 اسکولی بچوں کے مقررہ نشانہ 27093 کے مقابلے 10885 بچوں کو مختلف راہیں اختیار کرتے ہوئے ریگولر اسکولس مےں شریک کروایا گیا۔
s-159 57 مدارس نے بھی اس معاملے مےں مدد کی ہے اور یہاں 519 بچوں کو معمول کے نصاب پر عمل کیا جا رہا ہے۔
s-160 حیدرآباد، وجئے واڑہ، وشاکھاپٹنم اور کھمم مےں چار ریسیڈنشیل اسکولس کھولے گئے ہیں۔
s-161 چیف منسٹر کو بتایا گیا کہ 640 جسمانی معذور طلبہ کو ان کے گھر پر تعلیم کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
s-162 اس موقع پر عہدیداروں نے دیگر اسکیمات کی تفصیلات سے بھی چیف منسٹر کو واقف کروایا۔
s-163 مڈ ڈے میل پروگرام کے تعلق سے چیف منسٹر نے کہا کہ فنڈس کو بینکوں سے مربوط کرتے ہوئے ترجیحی طور پر فنڈس جاری کئے جائیں_گے اور عہدیداروں کو چاہئے کہ طلبہ کو معیاری کھانے کی سربراہی یقینی بنائے۔
s-164 چیف منسٹر کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر اےک ہزار اسکولی عمارتوں کی تعمیر مکمل ہو جائےگی اور عنقریب ان کا افتتاح عمل مےں آئےگا۔
s-165 ان تعمیرات پر 378.37 کروڑ روپئے کے مصارف عائد ہوئے ہیں۔
s-166 مدرسہ فخرالعلوم پلور مےں گرمائی تعطیلات کے موقع پر دینی کلاسیس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
s-167 ناظم مدرسہ مولانا خلیل احمد رشادی نے بتایا کہ گرمائی تعطیلات کے موقع پر اےک معقول انداز مےں لڑکے اور لڑکیوں کے لئے علحدہ علحدہ دینی کلاسیس چلائے جائیں_گے۔
s-168 یہ کورس چالیس دن کا رہےگا۔
s-169 اس درمیان قیام و طعام کا نظم بھی رہےگا تاکہ طلباء کو گھر جانے اور آنے مےں دقت پیش نہ آئے۔
s-170 چالیس یومی اس کورس مےں داخلہ کے شوقین اولیائے طلباء سے درخواست ہے کہ وہ اپنے نونہالوں کو دارالاقامی مےں داخلہ دلوادیں تاکہ بغیر کسی خلل_اندازی مےں صحیح طریقہ پر دینی معلومات حاصل کر سکیں۔
s-171 صدر جمعیتہ العلماء کرنول مولانا زبیر احمد خان رشادی کی زیر نگرانی یہ کلاسیس چلائے جائیں_گے۔
s-172 اس کورس مےں خاص طور پر خواتین کے خصوصی مسائل، نماز کی مکممل تربیت معہ مشق، چھ نمبرات کا مذاکرہ ناظرہ قرآن ختم کی صورت مےں بیس سورتوں کا حفظ، ارکان اسلام کے ساتھ ساتھ پاکیزہ اخلاق کی تربیت اور فضائل اعمال کی تعلیم کے طرز پر خصوصی دھیان دیا جائےگا۔
s-173 مسٹر لکشمی نارائن ڈسٹرکٹ ایڈیشنل میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ ایڈس اےک جان لیوا مہلک مرض ہے۔
s-174 اس سے بچاؤ اور اس کے پھیلنے سے متعلق عوام مےں شعور بیداری لازمی ہے۔
s-175 مسٹر لکشمی نارائن میدک کے ٹی این جی اوز بھون مےں صحافیوں کے لئے خاصکر منعقد_کردہ اےک اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔
s-176 انہوں نے کہا کہ اس مرض کے خاتمہ اور عوام مےں احتیاط سے رہنے اور معلومات کی فراہمی کے لئے صحافیوں کو اہم کردار ادا کرنا ضروری ہے۔
s-177 مسٹر نارائن نے کہا کہ ضلع مےں 15 ایڈس کنٹرول یونٹس کام کر رہے ہےں۔
s-178 مسٹر ارمیا سینئیر جرنلسٹ نے کہا کہ اس مہلک مرض کے خاتمہ کے لئے دیہاتوں سے شہروں تک کی عوام مےں جانکاری ضروری ہے اور ایسے مرض کو جڑ پیڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے سماجی تنظیموں کو بھی آگے آنا چاہئے۔
s-179 سپرنٹنڈنٹ ایریا ہاسپٹل میدک ڈاکٹر پی سی شیکھر نے کہا کہ ایڈس کے خاتمہ کے لئے ہر فرد کو اپنی ذمہ_داری نبھانی ہوگی۔
s-180 اس موقع پر ڈیویژنل پیرامیڈیکل آفیسر مسٹر رامچندر اور راجیش بھی موجود تھے۔
s-181 سریش کمار کلکٹر ضلع میدک نے جوگی پیٹ سرکاری دواخانہ کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے آوٹ پیشنٹ روم پہونچ کر مریضوں سے راست ملاقات کی اور ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ مریضوں کے علاج و معالجہ پر خصوصی توجہ دیں۔
s-182 مریضوں کے ساتھ حسن_سلوک کریں۔
s-183 کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے عہدیداروں کی تشکیل جدید کے بعد پارٹی کارکنان مےں بڑے پیمانے پر پائی جانے والی ناراضگیوں کو دور کرنے سے متعلق پارٹی کے اعلی کمان نے اپنی مساعی تیز کر دی ہے۔
s-184 واضح ہو کہ دو دن قبل جناب دھرم سنگھ سابق وزیر اعلی کرناٹک و رکن پارلیمنٹ بیدر نے پارٹی کمان سے شکایت کی تھی اور بتایا تھا کہ اضلاع بیدر، گلبرگہ اور رائچور کو ریاست کے اکثریت والے اقلیتی علاقے ہونے کے باوجود اقلیتوں کو فہرست ہذا مےں نظرانداز کیا گیا ہے۔
s-185 جہاں وہ شریمتی سونیا گاندھی کے سیاسی امور سکریٹری جناب احمد پٹیل کے ساتھ بات_چیت کریں_گے۔
s-186 بتایا جاتا ہے کہ سدرامیا نے کرناٹک مےں پارٹی امور کے انچارج مدھو سدن سے بات_چیت کر لی ہے۔
s-187 ذرائع کے بموجب نظرثانی فہرست کو منظوری دینے پارٹی اعلی کمان تیار ہے۔
s-188 یہ بھی امکان ہے کہ فہرست ہذا سے چند افراد کے نام خارج کئے بغیر نئے ارکان کے ناموں کو شامل کر لیا جائے۔
s-189 یہاں یہ تذکرہ ضروری ہے کہ ریاست کے سینئیر کانگریسی قائدین کی بھی شکایت عام ہے کہ 12 سال طویل عرصہ بعد تشکیل_شدہ پردیش کانگریس کمیٹی کی فہرست مےں وفادار کارکنوں کو نظرانداز کرنے کے علاوہ چند ایسے افراد کے نام شامل کئے گئے ہےں جن پر پارٹی مخالف سرگرمیوں مےں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
s-190 واضح ہو کہ دو دن قبل جناب دھرم سنگھ سابق وزیر اعلی کرناٹک و رکن پارلیمنٹ بیدر نے پارٹی کمان سے شکایت کی تھی اور بتایا تھا کہ اضلاع بیدر، گلبرگہ اور رائچور کو ریاست کے اکثریت والے اقلیتی علاقے ہونے کے باوجود اقلیتوں کو فہرست ہذا مےں نظرانداز کیا گیا ہے۔
s-191 یہاں یہ تذکرہ بھی ضروری ہے کہ دھرم سنگھ کے دور صدارت والی پردیش کانگریس کمیٹی مےں ہی واحد کانگریسی مسلم جناب محسن کمال ایم ایل سی کو پردیش کانگریس کمیٹی مےں جوائنٹ سکریٹری کا عہدہ دیا گیا تھا۔
s-192 اس کے بعد سے اب تک ضلع بیدر سے کسی مسلمان کو بحیثیت عہدیدار کمیٹی ہذا مےں شامل نہیں کیا گیا جبکہ جناب دھرم سنگھ نے اس مرتبہ ضلع سے 4 مسلمانوں کو پی سی سی مےں نمائندگی دلائی ہے۔
s-193 جناب بشیر احمد ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ تعلیمات ضلع بیدر کی اطلاع کے بموجب ضلع کے پرائمری مدارس مےں پائے جانے والے اضافی ٹیچرس کی فہرست متعلقہ بلاک ایجوکیشن آفیسر کے دفاتر مےں لگا دی گئی تھیں، جن کی کونسلنگ 29 اپریل کو دوپہر 2 بجے ڈی ڈی پی آئی آفس بیدر مےں مقرر ہے۔
s-194 ٹریفک سب انسپکٹر پولیس نے ضابطہ کی کارروائی انجام دی۔
s-195 اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اے پی حیدرآباد کے بموجب پالی ٹیکنک مےں داخلہ کے لئے سیپ۔ 011 کامن انٹرنس ٹسٹ 30 اپریل کو صبح 11 تا اےک بجے دن منعقد ہوگا۔
s-196 اس ضمن مےں تمام امیدواروں کو ہال ٹکٹس ان کے دیئے گئے پتہ پر پہلے ہی روانہ کر دیئے گئے ہیں۔
s-197 بورڈ نے امیدواروں کو مطلع کیا کہ تاحال جن امیدواروں کو ہال ٹکٹس وصول نہ ہوئے ہوں ایسے امیدوار اپنے مثنی ہال ٹکٹس ویب سائٹ ہتتپ: چۓۓپ۔ نئچ۔ ئن سے آئی سی آر نمبر درج کر کے ڈان لوڈ کر سکتے ہےں جو بلاقیمت ہے۔
s-198 تمام امیدواروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ امتحان_گاہ مےں صبح 10 بجے حاضر رہیں۔
s-199 امتحان کے موقع پر ایچ بی پنسل اور ربر ساتھ رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
s-200 کڑپہ اور پلی ویندلہ کے ضمنی انتخابات مےں وائی ایس آر کانگریس کی کامیابی کو یقینی قرار دیتے ہوئے جگن نے کہا کہ ضمنی انتخابات کی یہ کامیابیاں ریاست مےں اےک نئے سیاسی انقلاب اور تبدیلی کا آغاز ثابت ہوں_گی۔
s-201 کڑپہ لوک سبھا حلقہ سے ضمنی انتخابات مےں حصہ لینے والے وائی ایس جگن موہن ریڈی نے'' سیاست'' سے خصوصی بات_چیت مےں انتخابی مہم مےں اقلیتوں مےں غیرمعمولی جوش و خروش اور مکمل تائید پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Text viewDownload CoNNL-U